دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مدنی نے میر پور خاص میں Interior Sindh کے عہدیدار حاجی رفیق کی رہائش گاہ پر دینی حلقے لگایا جس میں بلڈرز حضرات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبہ نیو سائٹیز کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیو سائٹیز میں دینی کام کو فروغ دینے کے حوالے سے کلام کیا۔بلڈزر حضرات نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے Misri Builder and Developer Office میر پور خاص کاوزٹ کیا جہاں ادارے کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اورنیو سوسائٹیز میں دینی کام کرنے کے حوالےسے گفتگو کی جس پر عہدیداران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار السنہ للبنات کے تحت پاکستان میں قائم تمام دار السنہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران ِکورسز 9اکتوبر 2021ء کوبذریعہ زوم مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”نرمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔


الحمد اللہ ماہ ربیع الاول کی آمد ہوچکی ہے۔اس دوران عموماً انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین پیارے آقا محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے متعلق ڈیٹا تلاش کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں مجلس آئی ٹی کی جانب سے خوبصورت تحفہ دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نئے انداز میں ”پیارے نبی کی سیرت“ سے متعلق ڈیٹا صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے Front page پرشو کروادیا گیا ہے۔

اس ویب سائٹ میں ”ولادت مصطفٰے“، ”شانِ مصطفٰے“، ”معجزات مصطفٰے“، ”عقیدہ ختم نبوت“، ”نعت کلیکشن“، ”شمائل مصطفٰے“ اور ”میلاد مصطفٰے“ کے ساتھ ساتھ پیارے آقا کی سیرت پر مشتمل کئی موضوعات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ان موضوعات کو دیکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر خوبصورت مواد اپڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔

ویب سائٹ کا وزٹ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر Click کیجئے:

www.dawateislamim.net


کتاب و سنت کی روشنی میں وقت کی اہمیت  پر ایک منفرد رسالہ

مقصدِ حَیات

پیشکش: مرکزی مجلس شوریٰ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

60صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2013ءمیں اردو زبان کے9 مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ6ہزار500 کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ  7 اکتوبر 2021ء کو جزیرہ بھٹ شاہ کیماڑی کراچی میں موجود حضرت سید قاسم شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

رکن شوریٰ نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔


جامعۃ المدینہ بوائز(دعوتِ اسلامی)کےتحت 7 اکتوبر2021ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن میں رکنِ شعبہ اسلام آباد ریجن مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی  نے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف جامعات المدینہ کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ ریجن نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اورانتظامی حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے، اس کے علاوہ طلبۂ کرام کے اندر علمِ دین کا شوق بڑھانے کے لئے اور دل لگا کر علم دین حاصل کرنےکاذہن دیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ امامت کورس دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8اکتوبر2021ءبروزجمعہ دینہ نکودر میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلام آباد ریجن شعبہ امامت کورس کے ذمہ دار عبد الباسط عطاری مدنی نے’’ امام اورعلمِ دین کی فضیلت‘‘ کی فضیلت سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران امامت کورس کے طلبہ و معلم سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امام ِمسجد کی صفات بیان کرتے ہوئے وہاں موجود شرکا کی تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ: نواجد محمود عطاری معلم امامت کورس ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ    زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن گلشن ضیاء خیر آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں19اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ علم دین حاصل کرنے کے فضائل ‘‘کےموضوع پر بیان کیا اورغسل میت دینےوکفن پہنانےکا طریقہ سکھایا نیز دینی کام کرنےکےحوالےسے تربیت کی اور نماز پڑھنے کا ذہن دیتےہوئے انہیں کتاب تجہیزو تکفین کا طریقہ پڑھنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت 3 اکتوبر 2021ء کواعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے یوم عرس کےموقع پر ون ڈے سیشن ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اعلیٰ حضرت کون ہیں؟ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔علاوہ ازیں دو ٹیموں Team A اور Team B کے درمیان ذوقِ نعت کا سلسلہ ہوا۔مقابلہ ذوق نعت میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے حصہ لیا۔پروگرام کےحوالےسے سلسلے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھے تأثرات کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت 3اکتوبر 2021ءکو کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں قائم  جامعۃ المدینہ گرلزصراطُ الجنان فیضانِ مکہ میں اسلامی بہنوں کے لئے بستہ لگایا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بستوں پرآنےوالی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دینی کام میں شامل ہونے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں آن لائن نظام کے حوالے سے پاکستان ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو انٹری لنکس بنانےکے حوالے سے رہنمائی کی اور سمری رپورٹس سمجھائی ۔