ایمان ایک بہت بڑی نعمت الہی ہے۔ ایمان کے لغوی معنی امن کے ہیں
۔اصطلاح میں ایمان عقائد کا نام ہے جن کے اختیار کرنے سے انسان دائمی عذاب سے بچ
جائے(علم القرآن؛38) بعض علماء کرام اسلام اور ایمان کو مترادف المعنی شمار کرتے ہیں
جبکہ بعض کے نزدیک اسلام اور ایمان میں کیفیت کا فرق ہے اسلام سے مراد ظاہری اعمال
، مثلاً: شہادتین کا اقرار، نماز، زکاۃ، روزہ، حج
دیگر احکام وغیرہ ہیں۔ اس کا ایک معنی اطاعت و فرمانبرداری ہے۔(علم
القرآن:43)اور ایمان سے مراد قلبی امور ،
مثلاً: اللہ تعالیٰ پر ایمان، فرشتوں،
کتابوں، رسولوں اور آخرت کے دن پر ایمان وغیرہ ضروریات دین ہیں۔ ایمان لانے کے بعد
ایک مومن کو ایمان کو کامل و اکمل کرنے کے لیئے اسلامی احکامات کی پابندی کرنا ضروری ہے ۔چنانچہ اللہ پاک نے ایمان
والوں کے لیے متعدد احکامات نازل فرمائے۔جیسے
1۔ سورہ البقرة 43 میں نماز قائم کرنے کا
2۔زکوة ادا کرنے ،
3۔سورہ البقرة آیت 183 میں روزوں کی فرضیت کا
4۔اوراسی سورہ کی آیت 97 میں حج کی فرضیت کا حکم دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ مندرجہ بالا 4 احکام ارکان اسلام میں سے ہیں یعنی اسلام کی
بنیاد میں سے ہیں جس نے ان کو قائم کیا دین کو قائم کیا جس نے اسکو ڈھایا اس نے دیں
کو ڈھایا (اربعین نووی مخلصا)
5۔سورہ احزاب کی آیت 56 میں حضورصلی اللہ علیہ و سلم پر درود بھیجنے
کا حکم دیا ہے ۔یہ وہ عمل ہے جو رب تعالیٰ اور فرشتے بھی کرتے ہیں اور اس کو کرنے
کا حکم ہم مسلمانوں کو بھی دیا گیا ہے۔
6۔سورہ نور کی آیت 21 میں اتباع شیطان سے بچنے کی تاکید ۔
7۔سورہ البقرة آیت 267 مین راہ خدا میں پاکیزہ اور حلال مال خرچ کرنے کا حکم
8۔ ناقص اور گھٹیا مال دینے سے ممانعت کی گئی ہے
9۔ سورہ آل عمران کی آیت 102 میں تقوی اختیار کرنے ۔
10۔ ایمان کی حالت میں موت
آنے کا حکم دیا گیا ۔
11۔سورہ محمد آیت 33 میں اطاعتِ رسول کا حکم اور
12۔اعمال کو باطل نہ کرنے کا حکم
یعنی بندہ جو عمل شروع کرے خواہ
وہ نفلی نماز ہو یا روزہ یا کوئی اور ہی عمل اس پر لازم ہے کہ وہ اس کو پورا کرے
باطل نہ کرے (اے ایمان والو 83 آیت قرآنیہ ص:105)
13۔سورہ مائدہ آیت 87 میں حلال
کو حرام قرار دینے کہ ممانعت یعنی حلال چیزوں کا ترک کر دینے کا ارادہ کرنا۔(تفسیر صراط
الجنان مخلصا)
14۔ سورہ بقرہ کی آیت 172 میں حلال رزق کھانے کا حکم دیا گیا ہے
15 سورہ الحشر کی آیت 18 میں مسلمانوں کو فکر آخرت کا حکم دیا گیا ہے
۔ان میں سے چند بنیادی احکام ہیں جو ہر مسلمان مردو عورت کے لیے ہیں۔ اور باقی مسلمان کے حال کے مطابق فرض ہیں۔ ان احکامات پر عمل
کرنے سے قبل ہمیں چاہیے کے ان احکامات کے
حوالے سے ضروری علم حاصل کر لیں تاکہ اللہ پاک کے حکم کردہ احکامات پر عمل کر سکیں۔اور
کامل مومن ہو جائیں۔