جنت کىسى ہے؟

Tue, 2 Jun , 2020
4 years ago

جنت وہ مکان ہے جو اللہ نے نىک لوگوں کے لىے بناىا ہے ، جنت کو اللہ تعالیٰ نے اپنے رحم سے پىدا فرماىا ہے اور اس مىں اسى کو داخل فرمائے گا جس پر رحم فرمائے گا۔

جنت کے آٹھ طبقے ہىں:(1) جنت الفردوس(2) جنت عدن(3)جنت ماوٰى(4)دارالخلد

(5)دارالسلام (6)دارالمقامہ(7)علىىن(8)جنت نعىم۔

(تفسىر عزىزى)

جنت مىں سو درجے ہىں اور ہر درجے کى وسعت اتنى ہے کہ اگر تمام عالم اىک درجہ مىں جمع ہو ں تو سب کے لىے وسىع ہو اور جگہ باقى رہے۔

(بہار شرىعت،حصّہ1)

ىقىناً بنانے والا اپنى بنائى ہوئى چىز کى خوبصورتى، پائىدارى، وسعت کو سب سے اچھا بىان کرسکتا ہے جنت کے خالق رب رحمٰن نے ارشاد فرماىا:

تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ؕاُكُلُهَا دَآىٕمٌ وَّ ظِلُّهَا ؕ

ترجمہ کنزالاىمان:اس کے نىچے نہرىں بہتى ہىں اس کے مىوے ہمىشہ اور اس کا ساىہ۔

(سورة الرعد، آىت35)

جنت کا حال عجىب ہے اس مىں نہ سورج ہے نہ چاند نہ تارىکى ، باوجود اس کے دائمى ساىہ ہے۔

جنت مىں موجود نہروں کے بارے مىں رب تعالىٰ نے فرماىا:

فِیْهَاۤ اَنْهٰرٌ مِّنْ مَّآءٍ غَیْرِ اٰسِنٍ ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُهٗ ۚوَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَ ۵ ۚ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّى ؕ

ترجمہ کنزالاىمان:اس مىں اىسى پانى کى نہرىں ہىں جو کبھى نہ بگڑے اور اسى دودھ کى نہرىں ہىں جس کا مزہ نہ بدلا اور اىسى شراب کى نہرىں ہىں جس کے پىنے میں لذت ہے اور ایسی شہد کى نہرىں ہىں جو صاف کىا گىا۔

(سورہ محمد، آىت 15)

جنت کے موسم کے بارےمىں رب تعالىٰ فرماتا ہے:

لَا یَرَوْنَ فِیْهَا شَمْسًا وَّ لَا زَمْهَرِیْرًا0

ترجمہ کنزالاىمان: نہ اس مىں دھوپ دىکھىں گے نہ ٹھٹھر(سخت سردى)۔

(سورہ دھر، آىت13)

جنت کى وسعت کے بارے مىں رب تعالى فرماتا ہے:

جَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ ۙ

ترجمہ کنزالاىمان:جنت جس کى چوڑان مىں سب آسمان و زمىن آجائىں۔

(سورہ آل عمران، آىت133)

کىا جنت مىں موت ہے؟ رب ذوالجلا ل نے فرماىا:

لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ

ترجمہ کنزالاىمان:اس مىں موت نہ چکھىں گے۔

(سورۃ الدخان، آىت56)

جنت مىں نىند نہىں ہے کىونکہ نىند اىک قسم کى موت ہے اور جنت مىں موت نہىں۔

جس نے کسى جگہ کى سىر کى ہو وہ اس کى خوبصورتى بىان کرنے کا اہل ہے، محمد مصطفىٰ صلى اللہ علیہ وسلم نے شب معراج جنت کى سىر فرمائى۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرماىا: جنت وہ نعمتىں ہىں جنہىں نہ کسى آنکھ نے دىکھا نہ کسى کان نے سنا اور نہ کسى دل مىں اس کا خىال گزرا۔

(الترغىب والترہىب، حدىث79، ج4، 293)

دنىا کى کسى چىز کى جو مثال دى جاتى ہے محض سمجھانے کےلىے ہے ورنہ دنىا کى اعلىٰ سے اعلىٰ نعمت کو جنت کى کسى نعمت سے نسبت نہىں۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے جنت کى تعمىر کے بارے مىں ارشاد فرماىا:جنت کى اىک اىنٹ سونے کى اىک چاندى کى ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے اور اس کى کنکرىاں موتى اور ىاقوت کى ہىں اور اس کى مٹى زعفران ہے۔

(سنن ترمذى ، حدىث2534، ج4، ص236)

آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرماىا:جنت مىں اىسے بالا خانے ہىں جن کا اندر باہر سے اور باہر اندر سے نظر آتا ہے۔

(صحىح ابن حبان، حدىث509، ج1، ص363)

جنت کى سب سے بڑى نعمت ىہ ہے کہ جنتىوں کو اللہ پاک کا دىدار ہوگا۔