محمد اسامہ عطاری مدنی (مرکزی
جامعۃُ المدینہ فیضان مدینہ کراچی، پاکستان)
مؤمن تو اصل وہ ہے جو اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم پر ایمان لائے اور پھر شک میں نہ پڑے۔ قراٰن اور حدیث کی ساری
تعلیمات الله اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سب احکام مل کر
مؤمن کی تصویر کا خاکہ بناتے ہیں یہ خاکہ مؤمن کا معیار مطلوب ہی نہیں اس کی شناخت
و پہچان کا ذریعہ بھی ہے یہ خاکہ اصحاب رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
زندگیوں سے بہت واضح ہے۔
مؤمن مرد کی صفات
:مؤمن مرد کی صفات درج ذیل ہیں۔
(1)اللہ کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں۔(2)اپنی شرمگاہوں کی
حفاظت کرتے ہیں۔(3)بدکار اور بے حیا نہیں ہوتے۔ (4)اپنی امانتوں اور دوسروں کی
نگہبانی کرتے ہیں۔
قراٰنِ پاک میں الله پاک نے ایمان والوں کی صفات متعدد
مقامات پر ارشاد فرمائی ہے۔ چنانچہ قراٰنِ پاک میں الله پاک کا ارشاد ہے : ﴿
اِنَّمَا
الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیْهِمْ اٰیٰتُهٗ زَادَتْهُمْ
اِیْمَانًا وَّ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚۖ(۲)﴾ترجَمۂ کنزُالایمان: ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ یاد کیا جائے ان کے دل ڈر جائیں
اور جب اُن پر اس کی آیتیں پڑھی جائیں ان کا ایمان ترقی پائے اور اپنے رب ہی پر
بھروسہ کریں ۔(پ9، الانفال:2)اس آیت مبارکہ میں
سچے مؤمنوں کا یہ وصف بیان کیا گیا ہے کہ جب الله پاک کو یاد کیا جائے تو ان کے
دل ڈر جاتے ہیں۔
مؤمنین کے لیے انعامات الٰہی : ترجَمۂ کنزُالایمان: بےشک جو ایمان لائے اور اچھے کام
کیے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب انھیں راہ دے گا ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی
نعمت کے باغوں میں ۔ (پ 10 ، یونس:9)
( ان کا رب ان کے ایمان کے سبب ان کی رہنمائی فرمائے گا )
حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مؤمن جب اپنی قبر سے
نکلے گا تو اس کا عمل خوبصورت شکل میں اس کے سامنے آئے گا یہ شخص کہے گا تو کون ہے
؟ وہ کہے گا میں تیرا عمل ہوں اور اس کے لیے نور ہو گا جنت تک پہنچانے کا اور کافر
کا معاملہ برعکس ہوگا اس کا عمل بری شکل میں نمودار ہو کر اسے جہنم میں پہنچائے
گا۔(خازن، یونس )
مؤمنین کے 3 اوصاف : ایک وصف یہ ہے کہ وہ اپنے رب کے عذاب سے خوفزدہ ہیں۔ حضرت حسن بصری رضی اللہ
عنہ فرماتے ہیں کہ مؤمن نیکی کرنے کے باوجود اپنے رب سے ڈرتا ہے جبکہ منافق گناہ
کرنے کے باوجود بے خوف رہتا ہے۔
دوسرا وصف یہ ہے کہ وہ اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور اس کی تمام کتابوں کو
مانتے ہیں۔
تیسر ا وصف یہ ہے کہ وہ عرب کے مشرکوں کی طرح اپنے رب کے ساتھ کسی اور
کو شریک نہیں کرتے ۔( خازن، المؤمنون )
الله پاک ہمیں سچا پکا عاشقِ رسول بنائے اور جو مؤمن مردوں
کی صفات ذکر کی گئی ہمیں ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (اٰمِیْن
بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم)