شعبہ ائمہ مساجد  دعوت اسلامی کے تحت 19اکتوبر2023 ء جمعرات کو سندھ کے شہر بدین میں موجود مدنی مرکز فیضان مدینہ میں احکام مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے نگران مجلس پاکستان،ڈویژن نگران،صوبائی ،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت بدین ڈسٹرکٹ کے امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ و ائمہ کرام کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھائے اور شرعی احکامات کی تربیت کرکے نمازیوں کو عمل کروانےنیز جن کاموں کو مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔

شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے فیضانِ نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی و فلاحی کاموں کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے  ہر سال کی طرح اس سال 2023ء میں 15 اکتوبر بروز اتوار ٹیلی تھون (عطیات مہم) کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شہر کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ترغیب پر مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون جمع کروانے کے متعلق اپنے جذبات کاا ظہار کیا اورہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاوت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18ستمبر2023ءبروز پیر ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن  احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ساوتھ افریقہ کےشہر پریٹوریا میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز کے دورۃ الحدیث شریف سے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کی بذریعہ انٹرنیٹ شرکت رہی۔

اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق بیان کیا نیز امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 17ستمبر2023بروز اتوار حیدرآباد کے علاقے نورانی بستی میں واقع جامع مسجد جمال مصطفی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کورس میں نگران شعبہ ائمہ مساجد مولانا حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار محمد حسنین عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

16ستمبر2023ءبروز ہفتہ بعد نمازظہرشعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع جامع مسجد جمالِ مصطفی میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،صوبائی ذمہ دار محمد حسنین عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔بعدازاں شرکائے کورس نے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

15ستمبر2023ءبروز جمعہ شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآبادشہر کے علاقے سرے گھاٹ کی جامع مسجدمدینہ میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کورس میں شریک عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اسی دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کورس میں نگرانِ شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،صوبائی ذمہ دار محمد حسنین عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔کورس کے آخر میں شرکا نے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی کے ذمہ داران نے شر کت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی رہنمائی کی۔


22 اگست2023 ء بروز منگل بعد نماز ظہرشعبہ امامت کورس پاکستان کےتحت آن لائن احکامِ امامت  کورس منعقد ہوا جس میں امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق تربیت کی۔

امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےاسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔مزید رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل اساتذہ ٔکرام و طلبہ عظام کو دعوتِ اسلامی کے تحت بطور امام مقرر ہوکر اپنی مساجد میں12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 23 اگست 2023ء بروز بدھ ائمہ مساجد انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے خلیجی ممالک کے ائمہ مساجد کے درمیان امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق رہنمائی کی نیز امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام 18 اگست 2023ء بروز جمعہ کراچی کی جامع مسجد مدینہ رضوان سوسائٹی ،مین یونیورسٹی روڈ پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے فرض علوم کا حلقہ لگایا جس میں آپ نے نماز پنجگانہ ،نماز جمعہ اور دیگر عبادات کےاوقات میں عمدہ،صاف ستھرا لباس پہننے، صفائی کو اختیار کرنے اور ممکنہ صورت میں عمدہ خوشبو لگاکر مسجد میں حاضری دینے کی ترغیب دلائی۔ مزید مدنی حلقہ میں شرکا کو شریعت وسنت کے مطابق زندگی کے شب وروز گزارنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اٹلی کے سفر پر جانے والے  حافظ حسان المصطفی اور ان کے قریبی عزیز عرفان خان نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےحافظ حسان المصطفی صاحب کو اٹلی میں جاکر 12دینی کاموں کو ذمہ داران کی مشاورت سے دعوتِ اسلامی کے طریقۂ کار کے مطابق کرنے اور ان میں ترقی کے لئے عملی اقدامات کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکن شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے حافظ حسان المصطفی صاحب کو دعوتِ اسلامی کی مختلف دینی کُتُب سے مقامی زبان میں بیان کرنے اور دیگر زبانوں میں موجود اہم کُتُب کا ذمہ داران کی مشاورت و اجازت سے اٹلی زبان میں ترجمہ کرنے کے لئے بھرپور انداز میں کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں رکن شوری مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دونوں معزز مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی کُتُب تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مؤرخہ25جولائی2023ء بروز منگل بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن ائمہ مساجد پاکستان اور ذمہ داران  کا میٹ اپ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کیا۔

اس میں امام صاحبان کو 12دینی کاموں میں از خود شرکت کرنے کے ساتھ نمازیوں کی تربیت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوری ٰ نے امام صاحبان اور ذمہ داران کو شرعی احکامات سیکھنے، متعلقہ ذمہ داران سے رابطے میں رہتے ہوئے شرعی تقاضوں پر عمل کرنے کے حوالے سےرہنمائی کی۔

علاوہ ازیں ائمہ حضرات کو ماہ محرم الحرام میں شہیدان و اسیران کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے راہِ خدا میں تمام مساجد سے مدنی قافلے سفر کروانے اور اپنی مسجد میں سفر کرکےآنے والے مدنی قافلے کے ذریعے مسجد کو آباد کرنے کے لئے مدنی قافلے والوں کی نیکی کے کاموں میں معاونت کرنے کا ہدف دیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)