گل محمد عطّاری (درجۂ سادسہ جامعۃ المدینہ
فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
فرمان رسالت
مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے تین باتیں نیکی کے خزانوں میں سے ہیں (1) مرض کو
چھپانا (2)صدقہ کو چھپانا (3) مصیبت کو راز میں رکھنا۔
پیارے اسلامی
بھائیو اگر دیکھا جائے تو ہر موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہماری
تربیت فرمائی جیسا کہ مذکورہ بالا روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
مرض اور صدقہ چھپانا اور مصیبت کو راز میں رکھنا نیکی کے خزانوں میں سے ہے اسی طرح
اور بھی کئی احادیث ملتی ہیں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظوں کے
ساتھ تربیت فرمائی تو آئیں ہم چند وہ احادیث سنتے ہیں جس میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے لفظ ثلاثہ کے ساتھ تربیت فرمائی۔
1)تین
چیزوں پر حساب نہیں ہے۔ رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، بندے سے تین چیزوں کا حساب نہیں ہو گا (1)وہ روٹی
کا ٹکڑا جس سے وہ کمر سیدھی رکھتا ہے۔(2) وہ کپڑا جس سے وہ ستر پوشی کرتا ہے۔ (3)
اس جھونپڑی کا سایہ جس میں وہ رہتا ہے۔(شرح صحیح مسلم جلد 7کتاب البر والصلۃ
والادب ص122)
2)تین
چیزیں لازم:حضرت حارثہ بن نعمان بیان
کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں میری امت کو لازم ہیں (1) بد فالی (2) حسد (3)
بدگمانی۔ ایک شخص نے پوچھا یا رسول اللہ جس شخص میں یہ خصلتیں ہوں وہ ان کا کس طرح تدارک کرے۔ آپ نے فرمایا۔
اذا حسدت فاستغفر الله یعنی جب تم حسد کرو تو اللہ تعالٰی سے استغفار کرو۔واذاظننت
فلا تتحقق اور جب بد گمانی کرو تو اس پر جمے نا رہو۔واذا تطیرت فامض اور جب تم کسی
کام کی بد فالی نکالو تو وہ کام کر گزرو۔ ( صحیح مسلم ج 7ص124)
3)
مسلمان پر واجب:حضرت ابوہریرہ رضی
اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تین
چیزوں میں سے ہر ایک ہر مسلمان پر واجب ہے۔(1)مریض کی عیادت کرنا(2)جنازوں کے ساتھ
جانا(3) چھینک لینے والا جب الحمدللہ کہے تو اس کو رحمت کی دعا دینا۔(صحیح بخاری
ج1ص181)
4)
نجات اور ہلاک کرنے والی اشیاء:ارشاد
نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ تین چیزیں نجات دینے والی ہیں اور تین چیزوں
سے ہلاکت ہوتی ہے نجات دینے والی چیزیں یہ ہیں: (1) رضا اور غصہ کے وقت بھی عدل
قائم کرنا۔(2) تنگدستی اور خوشحالی میں میانہ روی اختیار کرنا۔(3) ظاہر و باطن میں
اللہ تعالی کا خوف دامن گیر ہونا۔3 چیزوں سے ہلاکت ہوتی ہے،(1) حرص کی اطاعت۔(2)
اپنی ذات پر فخر محسوس کرنا۔(3) خواہشات کی اتباع۔( تنبیہ الغافلین مترجم حصہ دوم
ص92 نوریہ رضویہ پبلکیشنز)
5)
افضل ترین عمل:حضور نبی کریم رؤف
الرحیم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین اعمال سب سے افضل ترین ہیں۔
(1)انسان کا اپنے نفس کے ساتھ انصاف کرنا (2)اپنے بھائی کی مالی مدد کرنا جب وہ
مشکلات میں ہو (3) ذکر الہی کرنا ۔ ( تنبیہ الغافلین مترجم حصہ دوم ص98 نوریہ رضویہ
پبلکیشنز)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو اللہ پاک سے دعا ہے کہ جو کچھ سنا اس پر عمل کرنے کی اور دوسروں تک
پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں احادیث مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اچھے سے اچھے انداز میں اپنے ماتحت کی تربیت
کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبیین