پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج میں آپ کو تقویٰ
کے حوالے سے بتاتا ہوں کہ یہ کیا ہے اور اس کی فضیلت کیا ہے، پیارے پیارے اسلامی
بھائیو آج 2020 میں سب سے زیادہ عام طور
پر جو توجہ دی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ بس کامیابی مل جائے میں کامیاب ہوجاؤں میں
لوگوں کی نظر میں ایک اچھی شخصیت بن جاؤں تو وہ شخص پوری کوشش کرتا ہے کامیاب ہونے
کی تو سوال یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان کامیاب ہونا چاہتا ہے ہمیشہ کے لیے اپنے رب
اور دنیا والوں کے نزدیک اچھا بننا چاہتا ہے تو کیا اس کا کوئی طریقہ ہے؟ جی ہاں ہے بالکل ہے ۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پ ۲۶، الحجرات
آیت ۱۳ میں فرماتا ہے کہ ؛ اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُمْؕ- تَرجَمۂ کنز الایمان:بیشک اللہ کے یہاں تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم
میں زیادہ پرہیزگار ہے۔
آئیے ! کامیابی کے
حوالے سےایک قول ان کا سنتے ہیں جن کو کافر صادق و امین کہا کرتے تھے۔
چنانچہ پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ پاک نے تم سے جاہلیت کا غرور اور خاندانی فخر دور
کردیا ہے، اب یا تو مومن نیکوکار ہوں گے یا بد بخت و بدکار۔ (ترمذی ، کتاب المناقب ، باب فی فضل الشا
والیمن 497/1حدیث 3981)