دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت آرٹس کونسل کراچی  میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکار ، ڈائریکٹرز اور رائٹر سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ میں شرکت اور محرم الحرام 1441ھ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز 2،3،4، ستمبر2019ء کوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے سنتّوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے سبزپورہ میں ویڈیو اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کو بذریعہ ویڈیو میت کے غسل اور کفن دفن کے درست احکامات سکھانے کا سلسلہ ہوا، مبلغ دعوتِ اسلامی نے بھی ان عا شقانِ رسول کی اس حوالے سے مدنی تربیت کی۔


مجلس رابطہ  برائے شوبز کے ذمہ داران نے 15 جولائی 2019ء کو شوبز سے وابستہ ایک فنکار محمد آصف سے ان کے گھر جاکر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

یاد رہے دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے ،فنکار اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے کے لئے ایک شعبہ بنام ”مجلس رابطہ برائے شوبز“ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت فنکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوتا ہے اور ان کے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس چرم قربانی کے تحت 13 جولائی2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان شریف میں ذمّہ  داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ کابینہ سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس چرم قربانی نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور عید الا ضحیٰ کے موقع پر شرعی اصولوں کے مطابق چرم قربانی اور اجتماعی قربانی میں حصّہ لینے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس حفاظتی امور کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے بعد پاک علوی کابینہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمّہ دران کی مدنی تربیت فرمائی اور ان کی کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اسی طرح مجلس حفاظتی امور کے تحت کوٹ غلام محمد میر پور خاص میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ مجلس حفاظتی امور نے ان کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اورآئندہ کے اہداف طے کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) کے تحت استور K.P.K میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف ٹرانسپورٹ کے مالکان اور ڈرائیورز نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹرز) نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کی مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحو ل سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت ریجن ذمّہ داران کا مد نی مشورہ ہوا۔عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی سے نگرانِ مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ بذریعۂ انٹر نیٹ ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مجلس ہفتہ وار اجتماع کے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن مکی  کے ذمّہ داران ،عطاری و رضوی زون کے رکنِ کابینہ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے ان ذمّہ داران کی مدنی تربیت فرمائی اور عطاری و رضوی زون میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کے انتظامات کو بہتر بنانے اور مجالس مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئے۔

اسی طرح بنگلہ دیش کے مدنی کورسز و اعتکاف ریجن ذمّہ داران کا بھی مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ نے عالمی مدنی مرکزفیضان بابُ المدینہ کراچی سے بذریعۂ انٹرنیٹ ان ذمّہ داران کی بھی مدنی تربیت فرمائی اور ذمّہ داران کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف مقرر کئے جبکہ اچھی کارکردگی پر ذمّہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ ہومیوپیتھک ڈاکٹرکے تحت منگوال پاہڑپانوالی ضلع منڈی بہاؤالدین کے ایک ہومیوپیتھک کلینک میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلسِ ہومیوپیتھک ڈاکٹر نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

رنمل شریف ضلع منڈی بہاؤالدین نوشاہی کابینہ میں حضرت حاجی محمد نوشہ گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ مدنی حلقوں، چوک درسوں اور دیگر مدنی کاموں کا بھی سلسلہ ہوا۔

دعوت اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضیائی ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ داران کی مدی تربیت فرمائی۔ اس مدنی مشورہ میں ضیائی ریجن کے مجلس تعمیرات کے اراکین زون، سپروائزرز اور آ ٹوکیڈ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور رکن شوری کے مدنی پھول حاصل کئے۔

دعوتِ اسلامی مجلس مدنی بستہ کے تحت 27جون 2019ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ رحمت آباد ایبٹ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس،معاون نگران مجلس،ریجن وزون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور رمضان المبارک 1440ھ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو بتایا کہ پورے پاکستان میں سابقہ سال کے مقابل اس سال مدنی بستے لگانے میں 37فیصد اضافہ رہا جبکہ مدنی عطیات 67فیصد زیادہ جمع ہوئے۔ کارکردگی کاجائزہ لینے پر رکن شوری نے ریجن و زون ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی عطا فرمائے۔