20جولائی2023ءکو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  مولاناحاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےکراچی نشتر اسکوائر ملیر کے رہائشی وسیم عطاری کی بیماری پر گھر جاکر انکی عیادت کی اور دعائے صحت کروائی ۔

عیادت کے لئے رکنِ شوریٰ کے ساتھ شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی کے ذمہ دار سید سرفراز شاہ عطاری ، نگران ٹاؤن محمدراحیل عطاری اور اراکین ٹاؤن بھی موجودتھے۔

رکنِ شوریٰ نے وسیم عطاری کو بیماری پر صبر کرکے اجر کمانے اورباقاعدہ علاج مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ صدقہ دینے کی ترغیب دلائی اور صدقے کے فضائل بھی بتائے۔ وسیم عطاری نے عیادت کے لئے آنے اور دعائے صحت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے  میں 21جولائی2023ءکو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی حب ریور روڈ کا دورہ کیا۔

جہاں رکنِ شوریٰ نے جامع مسجد فیضان اسماعیل میں نماز جمعہ کے موقع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی نرالی عادات اور کرامات بتائیں اور شرکا کو سیرتِ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے،عہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے نیز راہِ خدا میں خرچ کرنے اور مساجد کی آباد کاری میں اپنا حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر کراچی سٹی ائمہ مساجد کے ذمہ دارسید سرفراز عطاری،ڈسٹرکٹ کیماڑی کےنگران عبدالرحیم عطاری،شعبہ ائمہ مساجد کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سید قسیم عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کے اطراف میں موجود کشمیری بلڈنگ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مجلس اجارہ کے ذمہ دار سید اسد عطاری نے شعبے کے موجودہ اور پینڈنگ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مساجد کے نیو نظام میں پیش رفت معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو آئندہ کے لئے مدنی پھول دیئے۔

ساتھ ہی مسائل کو حل کرنے اور کاموں کو بہتر اور سہل انداز میں مکمل کرنےکےحوالے سے تجاویز دیں نیز نئے اہداف بھی دیئے اور حسنِ کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد  کے تحت جامع مسجد فیضان عثمان غنی گلستان جوہر بلاک 15 میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کے نظام میں شامل ہونے والے سیلانی ویلفیئر کے تمام ائمہ کرام نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شعبہ ذمہ دار مجلس اجارہ سید اسد عطاری ، شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی ذمہ دار سید سرفراز عطاری اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ شعبہ ویلفیئر کے ذمہ دار علامہ ذوالفقار شاہ صاحب نے شرکا کی مساجد کی آباد کاری کے سلسلے میں تربیت کی اور انہیں مدرسۃ المدینہ برائے بالغان لگانے کا ذہن دیا ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شہر جلالپور پیروالا کے محلہ حیدریہ میں  مشہور تاجر شخصیت حاجی نذیر احمد مرحوم اور ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قبر کے سوالات کا معاملہ، قبر و آخرت کی تیاری کرنے نیز اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری دینے کے لئے قبرستان جانے اور انہیں ایصالِ ثواب کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے پر تھے۔

اس دوران انہوں نے سندھ کے شہر تھارو شاہ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مفتی عبد الجلیل نقشبندی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی پڑھی نیز دیگر ایصالِ ثواب کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا میں قائم اہلسنت وجماعت کی عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ فیضانِ رسول کا وزٹ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کی دارالعلوم کے استاذِمحترم مولانا الطاف احمد سعیدی صاحب اور ادارے کے مہتم محفوظ ہاشمی سے ملاقات ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ”احکام مسجد کورس “ میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ادارے کے معزز افراد نے شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے گزشتہ روز صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز  کی ایک برانچ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب، قاری صاحبان اور حفظ و ناظرہ کرنے والے بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے ”عظمتِ قرآن کے موضوع“پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے حفظِ قرآن کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ”حافظِ قرآن وہ خوش نصیب ہے کہ اس کا بدن قبر کے کیڑوں سےمحفوظ رہے گا اور قبر کے کیڑے حافظِ قرآن کے بدن کو نہیں کھاسکتے“۔بعدازاں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے باعمل حافظِ قرآن بننے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)

پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جلالپور پیر والا  کی جامع مسجد حکیم ابراہیم والی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 20 جون 2023ء بروز منگل پاکستان کے شہر بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص مدنی قافلے میں ہر ماہ سفر کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ بہاولپور نے کھال گودام کے اخراجات اور خودکفالت کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

06 جون2023ء بروز منگل جامع مسجد فیضانِ امام حسین الرحمٰن سٹی پتوکی میں شعبہ آئمہ مساجد کے تحت مدنی مشورہ ہواجس میں صوبائی ذمہ دار محبوب عالم عطاری مدنی نے آئمہ کرام کی تربیت کی۔

دورانِ تربیت مساجد کے آداب اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز امام صاحبان کو اپنی اپنی مساجد میں نمازیوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے اور 12 دینی کاموں کا نفاذ کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کااظہا رکیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے 16 مارچ 2023ء کو بذریعہ انٹر نیٹ یو ایس اے کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو ایس اے کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے امام صاحبان کی ذمہ داری کے حوالے سے کلام کیا، روزہ رکھو تحریک کا ذہن دیا، تراویح کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے اور ڈونیشن و اعتکاف کے حوالے سے نیتیں کروائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ آخر میں اعتکاف کروانے اور ڈونیشن جمع کے اہداف بھی دیئے۔( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)