محمد غلام
عباس عطاری (درجۂ خامسہ جامعۃ المدینہ
شاہ عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
حضرت سیدنا
ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
فرمایا کہ ایمان کی چند اور 70 شاخیں ہیں ان سب میں اعلی یہ کہنا ہے کیا اللہ تعالی
کے سوا کوئی معبود نہیں۔ سب سے ادنی تکلیف
دہ چیز کا راستے سے ہٹانا ہے اور غیرت بھی ایمان کی شاخ ہے۔
شرح حدیث (1)کلمہ طیبہ پڑھتے رہنا اس کی عادت ڈال دینا،
مردے کو کلمے طیبہ کا ثواب پہنچانا،تیجہ وغیرہ کرنا اس حدیث سے ماخوذ ہے کہ افضل
عبادت کا ثواب بھی افضل ہے یہی بخشنا چاہیے۔
( 2)پتھر واینٹ،لکڑی
وغیرہ جس سے لوگ الجھن یا ٹھوکر کھائیں دور کر دینا ثواب ہے۔ایسے ہی مخلوق کو
فائدہ پہنچانا بڑا ثواب ہےحتی کہ پانی پلانا، اسی لیے بعض لوگ سبیلیں لگاتے ہیں۔
( 3)غیرت سے ایمانی
غیرت مراد ہے،جو گناہوں سے روک دے۔بندہ مخلوق سے ،اللہ کے رسول سے،فرشتوں سے،اللہ
تعالی سے شرم کر گناہ نہ چھپ کر کریں کہ اللہ،رسول،فرشتے دیکھتے ہیں،نہ اعلانیہ
کرے کہ مسلمان بھی دیکھ رہے ہیں۔نفسانی یا شیطانی غیرت مراد نہیں جیسے نماز یا غسل
سے شرمانا ہے۔
مراۃ المناجیح
شرح مشکوٰۃ المصابیح۔ جلد 1۔حدیث نمبر 5
حضرت انس رضی
اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ میں اسے ماں باپ اولاد اور سب لوگوں سے پیارا ہو
جاؤں۔(مسلم ، بخاری)
شرح حدیث ۔آپ
انس بن مالک ابن نضر انصاری خزرجی ہیں ۔ حضور کے خادم خاص ہیں دس سال صحبت پاک میں رہے،سو برس سے زائد عمر پائی،عہد فاروقی میں بصرہ چلے گئے
تھے وہاں سے قریب ہی 93 ہجری میں آپ کا
انتقال ہوا، بصرہ میں آخری صحابی کی وفات آپ کی ہوئی،آپ کی قبر انور زیارت گاہ خاص و عام ہے۔
بحمدللہ تعالی
ہر مومن کو حضور جان و مال اور اولاد سے زیادہ پیارے ہیں۔۔ عام مسلمان بھی اولاد
بدین ماں باپ کو چھوڑ دیتے ہیں،،حضور کی عزت پر جان بچھاور کر دیتے ہیں۔۔مراۃ
المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد 1۔۔ حدیث نمبر 7۔
رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا منافقین کی تین علامتیں ہیں۔(1) اللہ جب بات کرے
جھوٹ بولے۔(2) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔(3) اور جب اس کے پاس امانت رکھی
جائے تو خیانت کرے۔
اللہ پاک سے
دعا ہے کہ جو کچھ لکھا ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور منافقین سے
بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کی
توفیق عطا فرمائے امین ثم امین