باب المدینہ کراچی میں واقع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کے قریب ایک ہال میں وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان کے تحت حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں اس سال حج کی سعادت پانے کےلئے اسلامی بھائیوں سمیت سید محمد ندیم(ڈائریکٹر حج اسلام آباد)، غلام مصطفیٰ کلہوڑو(ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی کیمپ بابُ المدینہ کراچی) اور دیگر افسران ودعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اس تربیتی اجتماع میں گورنمنٹ سے منظور شدہ دعوتِ اسلامی کے حج ماسٹر ٹرینرز مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مولانا محمد سجاد عطاری مدنی اور رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری نے عازمینِ حج کی تربیت فرمائی اور انہیں حج و عمرہ کے مناسک و مسائل ،احرام باندھنے کا عملی طریقہ ،مدینے کی پرسوز حاضری کا طریقہ اور مسنون دعاؤں کے بارے میں بتایا۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر سید محمد ندیم( ڈائریکٹر حج اسلام آباد)، غلام مصطفیٰ کلہوڑو(ڈپٹی ڈائریکٹر حج حاجی کیمپ باب المدینہ کراچی) اور دیگر افسران کو عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کا دورہ کرایا گیا اور دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔