تمام
تعریفیں اللہ کے لئے جس نے ہمیں ایمان جیسی دولت عطا کیا! اللہ پاک رحمت سے ہمیں
بےشمار انعامات ملی ہے اسی انعامات میں سے ایک انعام جو اللہ پاک نے ہمارے پیارے
آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو آپ کی امت کے لئے عنایت فرمایا ہے وہ نماز
ہے اور اسی طرح نماز کی جماعت بھی ایک عظیم انعام ہے یہ ہمارے لئے ڈھیروں ثواب
کمانے کا ذریعہ ہے چنانچہ اللہ پاک قراٰن مجید میں ارشاد فرماتا ہے : وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) ترجمۂ
کنز الایمان: اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ (پ1،البقرۃ: 43)
مفتی احمد یار خان
نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: اس سے مراد جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے والوں کے
ساتھ نماز پڑھو۔
چنانچہ اس کے فضیلت
کے بارے میں کچھ احادیث پیشِ خدمت ہے:
(1) حضرتِ سیِّدُنا عبدُ اللہ بن عمر رضی اللہ
عنہما سے رِوایت ہے ، تاجدارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں: نمازِ
باجماعت تنہا پڑھنے سے ستائیس(27) دَرجے بڑھ کرہے۔ (بخاری، 1/232،حدیث:645)
(2) حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے راویت ہے، کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں: اگر یہ نماز جماعت سے پیچھے
رہ جانے والا جانتا کہ اس جانے والے کے ليے کیا ہے؟، تو گھسٹتا ہوا حاضر ہوتا۔
(المعجم الکبير،8/224، حديث: 7886)
(3) حضرت انس
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد
فرمایا کہ جو اللہ کے لئے چالیس دن باجماعت (نماز) پڑھے اور تکبیرِ اولی پائے ،اس
کے لئے دو آزادیاں لکھ دی جائے گی ،ایک نار سے ،ایک نفاق سے ۔( جامع الترمذی ،1/273)
(4) امیرالمؤمنین
حضرتِ سیِّدُنا عمرفاروقِ اَعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دو جہاں کے
سردار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو فرماتے سنا کہ اللہ پاک باجماعت نماز
پڑھنے والوں کو محبوب(یعنی پیارا) رکھتا ہے۔ (مسند احمد بن حنبل، 2/309
،حدیث:5112)
(5) رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت عثمان بن
مظعون رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ: اےعثمان! جو شخص فجر کی نمازِ باجماعت ادا
کرے پھر طلوعِ آفتاب تک اللہ پاک کا ذکر کرتا رہے اس کے لئے حج مبرور اور مقبول
عمرہ کا ثواب ہے ۔(شعب الایمان،7/138)
جماعت کے دینی و دنیوی فائدے:۔
(1) شیطان سے محفوظ رہے گا۔ (2) اللہ پاک کی حفاظت میں رہے گا۔ (3) بروزِ قیامت عرش کا سایہ
نصیب ہو گا۔ (4) آپس
میں محبت بڑھے گی۔ ( فیضانِ نماز،ص139) (5) جماعت سے آپس کا اتفاق بڑھتا ہے۔ (6) اگر جماعت میں سے کسی ایک نماز قبول گئی تو سب
کی نماز قبول ہو گئی۔ (7) جماعت
سے لوگوں کو دینی پیشوا اور علماء صوفیا کا ادب سکھایا جاتا ہے۔ (اسرار الاحکام مع
رسائلِ نعیمیہ ،ص 288)
خدا سب نمازیں پڑھوں با جماعت
،
کرم ہو پئے تاجدارِ رسالت
( وسائل بخشش)
اللہ پاک ہم
مسلمانوں کو باجماعت ،صف اول میں ، تکبیرِ اولی اور پابندیِ وقت کے ساتھ نماز
پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم