وقت کی اہمیت 

Tue, 9 Jun , 2020
3 years ago

اللہ کریم کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں وقت کا انسانی زندگی کو مزین کرنے اور سنوارنے میں اہم کردار ہے کیونکہ وقت زندگی ہے وقت کی اہمیت کا اندازہ قرآن وحدیث سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے قرآن کریم میں ارشاد ہے: وَ الْعَصْرِۙ(۱) اِنَّ لْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ(۲) ترجمہ کنزالایمان : اس زمانۂِ محبوب کی قسم بے شک آدمی ضرور نقصان میں ہے۔(العصر ، ۱،۲)

امام رازی کا قول :

عصر کی جو مدت انسان کو دی گئی وہ برف کے گھلنے کی طرح تیزی سے گزر رہی ہے اس کو اگر ضائع کیا جائے یا غلط کاموں میں صرف کیا جائے تو انسان کا خسارہ ہی خسارہے ۔ (تفسیرجلالین حاشیہ )

آیت کریمہ کے ذریعہ ہمیں جھنجھوڑا جا رہا ہے کہ اپنی زندگی کے اوقات کو معمولی نہ سمجھو تم سے ایک ایک لمحہ کا حساب ہونا ہے۔ وقت کی اہمیت کو حدیث مبارکہ میں یوں ذکر کیا گیا ہے

ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو نعمتیں ایسی ہیں جن سے لوگ غفلت میں پڑے ہیں وہ صحت اور فراغت ہے( الصحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب الاعیش الاعیش الاخرۃ حدیث نمبر 6049 )

وقت اس وقت قیمتی ثابت ہوتا ہے جب صحت اور فراغت کے اوقات کو صحیح استعمال کیا جائے آئیں جانتے ہیں وہ کون سے امور ہیں جو اس کے لیے مددگار ہیں

۱۔وقت کی اہمیت سمجھئے :

فوری طور پر ان کاموں کی فہرست بنائے جہاں آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے پھر اپنے اہم ضروریات کے کاموں کی فہرست بنائیں اور غیر ضروری کاموں کی فہرست بنا کر خود کو صرف اہم کاموں میں مصروف رکھیے اسی طرح کم وقت میں بہتر طریقے استعمال کر کے زیادہ مؤثر کام سرانجام دیئے جاسکتے ہیں

2۔نصب العین اور مقصد زندگی کو پیش نظر رکھنا:

اپنے یومیہ کاموں کی فہرست بنائیں ہر کام کاہدف ( ٹارگٹ) مقرر کریں اس بات کا خیال رکھتے ہوئے فہرست بنائیں مگر اس میں اپنی ذات کے حقوق نہ بھولیے

3۔وقت کی پابندی کریں :

اپنے تمام ضروری کام الگ کریں اور ان ک مکمل کرنے کے لیے ڈیڈلائن بھی طےکر لیجئے ہر کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی عادت ڈالیے۔

4۔ترجیحات متعین کریں:

اپنے بہترین ٹائم کا پتہ لگائے جس میں آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اس وقت میں ترجیحات متعین کرتے ہوئے مکمل کرنے کی کوشش کریں اپنے فارغ اوقات کو بہتر طور پر استعمال کریں

5 ۔اعتدال و دلجمی سےکام کریں :

عبادات معاملات تعلقات کی تیاری کے لیے تمام صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اعتدال ضروری ہے اپنے تمام کام پوری دلجمعی کے ساتھ کریں کام کے دوران وقفہ کرنا مت بھولیئے ہر کام کو اپنے ذہن پر سوار نہ کریں ہمیں وقت کے بارے میں احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے

ہے وہ عاقل جو آغاز میں سوچے انجام

ورنہ ناداں بھی سمجھ جاتا ہے کھوتے کھوتے

اللہ کریم ہمیں وقت کی قدر نصیب فرمائے آمین