ارسلان حسن عطاری (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق
اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ عزوجل نے مردوں اور عورتوں کو جنسی بے راہ روی اور
وسوسہ شیطانی سے بچانے کے لیے، نسل انسانی کی بقا اور قلبی سکون کی فراہمی کے لیے
ا نہیں جس خوبصورت رشتے کی لڑی میں پرویا ہے وہ رشتہ ازدواج کہلاتا ہے۔ یہ رشتہ
جتنا اہم ہے اتنا ہی نازک بھی ہے کیونکہ ایک دوسرے کی خلاف مزاج باتیں برداشت نہ
کرنے ایک دوسرے کی پسند کا خیال نہ رکھنے کی عادت زندگی میں زہر گھول دیتی ہے جبکہ
باہمی تعاون زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیتا ہے۔ میاں بیوی پر ایک دوسرے کے
کچھ حقوق ہیں جنہیں پورا کرنا دونوں پر لازم ہے۔ آئیے شوہر کے ذمے بیوی کے جو حقوق
ہیں ؟ وہ ملاحظہ ہوں۔
(1)
نظافت کا احتمام کرنا: جس طرح شوہر یہ چاہتا ہے کہ اس کی بیوی اس کے لیے بن سنور کر رہے اسی طرح
اسے بھی بیوی کی فطری چاہت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی دلجوئی کے لیے لباس وغیرہ
کی صفائی ستھرائی کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے خواہ وہ زبان سے اس بات کا اظہار
کرےیا نہ کرے۔(شوہر کو کیسا ہونا چاہئے صفحہ 5)
2۔
بیوی پر خرچ کرنے کی فضیلت: ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد
فرمایا۔ ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی غلام پر خرچ کیا۔ ایک دینار وہ ہے جو تم نے
کسی مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار وه ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔ ان
میں سب سے زیادہ اجر اس دینار کا ہے جو تم نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔(اسلامی
شادی صفحہ 106)
3۔
بیوی کو نیک کاموں کا حکم دینا:شوہر کو چاہیے کہ وہ خود بھی نماز روزے کی پابندی اور دیگر
نیک کام کرے اور اپنی بیوی کو بھی نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سنتوں پر عمل
کرنے کی اور دیگر عبادات کی ترغیب دیتا رہے اور مسائل سیکھنے میں اس کی مدد کرے ۔(اسلامی
شادی صفحہ 115)
4۔
بیوی کو اچھا کھلانا پلانا :
حضرت حکیم بن معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ
اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ماحق رَوْجَةِ أحدنا عَلَيْهِ قَالَ أَن تُطْعِمَهَا إِذَا
طعمُتَ وتَکسوها اِذَا اکتَسبت یعنی ہم میں سے کسی کی بیوی کا اس پر کیا حق ہے؟ آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا۔ جیسا تم کھاؤ اسے بھی کھلاؤ اور جیسا تم پہنو
اسے بھی پہناؤ۔ (مراۃ المناجیح جلد پنجم باب عشرة النساء۔ وما لكل واحد من الحقوق
حديث ٣١١٩) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس حیثیت کا کھانا مرد خود کھاتا ہو جیسا لباس
خود پہنتا ہو اس حیثیت کا بیوی کو کھلائے پہنائے۔
5۔
بہترین شخص:اللہ
کریم کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: مومنوں میں سے کامل تر
مومن اچھےاخلاق والا ہے اور تم میں بہترین وہ ہے جو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا
ہو۔(ترمذی386/2، حدیث 1165)
فتاوی رضویہ کی جلد 24 میں شوہر پر بیوی کے جو حقوق بیان
کئے گئے ہیں تفسیر صراط الجنان میں ان کا خلاصہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ خرچہ دینا
رہائش مہیا کرنا۔ اچھے طریقے سے گزارہ کرنا، نیک باتوں ۔ حیا اور پردے کی تعلیم
دیتے رہنا۔ اس کی ہر جائز بات میں اس کی دلجوئی کرنا اس کی طرف سے پہنچنے والی
تکلیف پر صبر کرنا اگرچہ یہ عورت کا حق نہیں ہے۔ الله ہمیں ان پر عمل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم