مدثر عباس عطاری (درجۂ سادسہ جامعۃ المدینہ
فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ تعالی نے
لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا اللہ
تعالی نے ان کو علم حکمت اور دانائی عطا کی اللہ تعالی نے انبیاء کرام علیہم
السلام کی سیرت اور ان کے واقعات اور ان کی نصیحتیں قرآن
پاک میں مذکور ہیں ان میں سے چند ملاحظہ کیجئے ۔
(1)
اللہ تعالی کی عبادت کرو:ترجمہ
کنزالعرفان :اور مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا : انہوں نے فرمایا: اے میری
قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بے شک تمہارے پاس
تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آگئی تو ناپ اور تول پورا پورا کرو اور لوگوں کوان
کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ۔یہ تمہارے
لئے بہتر ہے اگر تم ایمان لاؤ۔
(2)
ناپ تول میں کمی نہ کرو:ترجمہ
کنزالعرفان : اور مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا : انہوں نے فرمایا: اے میری
قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، بے شک تمہارے پاس
تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آگئی تو ناپ اور تول پورا پورا کرو اور لوگوں کوان
کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ۔یہ تمہارے
لئے بہتر ہے اگر تم ایمان لاؤ۔(پارہ 8 سورۃ الاعراف آیت 85)
(3) اللہ تعالی سے ڈرو :ترجمہ کنزالعرفان :جب ان سے شعیب نے فرمایا: کیا تم
ڈرتے نہیں ؟بیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں ۔ تو اللہ سے ڈرو اور میری
اطاعت کرو۔ اور میں اس (تبلیغ) پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر
ہے جو سارے جہان کا رب ہے۔(پارہ19 سورۃ الشعراء آیت179 )
(4)
اللہ تعالی تمام اعمال کو خوب جاننے والا ہے :ترجمہ کنزالعرفان :شعیب نے فرمایا :میرا رب تمہارے
اعمال کوخوب جانتا ہے۔
(پارہ 19 سورۃ
الشعراء آیت188)
(5)
زمین میں فساد نہ پھیلاؤ :ترجمہ
کنزالعرفان :مدین کی طرف ان کے ہم قوم شعیب کو بھیجا تو اس نے فرمایا، اے میری
قوم! الله کی بندگی کرو اور آخرت کے دن کی امید رکھو اور زمین میں فساد پھیلاتے
نہ پھرو (پارہ 20 سورۃ العنکبوت آیت36)
پیارے پیارے
اسلام بھائیو نصیحتوں پر عمل کرنے کے بہت فائدے ہیں کسی کی اصلاح کرنے کا ایک ذریعہ
نصیحت بھی ہے اللہ پاک ہمیں ان نصیحتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے