مقصد بعثتِ انبیائے کرام : بعثت یعنی بھیجنا۔ ظہورِ نبوت کو بعثت کہا جاتا ہے۔انبیا نبی کی جمع ہے نبی اس انسان کو کہتے ہیں جسے اللہ پاک نے لوگوں کی ہدایت کے لئے وحی بھیجی ہو۔ حضرت آدم علیہ السّلام سے لے کر حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تک جتنے بھی انبیائے کرام علیہم السّلام تشریف لائے سب کو اللہ پاک نے اس لئے بھیجا تا کہ وہ لوگوں کو اللہ پاک کی عبادت اور وحدانیت کی طرف بلائیں اور غیر اللہ کی عبادت سے روکیں۔ اس کے علاوہ اللہ پاک نے مخلوق کی رہنمائی کے لئے ان کی طرف انبیا اور رسولوں کو بھیجا۔ ان پر کتابیں نازل فرمائیں۔ تمام لوگوں پر ان کو فضیلت بخشی اور ان میں بعض کو بعض پر فضیلت عطا فرمائی۔ قراٰنِ پاک میں ہے: تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍۘ ترجمۂ کنزالعرفان: یہ رسول ہیں ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پرفضیلت عطا فرمائی ۔(پ3، ، البقرۃ:253)نبیوں میں سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السّلام اور سب سے آخری حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہیں۔ کچھ انبیائے کرام کا ذکر قراٰنِ پاک میں آیا ہے کچھ کا نہیں۔ جن کا ذکر قراٰن میں آیا ہے ان میں سے نام درج ذیل ہیں۔

(1) حضرت صالح علیہ السّلام اور ان کی قوم کا ذکر: اللہ نے قراٰن میں کچھ یوں فرمایا: وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًاۘ- (پ8،الاعراف:73)

(2) حضرت آدم علیہ السّلام : وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا (پ1،البقرۃ:31)

(3) حضرت ابراہیم علیہ السّلام: وَ اِذِ ابْتَلٰۤى اِبْرٰهٖمَ رَبُّهٗ بِكَلِمٰتٍ فَاَتَمَّهُنَّؕ (پ1، البقرۃ:124)

(4) حضرت نوح علیہ السّلام : اِنَّ اللّٰهَ اصْطَفٰۤى اٰدَمَ وَ نُوْحًا (پ3،آل عمرٰن:33)

(5) حضرت اسماعیل علیہ السّلام : وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ (پ1،البقرۃ:125)

(6) حضرت اسحاق علیہ السّلام : وَ اِسْحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًاۖ- (پ1،البقرۃ:133)

(7) حضرت بعقوب علیہ السّلام: وَ وَصّٰى بِهَاۤ اِبْرٰهٖمُ بَنِیْهِ وَ یَعْقُوْبُؕ (پ1، البقرۃ: 132 )

(8) حضرت یوسف علیہ السّلام : اِذْ قَالَ یُوْسُفُ لِاَبِیْهِ (پ12،یوسف:4)

(9) حضرت موسیٰ علیہ السّلام : وَ اِذْ وٰعَدْنَا مُوْسٰۤى اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً (پ1،البقرۃ:51)

(10) حضرت هارون علیہ السّلام : وَ هٰرُوْنَ (پ6،النسآء:163)

(11) حضرت شعیب علیہ السّلام : وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًاؕ (پ8،الاعراف:85)

(12) حضرت لوط علیہ السّلام : (پ12،ھود:77)

(13) حضرت ھود علیہ السّلام : وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًاؕ (پ8،الاعراف:65)

(14) حضرت داؤد علیہ السّلام : وَ قَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوْتَ وَ اٰتٰىهُ اللّٰهُ الْمُلْكَ وَ الْحِكْمَةَ (پ2،البقرۃ:251)

(15) حضرت سلیمان علیہ السّلام : وَ مَا كَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَ لٰكِنَّ الشَّیٰطِیْنَ كَفَرُوْا (پ1،البقرۃ:102)

(16) حضرت ایوب علیہ السّلام : وَ اَیُّوْبَ (پ6،النسآء:163)

(17) حضرت زکریا علیہ السّلام: وَّ كَفَّلَهَا زَكَرِیَّاؕ (پ3،اٰل عمرٰن:37)

(18) حضرت یونس علیہ السّلام : وَ یُوْنُسَ (پ6، النسآء:163)

(19،20،21) حضرت یحیٰ ، عیسیٰ ، الیاس علیہم السّلام : وَ یَحْیٰى وَ عِیْسٰى وَ اِلْیَاسَؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَۙ(۸۵) (پ7،الانعام:85)

(22) حضرت ادریس علیہ السّلام: وَ اِدْرِیْسَ (پ17،الانبیا:85)

(23) حضرت ذَو الکفل علیہ السّلام: وَ ذَا الْكِفْلِؕ (پ17،الانبیا:85)

( 24) حضرت عزیر علیہ السّلام : وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ عُزَیْرُ ﰳابْنُ اللّٰهِ (پ10،التوبۃ:30)

(25) حضرت الیسع علیہ السّلام : وَ الْیَسَعَ (پ7،الانعام:86)

(26) حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ (پ26،الفتح:29)

بعض انبیا کی قوموں کے نام: حضرت موسی علیہ السّلام کو بنی اسرائیل کی طرف بھیجا گیا، حضرت هود کو قومِ عاد کی طرف، حضرت صالح کو قومِ ثمود کی طرف، حضرت لوط کو قوم لوط کی طرف، حضرت اسحاق علیہ السّلام کو اہل کنعان کی طرف، حضرت شعیب اور عیسیٰ علیہما السّلام کو اہل مدین کی طرف بھیجا گیا۔

اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں تمام انبیائے کرام سے سچی پکی محبت عطا فرمائے، ان کی سیرت کو پڑھنے اور پڑھ کر اس کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر سرورِ انبیا تیری کیا بات ہے۔