خُدائے رَحمٰن کے
کروڑہا کروڑ اِحسان کہ اُس نے ہمیں ماہِ رَمضان جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرمایا۔ ماہِ رَمضان کے فیضان کے کیا کہنے ! اِس کی تو ہر گھڑی رَحمت بھری ہے، رَمضانُ المبارَک میں ہر نیکی کا ثواب70 گنا یا اس سے بھی زیادہ
ہے۔ نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70گنا کردیا جا تا ہے ۔
اس لیے اس ماہ مبارک کی ایک سب سے بڑی خصوصیت نزولِ قرآن
ہے۔کہ اللہ پاک نے اس میں قرآن پاک نازل فرمایاہے۔ چنانچہ مقدس قرآن میں اللہ پاک نزولِ قرآن اور ماہِ
رمضان کے بارے میں فرماتاہے: شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ
الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ- ترجَمۂ کنزُالایمان: رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا
لوگوں کے لیے ہدایت اور رہنمائی اور فیصلہ کی روشن باتیں۔(پ 2،البقرہ:185)
وَعَن
جَابر بن عبد الله رَضِي الله عَنْهُمَا أَن رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ
أَعْطَيْت أمتِي فِي شهر رَمَضَان خمْسا لم يُعْطهنَّ نَبِي قبلي ، أما وَاحِدَة
فَإِنَّهُ إِذا كَانَ أول لَيْلَة من شهر رَمَضَان نظر الله عز وَجل إِلَيْهِم
وَمن نظر الله إِلَيْهِ لم يعذبه أبدا ، وَأما الثَّانِيَة فَإِن خلوف أَفْوَاههم
حِين يمسون أطيب عِنْد الله من ريح الْمسك ، وَأما الثَّالِثَة فَإِن
الْمَلَائِكَة تستغفر لَهُم فِي كل يَوْم وَلَيْلَة ، وَأما الرَّابِعَة فَإِن
الله عز وَجل يَأْمر جنته فَيَقُول لَهَا استعدي وتزيني لعبادي أوشك أَن يستريحوا
من تَعب الدُّنْيَا إِلَى دَاري وكرامتي ، وَأما الْخَامِسَة فَإِنَّهُ إِذا كَانَ
آخر لَيْلَة غفر الله لَهُم جَمِيعًا ،فَقَالَ رجل من الْقَوْم أَهِي لَيْلَة
الْقدر فَقَالَ لَا ألم تَرَ إِلَى الْعمَّال يعْملُونَ فَإِذا فرغوا من
أَعْمَالهم وفوا أُجُورهم
حضرت سَیِّدُناجا
بربن عبداللہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے کہ رحمت عالمیان، سلطانِ دوجہان ، شہنشاہِ کون ومکان صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ ذِی شان ہے: میری اُمت کو ماہِ رَمضان میں پانچ
چیز یں ایسی عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہ ملیں : (1) جب
رَمَضانُ الْمبارَک کی پہلی رات ہوتی ہے تواللہ پاک ان کی طرف رَحمت کی نظر فرماتا
ہے اور جس کی طرف اللہ پاک نظر رَحمت فرمائے اُسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا (2)شام کے وَقت ان کے منہ کی بو (جوبھوک کی
وجہ سے ہوتی ہے) اللہ پاک کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے (3) فرشتے ہر رات اور دن ا ن کے لئے
مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں (4) اللہ
پاک جنت کو حکم فرماتاہے: ’’ میرے (نیک
) بندوں کیلئے مُزَیَّن(یعنی
آراستہ) ہوجا عنقریب وہ دنیا کی مَشَقَّت سے میرے گھر اور
کرم میں راحت پائیں گے ‘‘ (5) جبماہِ رَمضان کی آخری رات آتی ہے تو اللہ پاک سب کی مغفرت فرما دیتا ہے ۔
قوم میں سے ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم! کیا وہ لیلۃ القدر ہے؟ ارشاد فرمایا:نہیں ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ مزدور جب اپنے کاموں سے
فارِغ ہوجا تے ہیں تواُنہیں اُجرت دی جا تی ہے۔(الترغیب والترہیب،2/56،حدیث:7)
رمضان المبارک کی باسعادت گھڑیاں قریب ہیں اس کی برکتیں اور
رحمتیں بے شمار ہیں۔ یہ مہینہ آخرت کمانے، باطن سنوارنے اور زندگی بنانے کا ہے۔ اس
لئے اس کی پہلی سے تیاری کی ضرورت ہے۔