عُمدہ اَخلاق کی پہچان اور انہیں اَپنانے کے   طریقوں پر مشتمل کتاب

احیاء العلوم جلد پنجم

(مُتَرْجَم)

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

پیش نظرترجمہ پرمذکورہ مراحل کے ساتھ ساتھ درج ذیل اُمورکا اِلتزام کیاگیاہے:

٭آیات مبارکہ کا ترجمہ امامِ اہل سنت مجددِ دین وملت مولاناشاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘سے لیا گیا ہے۔ ٭احادیث کریمہ کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔٭حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی چونکہ شافعی المذہب ہیں اس لئے فقہی اعتبار سے اختلافی مسائل میں حتی المقدوراحناف کا موقف حاشیہ میں بیان کر دیا گیا ہے۔ ٭جن مقامات پرانتہائی پیچیدہ ومشکل ابحاث آئی ہیں ،ان میں جہاں ممکن تھاوہاں آسان اندازمیں بیان کردیا گیا اورکہیں ان کاخلاصہ لکھاگیااورجہاں ممکن نہ تھاان ابحاث کوحذف کردیاگیاہے،اہل علم اصل کتاب کی طرف رجوع فرمائیں۔ ٭جہاں کہیں لغوی ابحاث نفس مضمون کے لئے لازم وملزوم تھیں وہاں انہیں برقراررکھاگیاہے ورنہ حذف کردی گئی ہیں۔٭یوں ہی روایات وغیرہ میں جہاں کہیں تکرارتھا وہاں باعتبارِضروت باقی رکھاگیاہے ورنہ حذف کردیا گیاہے اوریہ گنتی کے چندمقامات ہیں۔٭اہلسنّت کے اکابرمترجمین شَکَّرَاللّٰہُ تَعَالٰی سَعْیَـہُم کے دستیاب اردوتراجم سے بھی مددلی گئی ہے۔٭اِحْیَاءُ الْعُلُوْم کی شرح ’’اِتِّحَافُ السَّادَّۃِ الْمُتَّـقِیْن‘‘کوبالالتزام سامنے رکھاگیاہے۔٭احادیث ِ مبارکہ کا ترجمہ کرتے وقت اکابرمترجمین اہلسنّت کے اردوتراجم سے بھی راہ نمائی لی گئی ہے۔٭کتاب کم وبیش 2300حوالہ جات سے مزین وآراستہ ہے۔٭ حتی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی مستفید ہو سکیں۔ ٭اگرکہیں مشکل اور غیر معروف الفاظ ضروری تھے توان پراعراب لگاکر ہلالین میں معانی ومطالب لکھ دئیے ہیں۔ ٭کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت پہنچے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔٭ روایت کے مضمون ومفہوم کے پیشِ نظرذیلی عنوانات کااضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭ علاماتِ ترقیم (رموزِاوقاف)کابھی خیا ل رکھا گیا ہے۔٭ بطورِوضاحت مفیدوضروری حواشی بھی تحریرکئے گئے ہیں۔٭ ماخذ ومراجع کی فہرست کتاب کے آخر میں دی گئی ہے ۔٭کتاب کی تین فہرستیں بنائی گئی ہیں:(۱)ضمنی(۲)تفصیلی(۳)حکایات،ضمنی فہرست آغازِ کتاب میں اورتفصیلی و حکایات آخرمیں دی گئی ہے۔

818صفحات پر مشتمل یہ کتاب2014ء سے لیکر02 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً8ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now