
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت
گزشتہ دنوں لاہور ریجن حافظ آباد زون میں
3 دنرمضان بخشش کا سا مان کورس کاانعقادہواجس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومسجد بیت میں اعتکاف کرنے کے فضائل بتاتےہوئے نماز کی پابندی کرنے،اعتکاف کرنے کاذہن دیاجس
پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن کےتحت گزشتہ دنوں کسو کی روڈ محلہ خانپورمیں ذوقِ
قراٰن کورس کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کفن دفن زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں
کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں حافظ
آباد کابینہ کی ڈویژن شرقی کے علاقہ ہاؤسنگ کالونی ، محلہ قادر آباد اور محلہ
شریف پورہ میں فیضانِ تلاوت قراٰن کورس
کاانعقاد ہوا جن میں شعبہ شارٹ کورسز ذمہ
دار ، شعبہ ذمہ دار، ڈویژن ذمہ داراسلا می بہنوں نے شرکت کی ۔
زون سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور نیکی کی دعوت کے مدنی
پھول کےساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو 3 دن پر
مشتمل رمضان بخشش کا سامان کورس کا تعارف بھی پیش کیا
اور اس کورس کو کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسی طرح شعبہ شارٹ کورسز کے تحت حافظ آباد شرقی ڈویژن کے علاقہ عمر ٹاؤن
میں رمضان بخشش کا سامان کورس منعقدہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون میں فیضان ِتلاوت کورس کاانعقادہواجس میں لاہور جنوبی زون
شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات دیتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور مدرستہ المدینہ بالغات
میں داخلے لینے کا ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن گلگت
زون بلتستان استور کابینہ کے ڈویژن استور میں
مدنی حلقہ کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی
۔
گلگت بلتستان زون نگران اسلامی بہن نے شبِ قدر
کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سےمعلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں حصہ لینے کاذہن دیا نیز ڈونیشن جمع
کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، لیہ
زون میں ماہانہ ٹیلیفونک مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران و اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
لیہ زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ
کارکردگی پر کلام کیا اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشنز کا فالو اپ کرتے ہوئے سالانہ
ڈونیشنز کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اہداف پورا کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
عالمی مجلس بین
الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 18 مئی 2021 ء کو عالمی
مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے،کینیڈا،یورپین یونین،ہند،ساؤتھ افریقہ،تنزانیہ،کوریا
اور ایران کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
عالمی مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیزماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے ، دینی کاموں کو
مزید بڑھا نے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسپین کے ڈویژن
بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں آرتیگاس (Artigues)، لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Snata Coloma) اور بیسوسمار (BesosMar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان
اجتماعات میں کم و بیش 161 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”علمِ دین کے فضائل“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔
کینیڈاکے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے” حیا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کوشرعی پردہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، میانوالی
زون ، میانوالی کابینہ میں ماہانہ
ٹیلیفونک مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات فراہم کئے اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح
فیصل آباد ریجن، میانوالی زون میں ماہانہ ٹیلیفونک
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران و اراکین کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ
لینے کاذہن دیا۔
کینیڈاکےشہر
برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکےشہر برامپٹن میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اٹلی کی ڈویژن
میلان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی کی
ڈویژن میلان میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
اہم نکات پیش کئے۔