آج کا سوال
پوری دنیا
پر حکومت کرنے والے چار4 بادشاہ
سوال:کیا کوئی ایسا بادشاہ بھی گزرا ہے جس نے پوری دنیا
پر
حکومت کی ہو؟
جواب:چار4بادشاہ
ایسے گزرے ہیں جنہوں نے پوری دنیا پر حکومت کی
تھی، ان میں سے دو مسلمان بادشاہ ہیں
(1)حضرتِ سیّدنا سلیمان علٰی
نَبِیِّنَا وعلیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام (2)حضرتِ
سیّدنا سکندر ذوالقرنین رحمۃ اللہ علیہ اور دو
کافر (3)نمرود (4)بَخْت نَصَّر۔
(صاوی، 4/1216،پ16،الکھف:تحت الآیۃ:83)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آج کا سوال
سوتے ہوئے
منہ سے نکلنے والے پانی کا حکم
سوال:اگر کسی کے منہ سے رات کو سوتے ہوئے پانی نکلتا ہو تو یہ پاک ہے یا ناپاک؟
جواب:بعض کے منہ سے رات کو سوتے ہوئے بغیر جھاگ کا پانی
نکلتا ہے اور بعض کے جاگتے ہوئے بھی نکلتا ہے، اسے عموماً لوگ ”رال“ بولتے
ہیں جو کہ تھوک ہی ہوتا ہے، چاہے اس میں بدبو آئے یا نہ آئے یہ ”پاک “ہے۔(
ماخوذازفتاویٰ رضویہ،1الف/352)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
ماہ ذوالقعدۃ الحرام 1440سن ہجری کی دسویں شب دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے
۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے کا
سلسلہ بھی ہو اجس میں خوش نصیب عاشقانِ
رسول نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے حکمت بھرے مدنی پھولوں سے فیض پایا نیز خوش
بختوں نے امیر اہلِ سنّت کے ساتھ ماہ حرام کے نفل روزے کی سحری کی سعادت بھی پائی
۔
سب سے پہلے کس کی وراثت تقسیم ہوئی؟
آج کا سوال
سب سے پہلے کس کی وراثت
تقسیم ہوئی؟
سوال:اسلام میں سب سے پہلے
کس کی وراثت تقسیم کی گئی؟
جواب:اسلام میں سب سے پہلے
صحابیِ رسول حضرتِ سیّدنا سعَد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی وراثت تقسیم کی گئی۔
(ماخوذ اَز ترمذی، 4/28، حدیث:2099)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
سوال:جو شخص کسی چیز کے نیچے دَب کر مَر جائے تو اُسے شہید کہہ سکتے ہیں؟
جواب:جی ہاں! مسلمان کسی
چیز مثلاً دیوار، بڑے پتھر یا لوہے وغیرہ کے نیچے دَب کر مَر جائے تو وہ شہید ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ
وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی
محمَّد
سوال:کیا محرمُ الحرام میں
قربانی کا بچا ہوا گوشت کھا سکتے ہیں؟
جواب:جی ہاں! محرمُ الحرام میں قربانی کا بچا ہوا گوشت
کھا سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ محرمُ الحرام میں
خاص طور پر عاشورا (یعنی دس10محرم الحرام) کے دن گوشت نہیں کھانا چاہئے، یہ غلط ہے۔
پورے سال میں ایسا کوئی دن نہیں ہے کہ جس میں مطلقاً گوشت کھانا منع ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ
وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی
الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی
محمَّد
بچوں کا گُڑیا، بھالو وغیرہ سے کھیلنا کیسا؟
آج کا سوال
بچوں کا گُڑیا، بھالو وغیرہ سے کھیلنا کیسا؟
سوال:کیا بچوں کا گُڑیا،
بھالو وغیرہ سے کھیلنا جائز ہے؟
جواب:جی ہاں! بچوں کا گڑیا، بھالو
وغیرہ سے کھیلنا جائز ہے مگر انہیں تعظیم کی جگہ جیسے الماری یا شوکیس یا مچان وغیرہ پر سجا کر رکھنا ناجائز ہے کہ گھر میں رحمت
کے فرشتے نہیں آئیں گے، بس یہ الٹ پلٹ اور بے ترتیب ٹھوکروں ہی میں پڑے ہوں، انہیں
سجا کر نہ رکھا جائےاور اگر کسی نے ان چیزوں کو شوکیس وغیرہ میں سجا کر رکھا ہے تو
وہ اس سے توبہ کرے اور شوکیس وغیرہ میں ان کی جگہ خوبصورت گلدستے یا پھر کوئی ایسی
کار یا ہوائی جہاز وغیرہ رکھ لیجئے جس پر کسی جاندار کی تصویر نہ بنی ہو۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
خواب میں طلاق دینا کیسا؟
آج کا سوال
خواب میں طلاق دینا کیسا؟
سوال:اگر
کسی شخص نے اپنی بیوی کو خواب میں طَلَاق (Divorce) دے دی تو کیا طَلَاق واقِع
ہوجائے گی؟
جواب:خواب میں طَلَاق دینے سے طَلَاق نہیں ہوگی۔(حاشیہ چلپی علی تبیین الحقائق،3/34)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
قربانی کے جانور پرسُواری کرنا کیسا؟
آج کا سوال
قربانی کے جانور پرسُواری کرنا کیسا؟
سوال:کیا
قربانی کے جانور مثلاً اُونٹ(Camel) پر سُواری کرسکتے ہیں؟
جواب:قربانی
کی نیّت سے جب کوئی جانور لے لیا جائے چاہے وہ اُونٹ ہو یا گائے، بکری وغیرہ اس
پرسُواری کرنا مکروہ و ممنوع ہے۔ اگر کوئی قربانی کے جانور پر سُواری کرے تو اس کی
وجہ سے جانور میں جو کچھ کمی آئے گی اُتنی مِقدار میں صَدَقہ کرنا پڑے گا۔(ماخوذ اَز بہارِ شریعت،3/347)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
سب سے پہلے کس خاتون کے کان چھیدے گئے؟
آج کا سوال
سب سے پہلے کس
خاتون کے کان چھیدے گئے؟
سوال:سب سے پہلے کس خاتون کے کان چھیدے گئے تھے؟
جواب:سب سے
پہلے حضرتِ سیّدتنا ہاجِرہ رضی اللہ عنہا کے کان چھیدے گئے تھے اور اُسی
وقت سے عورَتوں کے کان چھیدنے کا رَواج پڑا۔(ماخوذ ازغمز عیون البصائر،3/295)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ
وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد