17 رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 18 رمضان المبارک کی شب مدنی
مذاکروں کا سلسلہ
17
رمضان المبارک کو بعدِ عصر اور 18 رمضان المبارک کی شب مدنی مذاکروں کا انعقاد
کیا گیا جن میں امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
بعدِ عصر ہونے والا مدنی مذاکرہ
سوال:میں گُناہوں کی زندگی چھوڑ کر نیک بنناچاہتاہوں ،بدلنا چاہتاہوں ، اس
کےلیے کیا کروں ؟
جواب:توبہ کریں ،نمازیں پڑھیں ،مکتبۃ المدینہ سےاسلامی کتابیں خرید کر مطالعہ
کریں ،ہفتہ واراجتماع وغیرہ دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں میں حصہ لیں،دعوت ِاسلامی کے عاشقان رسول کی صحبت اختیارکریں ۔
سوال:دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی زندگیاں بدل
جاتی ہیں ،یہ دین کے لیے کوشش کرنے کے لیے تیارہوجاتےہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب:یہ اللّٰہ پاک کی رحمت سے ہی ہے ،دعوتِ اسلامی والے نیکی کی دعوت
دیتے ہیں ،
اللّٰہ پاک ان کی نیکی کی دعوت
میں اثرپیدافرمادیتاہے۔
سوال:مخالفتِ شیطان کیسےہو،ہرطرف شیطان کی شرارتیں ہیں ؟
جواب:نیکیاں کرے ،شریعت پر عمل کرے ،شیطان کی مخالفت کرنے والے نیک لوگوں کی
صحبت اختیارکرے ۔
سوال:کسی کی اولاد نہ ہوتی تو کیا اسے اِستغفارکرنے کا کہہ سکتے ہیں ؟
جواب:جی ہاں ! استغفارکی کثرت کرنے سے بھی اولاد کی نعمت ملتی ہے۔
سوال:جس شخص کو لوگ چھیڑتے ہوں تو وہ کیا کرے؟
جواب:لوگوں کو ایسانہیں کرناچاہئے اورایسے شخص کو چاہئے کہ وہ شرارت
کرنے،چھیڑنےوالوں کو کوئی رِپلائی نہ کرے
،اس طرح ان کی ناک کٹے گی اوراسے چھیڑنابند کردیں گے ۔
سوال:سب سے آخرمیں موت کس کو آئے گی؟
جواب:ملکُ الموت حضرت عزرائيل علیہ السلام کو۔
سوال:ہماری کسی کودی گئی بددُعا لگ سکتی ہے؟
جواب:لگ سکتی ہیں ،جیسے مظلوم کی بددُعالگتی ہے۔
بعدِ تراویح ہونے والا مدنی مذاکرہ
سوال: کس طرح ہمسائیوں کا خیال رکھناچاہئے ؟
جواب:ہمسائیوں کی معلومات کرتے رہنا چاہئے ،ہم سے ہمسائیوں کو کوئی تکلیف نہ
ہو۔اگرکوئی ہمسایہ تکلیف بھی پہنچادےتو اُسے مُعاف کردیں ۔ غیرمسلم پڑوسی کے بھی
حقوق ہیں اِس کو بھی تکلیف دینے کی اجازت نہیں ۔
سوال:آپ مختلف اوقات میں(مثلا
افطاری سے پہلے بھی اوربعد میں بھی )
بارباردُعامانگتے ہیں ،اس کی کیا وجہ ہے،دُعاکےکچھ آداب بھی بیان فرمادیں ؟
جواب:دُعاکرناعبادت ہے بلکہ حدیثِ پاک میں ہے : الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَةِ یعنی دعاعبادت کا مغزہے ۔حقیقت یہ ہے کہ
دعامانگنےمیں سستی ہوتی ہے ، ماہ ِرمضان میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم رمضان
میں کثرت سے دُعافرماتے تھے،اِفطارہ وسحری کےبعد دُعاکی قبولیت کا وقت ہے ،ہمارابرسوں سے اس وقت دعامانگنے کا
معمول ہے۔عربی دعاؤں کے ساتھ ساتھ دِل کی جو بات اوردعاہے اسے اپنےمادری (میمنی
)زبان میں مانگتاہوں ۔حتی الامکان دوزانوں
بیٹھ کر ،عاجزی کے ساتھ ،بغیرشرمائے روکراوررونانہ آئے تورونے جیسامنہ بنا کر
دُعاکرے۔
سوال: پہلے سیزن کے آم کھانےکےبارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟
جواب:سُنا یہی ہے کہ پہلے سیزن کا آم نہیں کھانا چاہئے ،صحت کے لیے مفیدنہیں ۔
سوال: کیاحیاکرنےکاثواب بھی ہے ؟
جواب:جیسی حیاویسااس کاحکم ہوگا۔
سوال:کیا قبرمیں کسی کا بدن سلامت رہتاہے؟
جواب: جی ہاں ! انبیا ،اولیا ،باعمل حافظِ قرآن وغیرہ اللّٰہ کے نیک بندوں کے بدن سلامت رہتے ہیں ۔
سوال:علم کے ساتھ تجربے اورہنر کی کیا
اہمیت ہے ؟
جواب:جس کے پاس علم ومعلومات اورتجربہ زیادہ ہو وہ زیادہ کامیاب ہوتاہے ،جو
صرف تعلیم یافتہ ہوبعض اوقات بے روزگارہوتاہے ،جس کے پاس تعلیم کم ہومگرتجربہ
زیادہ ہوتو وہ بھی کامیاب ہوجاتاہے ۔ہنرمند آدمی بھوکا نہیں رہتا،بے روزگارنہیں
ہوتا،خودکشی نہیں کرتا ۔تعلیم کے دوران حسب رغبت ہنر بھی سیکھنا چاہئے ۔البتہ سب
سے پہلے فرض علم سیکھئے اس کے بعد ہی جائز طریقے سے دنیاوی علم اورہنرسیکھناچاہئے
۔
سوال:دینی لائن اپنانے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب:اخلاص کے ساتھ جو دینی لائن اپنائے ،علم دین حاصل کرے ،امامت کی اہلیت ہے
تو امامت کرے ،بطورخطیب خدمت سرانجام دے ،تدریس کا اہل ہے تو تدریس کرے تو یہ شخص
دنیامیں کامیاب ہے اورآخرت میں بھی کامیاب ہوگا ۔اِن شَاء َاللہ
سوال:حقیقت میں جمعہ کی پہلی اذان کون سی ہے؟
جواب:دوسری اذان ۔
سوال:امام اعظم ابوحنفیہ رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں اللّٰہ پاک کا دیدارکتنی بار کیا ہے ؟
جواب: 99مرتبہ ۔
سوال: تابوت ِسکینہ کس چیز کا بناہواہے ،میٹل،لکڑی یالوہےکا ؟
جواب:لکڑی کا ۔
سوال:مریض شفایاب ہوجائے اس کے لیے کوئی وظیفہ ارشادفرمائیں ؟
جواب:٭سات (7)مرتبہ سورہ فاتحہ ، اول وآخر ایک ایک باردُرُود
شریف پڑھ کرمریض کودم کریں ۔٭ یا اللّٰہُ یارحمنُ کوچالیس (40)مرتبہ ایک سانس
میں پڑھ کر مرگی کے مریض کودم کریں ۔(ماہرقاری یا اچھا نعت خواں،ایک سانس میں درست
پڑھ سکے گا ،عام آدمی کے لیے مشکل ہے)
سوال:کیا دینی کام عُلماکی رہنمائی کے بغیرنہیں کرنا چاہئے ؟
جواب:جی ہاں !خوش عقیدہ عالم دین ہی اصل راہنماہے، جو دینی کام ان کی رہنمائی
کے بغیرہوتاہے اندھادُھندہوتا ہے ۔درست اندازسے دینی کام عالمَ دین کی رہنمائی سے
ہی کیا جائے ۔