دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مالیات کے تحت خان پورمیں سیرانی زون کے اراکینِ کابینہ اور اکاونٹس ٹیم کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ خدام المساجد کے تحت رحمت آبادایبٹ آباد میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا نعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ حفاظتی امور کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں اراکینِ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگرانِ مجلس حفاظتی امور نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےنئے اہداف طے کیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔