1۔محمد صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم: سورۂ فتح آیت نمبر 29 میں آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو محمد رسول
اللہ فرمایا:ترجمۂ کنزالایمان:محمد اللہ کے رسول ہیں اور ان کے ساتھ
والے کافروں پر سخت ہیں اور آپس میں نرم دل، تو انہیں دیکھے گا رکوع کرتے،سجدے میں
گر تے،اللہ کا فضل اور رضا چاہتے۔2۔مصطفٰی صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم: سورۂ اٰلِ
عمران، آیت33 میں آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم کو مصطفٰی
فرمایا۔ ترجمۂ
کنزالایمان:بے شک اللہ نے چن لیا آدم اور نوح اور ابراہیم کی آل و اولاد اور عمران
کی آل کو سارے جہان سے ۔3۔مجتبی صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم: سورۂ اٰلِ عمران آیت 179 میں مجتبی فرمایا۔ ترجمۂ کنزالایمان:ہاں اللہ چن لیتا ہے اپنے رسولوں سے جسے
چاہے۔4۔مرتضٰی صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم:سورۂ جن آیت نمبر 27 میں آپ علیہ الصلوة والسلام کو مرتضٰی فرمایا۔ترجمۂ کنزالایمان:سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے کہ ان کے
آگے پیچھے پہرا مقرر کردیا ہے۔ 5۔یسین صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم:سورۂ یٰسٓ آیت نمبر 1 میں آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم کو یٰسٓ فرمایا۔6۔طہ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم:سورۂ طہ
آیت نمبر 1 میں آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم کو طہ
فرمایا۔ 7۔المزمل صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم:سورۂ مزمل
آیت نمبر 1 میں آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم کو مزمل
فرمایا۔ ترجمۂ
کنزالایمان:اے جھرمٹ مارنے والے۔8۔المدثر صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم: سورۂ مدثر
آیت نمبر 1 میں آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم کو مدثر فرمایا۔ترجمۂ کنزالایمان:اے بالا پوش اوڑھنے والے۔9۔النبی صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم:سورۂ احزاب آیت نمبر میں آپ علیہ الصلوة والسلام کو نبی، مبشر اورنذیر فرمایا ہے۔ترجمۂ کنزالایمان:اے غیب کی خبریں بتانے والے(نبی)بے شک ہم
نے تمہیں بھیجا حاضر ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا۔10۔سراج منیر صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم: سورۃ الاحزاب آیت نمبر میں آپ علیہ الصلوة والسلام کو سراج
منیر فرمایا ہے۔ترجمۂ
کنزالایمان :اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا اور چمکا دینے والا آفتاب۔