قرآنِ پاک میں بارگاہِ نبوی
کے 5 آداب از بنتِ حبیب الرحمن، فیضان غزالی نیول کالونی کراچی

مقولہ ہے کہ
با ادب بانصیب بے ادب بد نصیب
جوادب کرنے والا ہوتا ہے وہ بے بہا نعمتیں پاتا ہے اور پھر جب بات سرکار ﷺ
کے ادب و تعظیم کی ہو تو اس کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے کہ سرکار کی تعظیم و ادب
ایمان کا لازمی جز ہے۔ اس کے بغیر ہمارا ایمان کامل نہیں چنانچہ اس بات کی اہمیت
کا اندازه اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خود رب العزت ہمیں قرآن پاک میں جگہ جگہ
اپنےمحبوب کے متعلق آداب سکھا رہا ہے۔
1۔حضور
کی بارگاہ میں آوازوں کو پست رکھیں: جب بھی حضور ﷺکی بارگاہ میں
حاضر ہونے کی سعادت نصیب ہو تو روضہ رسول پر آوازیں بلند نہ کریں بلکہ شہرنبی کا
ادب کرتے ہوئے مدینۃالرسول میں بھی اپنی آواز کو پست رکھیں اور حضور کا ادب وصالِ
ظاہری کے بعد بھی ویسا ہی کیا جائےگا جیسا کہ حیات ِ طیبہ میں لازم تھا اور یہ ادب
قیامت تک کے لیے مسلمانوں پر لازم ہے اور جب حضور کی حدیث مبارکہ بیان کی جائے تب
بھی ادب کا لحاظ رکھا جائے اور خاموش رہ کر سنا جائے۔ جیسا کہ رب کریم سورۃ
الحجرات کی آیت نمبر 2 میں حکم ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا
اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ ترجمہ کنزالایمان:
اے ایمان والو! اپنی آوازیں اونچی نہ کرو اس غیب بتانے والے نبی کی آواز سے۔
2۔حضور
کی جناب میں ادب کے الفاظ استعمال کریں: رب کریم سورہ بقرہ کی آیت 104میں
ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا
رَاعِنَا وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو ! راعنا
نہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر فرمائیں۔راعنا کا لفظ یہودیوں کی لغت
میں بے ادبی کے لیے استعمال ہوتا تھا تو صحابہ کرام کو اس پر بہت دکھ ہوتا تھا کیونکہ
اگر بارگا ہ نبوی میں کوئی بات سمجھ نہ آتی تو حضور ﷺ کو راعنا کہتے تھے، اس پر رب
کریم نے یہ آیت نازل فرمائی کہ راعنا کے بجائے لفظ ”انظرنا “استعمال
کیا جائے۔
3۔حضورکو
اچھے ناموں سے پکاریں: رب کریم پارہ18
سورہ نور کی آیت نمبر 63 میں ارشاد فر ماتا ہے: لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ
الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًاؕ- ترجمہ: رسول
کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہرا لو جیسا تم ایک دوسرے کو پکارتا ہے۔
اس کی تفسیرمیں
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر نورالعرفان میں فرماتے ہیں کہ
حضور کو ایسے القاب و آوازسے نہ پکا رو جیسے ایک دوسرے کو پکارتے ہو انہیں بھیا،چچاکہہ
کر نہ پکارو بلکہ انہیں یا رسول اللہ وغیرہ کہہ کر پکارا جائے۔ آپ کے نام مبارک سے
بھی نہ پکارا جائے۔
4۔مواجہ
شریف کو بھی پیٹھ کر کے رخصت نہ ہوا جائے: حضور ﷺ کی
بارگاہ کا ایک ادب یہ بھی ہے کہ مواجہ پر حاضر ہو کر عرض کیا جائے اور وہیں پر
رخصت کی اجازت طلب کرے اور وقت رخصت پیٹھ پھیر کر چلنے کے بجائے الٹے قدم چلتے
چلتے رخصت ہوا جائے۔
5۔مواجہ و مسجد نبوی
میں چلا کر بات نہ کی جائے:اس بات کا اہتمام ہمیں بالخصوص مسجد نبوی اور مواجہ
کے سامنے کرنا چاہیے کہ وہاں چلا چلا کر آپس میں کلام نہ کیا جائے مگر افسوس!فی
زمانہ اس کا کوئی لحاظ و اہتمام نہیں رکھا جاتا۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔
آخر میں رب کریم
سے دعا ہے کہ رب کریم ہمیں آداب رسالت کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
رضوی بلڈنگ میں شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ رہائشی کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ رضوی بلڈنگ میں شعبہ مدرسۃُ المدینہ رہائشی کے
ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ابو انس، قاری صابر عطاری نے شعبہ مدرسۃُ المدینہ رہائشی کے نگرانِ مجلس فلک شیر عطاری کے ساتھ اجارے کے معاملات پر تبادلہ ٔ خیال کیا۔ (
رپورٹ : سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
قرآنِ پاک میں بارگاہِ نبوی
کے 5 آداب از بنتِ محمد اکرم، گلشن معمار کراچی

دنیا کے شہنشاہوں کا اصول یہ ہےکہ جب ان میں سے کوئی شہنشاہ آتا ہے تو وہ
اپنی تعظیم وادب اور دربار میں حاضری کے اصول و آداب خود بناتا ہے۔ لیکن ہمارے پیارے
آقا ﷺ کے دربار کا عالم ہی نرالا ہے۔ اس کی تعظیم اور بارگاہ میں حاضری کے ادب
واحترام کے اصول و قوانین اس نے خود نہیں بنائے۔بلکہ ساری کائنات کو پیدا فرمانے
والے رب کریم نے نازل فرمائےہیں اور بہت سے قوانین ایسے ہیں جو کسی خاص وقت تک کیلئے
نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مقرر فرمائے ہیں، ظا ہری حیات میں بھی اور ظاہری وصال
کے بعد بھی۔قرآنِ مجید میں آپ کی تعظیم اور ادب کے با قاعدہ اصول اور احکام بیان
فرمائے ہیں۔جن میں اللہ پاک نےمتعدد احکام دیئے ہیں۔
1)حضور اکرم ﷺ
جب بھی بلائیں فوراً ان کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤ اورپس و پیش سے کام نہ لو۔
چنانچہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰهِ وَ لِلرَّسُوْلِ
اِذَا دَعَاكُمْ(الانفال:24) ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو! اللہ و رسول کے
بلانےپر حاضر ہو جب رسول تمہیں بلائیں۔
2-نبی کریم ﷺ
کو پکارنے اور مخاطب کرنے کا انداز عام لوگوں جیسا نہیں ہونا چا ہیےاس طرح مخاطب
کرنا چاہیے جس میں ادب و احترام ملحوظ ہو۔ چنانچہ اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد
فرماتا ہے: لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ
بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًاؕ- (النور:
63) ترجمہ کنز الایمان:رسول کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہرا لو جیسا تم میں
ایک دوسرے کو پکارتا ہے۔
علمائےکرام تو
اس بات سے بھی منع فرماتے ہیں کہ آقا ﷺ کو” یا محمد“ بھی نہ کہیں بلکہ خوبصورت
القابات کے ساتھ جیسے ” یا رسول الله، یا حبیب الله“وغیرہ کہہ کر پکاریں۔
3-پیارے آقا ﷺ
کی بارگاہ میں حاضری کا ایک ادب یہ بھی ہے کہ نبی ﷺ سے بات کرتے وقت ان کی آواز سے
اپنی آواز اونچی نہ کی جائے، چاہے نبی پاک ﷺ تنہا ہوں یا مجلس میں تشریف فرما ہوں۔یہی
صورت حال اس وقت روضہ رسول کی زیارت و حاضری کے وقت بھی ہونی چاہیے۔چنا نچہ قرآن
پاک میں ارشاد ہوتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ
صَوْتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجْهَرُوْا لَهٗ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ
اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ(۲)(پ 26، الحجرات:2) ترجمہ کنز الایمان:
اے ایمان والو !اپنی آواز یں اونچی نہ کرو اس غیب بتانے والے (نبی) کی آواز سے اور
ان کے حضور بات چلا کرنہ کہو جیسے آپس میں ایک دوسرے کے سامنے چلاتے ہو کہ کہیں
تمہارے عمل اکارت ہو جائیں اور تمہیں خبر نہ ہو۔
4)جس کلمے میں
بے ادبی کا شائبہ ہو یا ایسے الفاظ جو بولنے میں ایک جیسے اور مطالب میں الگ ہوں ایسے
الفاظ سے گریز کیا جائے جیسے مسلمان عرض کرتے تھے:”راعنا یعنی
ہماری رعایت فرمائے“ یہود زبان دبا کر اسی لفظ کو ”راعینا یعنی
ہمارے چروا ہے“ کہتے جو یقیناً ہمارے نبی کریم ﷺکی شان کے خلاف تھا، اس لیے اللہ
پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا
انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْاؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۱۰۴)
(البقرۃ:104)ترجمہ: اے ایمان والو ! راعنا نہ
کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو اور کافروں
کے لیے دردناک عذاب ہے۔
5) بعض لوگوں
نے عیدِ اضحیٰ کے دن حضور سے پہلے قربانی کر لی تو ان کو حکم دیا گیا کہ دوبارہ
قربانی کریں۔اس بارے میں قرآنِ کریم میں فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا
بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ
عَلِیْمٌ(۱)(پ 26،
الحجرات:1) ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو بےشک اللہ
سُنتا جانتا ہے۔
ان آیات میں دیئے
گئے احکام سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اس کے حبیب کا ادب و تعظیم
انتہائی مطلوب ہے اور ادب نہ کرنا اللہ کے نزدیک سخت ناپسند ہے۔اللہ پاک اپنے پیارے
حبیب کے صدقے ہمارے دلوں اور اعمال وکردار میں نبی کریم ﷺ کے ادب اور محبت کو راسخ
کر دے۔ آمین

گزشتہ روز شعبہ ڈونیشن بکس دعوتِ اسلامی کے تحت
پنجاب پاکستان کے شہر خان پور میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کی ڈویژن مینجمنٹ
نے شرکت کی۔
میٹنگ کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسول
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ صوبائی
ذمہ دار محمد زاہد بغدادی عطاری نے ذمہ
داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کی بالخصوص ایک ماہ کے مدنی قافلے پر تبادلۂ خیال کیا۔
صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے نظام میں کیسے ترقی
لائی جا سکتی ہے اس پر کلام کرتے ہوئے کارکردگیوں کا مختلف انداز سے جائزہ لیا نیز
مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو آئندہ کے لئے نئے اہداف دیئے۔
ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ
رسول کا سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ایک ماہ
کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ راہِ خدا میں سفر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو مدنی قافلے میں امیرِ قافلہ کی اطاعت کرنے اور سیکھنے سکھانے
کے حلقوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرنے
کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 دسمبر 2022ء بروز جمعۃ ُ المبارک کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن
میں 12 دینی کام کورس کروایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تمام ذمہ داران
نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے12 دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں کورس مکمل کرنے کے بعد
12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا گیا اور ہاتھوں و
ہاتھ رزلٹ بھی بتایا گیا جس پر نمایا ں پوزیشن لینے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2022ء بروز
جمعہ کراچی کے علاقے گارڈن میں جائے نماز کے افتتاح پر سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
افتتاحی
اجتماع میں رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں اہلِ علاقہ کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)

10 دسمبر 2022ء
بروز ہفتہ شعبہ مزاراتِ اولیاء دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ساہیوال ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے تحصیل و
ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار محمد
انعام عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ
لیانیز مزارات پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:دانیال
عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تجارت
سے وابستہ شخصیات کا دورہ
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کی دعوت پر 9 دسمبر 2022ء بروز جمعۃ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تجارت
سے وابستہ شخصیات نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے شخصیات کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کروائی ۔
اس
دوران رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور
انہیں ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت
کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
مکہ کالونی لاہور میں جزوقتی
فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد

10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ جامع مسجد قادریہ رضویہ مکہ کالونی مال روڈ گلبرگ ٹاؤن لاہور میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے 7 دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ
اسناد اجتماع منعقدہوا جس میں کورس کے شرکا اور تاجران سمیت علاقے کےاسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی
محمد ابوبکر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کونماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر عمل کرنے نیز نماز کا عملی طریقہ بتایا۔ اجتماع کے اختتام پر
کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت کراچی کے علاقے شاہ فیصل اور لانڈھی ٹاؤنز میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کراچی
نابینا اسپیشل پرسنز ذمہ دارمحمد جمیل عطاری اور شجاع عطاری نے ا سپیشل
پرسنز اور ان کے سرپرستوں
سے ملاقات کی اور ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
بعدازاں ذمہ داران نے رضائے مصطفی مسجد
کورنگی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں کثیر تعداد میں گونگے بہرے اور نابینا اسپیشل
پرسنز نے شرکت کی۔
اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں
کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے کی۔ بعد اجتماع سیکھنے سکھانے
کا حلقہ بھی ہوا جس میں اسپیشل پرسنز
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ
: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)

پتوکی شہر کی جامع مسجد
خضراء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2022ء بروز
اتوار مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا
فالو اپ لیتے ہوئے پتوکی میں گلی گلی مدرسۃالمدینہ، جامعۃالمدینہ (بوائز، گرلز) اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی
نیو برانچز کھولنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے
”نگران کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی نیز
مزید مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار
شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)