جھوم جائیے!باادب
ہوجائیے! کیونکہ جب بات ہو میرے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی تو دل جھوم
جاتا ہے، دل سکون پاتا ہے، روح چین پاتی ہے اور کیوں نہ ہو کہ کسی نے کیا خوب کہا
ہے:
تیرا ذکر ہو تو
جزا ملے تیری فکر ہو تو
شفا ملے
تیرا نام لوں تو
بقا ملے تجھے تھام لوں تو خدا ملے
حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی خصوصیت ہے کہ اللہ پاک نے ہر نبی کو ان کے نام کے ساتھ ندا دی،مگر جب حضور
اکرم صلی اللہُ علیہ
واٰلہٖ وسلمکو ندا دی تو ان کو پیارے پیارے القاب سے پکارا۔ان شاء اللہ
اب میں آپ کو اسمائے نبی میں سے وہ 10 نام جو قرآنِ کریم میں بیان ہوئے،عرض کرتی ہوں۔1۔بَشِیْرًا:آیتِ مبارکہ ہے:اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ
بِالْحَقِّ بَشِیْرًا۔ (البقرة : 119)یعنی حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمجنت کی خوشخبری دینے والے ہیں۔2۔نَذِیْرًا:مذکورہ آیتِ مبارکہ میں آگے آیا ہے:وَّ نَذِیْرًا ۙ (البقرة: 119)یعنی حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمڈر کی خبریں دینے والے ہیں۔3۔رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ:آیتِ مبارکہ: وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا
رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَیعنی حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمتمام جہان کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیں۔4۔سِرَاجًا
مُّنِیْرًا:آیتِ مبارکہ: وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا(الاحزاب )یعنی حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلممنور کرنے والے آفتاب بناکر بھیجے گئے۔5۔مُزَّمِّل:آیتِ مبارکہ:یٰۤاَیُّهَا الْمُزَّمِّلُ ۙ۔(المزمل:1)جبریلِ امین علیہ السلام نے آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکو یٰۤاَیُّهَا
الْمُزَّمِّلُ کہہ کر ندا دی، جس کے معنی ہیں: اے چادر اوڑھنے والے۔6۔مُدَّثِّر:آیتِ مبارکہ: یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ ۙ (المدثر:1)حضرت جبریلِ امین علیہ السلام نے آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یٰۤاَیُّهَا
الْمُدَّثِّرُ ۙکہہ کر ندا دی جس
کے معنی ہیں: اے چادر اوڑھنے والے۔7۔اَحْمَد:آیتِ مبارکہ:وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ
اَحْمَدُ ؕ۔(الصف:6)جب حضرت عیسی علیہ السلام نے رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی بشارت کی خبر
بنی اسرائیل کو دی تو حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا احمد کے نام
سے ذکر کیا، جس کا ذکر قرآنِ پاک میں موجود ہے۔8۔خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ:آیتِ مبارکہ:وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ
خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ۔(الاحزاب:40)خَاتَمُ
النَّبِیّٖنَ کا مطلب ہے: حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلماللہ پاک کے آخری نبی ہیں۔9۔طٰهٰ:آیتِ مبارکہ: طٰهٰ۔( طٰهٰ: 1)طٰهٰیہ حروفِ مقطعات میں سے ہے۔ مفسرینِ کرام نےطٰهٰ کو حضور اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے اسمامیں شمار
کیا ہے۔10۔مُحَمَّد:آیتِ مبارکہ:مُحَمَّدٌ
رَّسُوْلُ اللّٰه ِ۔ؕ(الفتح: 29)محمد (صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم) کا ذکر قرآنِ
پاک کی بہت سی آیاتِ مبارکہ میں آیا ہے،محمد (صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم) کے معنی:حمد کیا ہوا۔
آنکھوں کا تارا
نامِ محمد دل کا اجالا نامِ محمد
(صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم)
آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے بہت سے اسما ہیں، جن میں سے احمد اور محمد بہت مشہور ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ جب
بھی کسی کے لڑکا پیدا ہو تو وہ اپنے بچے کا نام محمد یا احمد رکھے کہ اس کی بہت فضیلتیں
ہیں،جن میں سے ایک فضیلت یہ ہے:نبی کریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:جس کے لڑکا پیدا ہو اور وہ میری محبت اور میرے نامِ پاک سے تبرک کیلئے
اس کا نام محمد رکھے،وہ اور اس کا لڑکا دونوں بہشت میں جائیں۔
محمد سید الکونین
و الثقلین والفریقین من عُرب و من عجم