دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  پنیالہ شریف KPK میں 3نومبر2019ء کو مجلس ائمہ مساجد کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں کو بڑھانے نیز شعبے میں مزید ترقی کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، فضل الرحمان عطاری،رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے  نگرانِ مجلس ائمہ مساجد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کابینہ کی مختلف مساجد کا مدنی دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے امام صاحبان کو اہداف دئیے۔(رپوٹ،محمد طاہر عطاری مدنی ،نگرانِ مجلس ائمہ مساجد پاکستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 26اکتوبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس ائمہ مساجد نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنےنیز ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپوٹ،محمد طاہر عطاری مدنی ،نگرانِ مجلس ائمہ مساجد پاکستان)


21اکتوبر 2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوتھل بلوچستان  میں اوتھل ،وندر، اور حب کے ائمہ کرام کامدنی مشورہ ہو ا۔ مجلس ائمہ کے رکنِ زون اور مجلس فیضانِ مدینہ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی اور اپنی اپنی مساجد میں 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی  کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت سرگودھا زون کوٹ مومن میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ زون نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے علاقے کی مساجد میں 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، مجلس نشرواشاعت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 19اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حب بلوچستان میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون اور نگران کابینہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بلوچستان سطح پر یکم نومبر2019ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تین روزہ اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا نیز اس حوالے سے  نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ اجتماعِ پاک کی دعوت خوب عام کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں عاشقان رسول کوشرکت کروائیں۔(رپورٹ،جہانزیب عطاری، نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ائمہ مساجد کے تحت کوٹ سمابہ رحیم یار خان میں آئمہ کرام کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ائمۂ کرام کی تربیت کی ۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس ائمہ مساجد اور نگرانِ مجلس فیضانِ مدینہ نے بھی سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو شعبے میں مزید بہتری اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد طاہر مدنی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کوٹسمابہ رحیم یار خان)


25ستمبر 2019ءبروز بدھ کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں  فیصل آباد ریجن کے ائمہ کرام کااجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس ائمہ مساجد نے بھی ائمہ کرام کی تربیت کی اور نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد طاہر مدنی ،پاکستان شعبہ ذمّہ دار ائمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 11 ستمبر2019ء بروز بدھ گوجرانوالہ میں ائمۂ کرام کا اجلاس ہوا جس میں گوجرانوالہ کابینہ کے ائمۂ کرام نے شرکت کی ۔نگران کابینہ  نے ائمۂ کرام کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کام کو مستقل کرنے اور اپنی اپنی مساجد کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت ائمہ کرام کا اجلاس ہوا جس میں مانسہرہ کابینہ کے ائمہ  کرام نے شرکت کی ۔رکنِ مجلس نے ائمہ کرام کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور12 مدنی کاموں کو مضبوط بنانے اور اپنی اپنی مساجد سے محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں ڈے آف مدنی دورہ منایا گیا جس میں ذمّہ داران کے ہمراہ تقریباً 45 اسلامی بھائیوں نےمختلف سمتوں میں خوب نیکی کی دعوت عام کی اور  ہفتہ وار اجتماع کی بھرپوردعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاورمیں بعدِ فجرمدنی حلقہ  اور بعدِ ظہر درس کا سلسلہ ہواجس میں کم بیش 100 کے قریب اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔