دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام 28ستمبر2021ءبروزمنگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا    جس میں نگران ِریجن ابراہیم عطاری،نگران ِکابینہ سیّدشریف عطاری اورناظم ِاعلیٰ شعبان عطاری شریک تھے۔

رکنِ شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات ، امام صاحب کی فیملی رہائش گاہ بنا نےاور شرعی اصولوں کے مطابق مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نیپال میں موجود مساجد پر تین رکنی مجلس کے قیام اور انہیں فعال کرنے کا ذہن بھی دیا۔اس دوران ملکی مشاورت کے ذمہ دار شمس عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔ (رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 16ستمبر2021ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کے نظام کو بہتر بنانے اورشرعی اصولوں کے مطابق مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

واضح رہے کہ اس مشورے میں نگرانِ ریجن حاجی فضیل عطاری،اجارہ مجلس کے ذمہ دار طارق عطاری ،ائمہ مساجد کے ذمہ داران، ناظمِ اعلی (بیرون ملک ) شعبان عطاری مدنی ، اجارہ ذمہ دار (UK)عمران عطاری ، ائمہ ذمہ دار اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار سمیت(10) اسلامی بھائی شریک تھے۔( رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 6ستمبر2021ءبروزپیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں نگران کابینہ  ،اجارہ مجلس کےذمہ داران ،ائمہ کرام اور شعبہ ائمہ مساجد ناظم اعلیٰ (بیرون ملک ) شریک تھے۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اجارہ ذمہ دار طارق عطاری اور ناظم اعلیٰ شعبان مدنی کےہمراہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے مساجد کے نظام کو بہتر بنانے اورشرعی اصولوں کے مطابق مساجد کو آباد کرنےکے حوالے سے ذہن سازی کی نیز مشورے میں اولاًمساجد میں تین رکنی مجلس بنانے پر مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ: محمدشعبان عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 25اگست2021ءبروزبدھ شعبہ نگران ائمہ مساجد پاکستان، ریجن ذمہ داران  و ناظم اعلی ائمہ مساجداورپاکستان کارکردگی ذمہ دار کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ پاکستان کے 6 ریجن کے ذمہ داران اور ملک بھر کے ناظمین اعلی ائمہ مساجدکا بذریعہ نیٹ آن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے 2ستمبر2021ءکو ’’40واں یوم دعوت اسلامی‘‘ منانے اور اس کی بھرپور تیاری کرنےکےحوالےسے ذمہ داران کی تربیت کی۔

اس سلسلے میں یوم دعوتِ اسلامی کےحوالےسےمسجدمسجداجتماع منعقد کرنےاورہرمسجد میں3ستمبرجمعہ کےدن’’یوم دعوت اسلامی‘‘ کے موضوع پر بیان کرنے کا ذہن دیانیز جمعہ کےدن ائمہ کرام دوران بیان ترغیب دلاکر نماز جمعہ کےبعدنمازیوں کےتاثرات بھی لیں نیز امام صاحبان کے ذریعے جو افراد دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکرحافظِ قراٰن بننے اور عالم دین بننے کا شرف حاصل کرچکے ان کے بھی تاثرات ریکارڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ پاکستان کے 6 ریجن کے ذمہ دارانِ ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ کیا ۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے 2ستمبر2021ء ’’40واں یوم دعوت اسلامی‘‘ منانے اور اس کی بھرپور تیار ی کرنےکےحوالےسے ذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہیوم دعوتِ اسلامی کےحوالےسےمسجدمسجد اجتماع منعقدکیا جائےساتھ ہی ہر مسجد میں3ستمبر جمعہ کے دن ’’یوم دعوت اسلامی‘‘ کے موضوع پر بیان ہو،جمعہ کےدن ائمہ کرام دوران بیان ترغیب دلاکر نماز جمعہ کےبعدنمازیوں کےتاثرات بھی لیں نیز امام صاحبان کے ذریعے جو افراد دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکرحافظِ قراٰن بننے اور عالم دین بننے کا شرف حاصل کرچکے ان کے بھی تاثرات ریکارڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔اسی سلسلے میں  28اگست2021ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خودکفالت پاکستان ذمہ دار ان اور خود کفالت ریجن ذمہ داران ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس مشورے میں پاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد نوید عطاری،نگران کابینہ ابو اسید جاوید عطاری اور کرچی ریجن کے خود کفالت ذمہ دار محمد سلیم عطاری بھی موجود تھے ۔

رکنِ شوریٰ نے ائمہ کرام و کابینہ ذمہ دار کو مساجد کی خود کفالت پر فوکس کرنے اورمساجد کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کو بہترو مضبوط بناتے ہوئے اس کی باقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے کا ذہن دیا نیز ائمہ کرام و مساجد ذمہ داران کے ذریعے گھریلو صدقہ بکس اور عطیات بکس لگوانے کے کام کو مزید فعال ومضبوط بنانے کے حوالے مدنی پھول دیتے ہوئےہاتھوں ہاتھ 400 گھریلو صدقہ بکس تقسیم کئے۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد  کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں نگران ِشعبہ ائمہ مساجد پاکستان ،خودکفالت پاکستان ذمہ دار سمیت ریجن ذمہ داران ائمہ مساجد خود کفالت نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نگرانِ ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ شعبہ ائمہ مساجد کےپاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد نوید عطاری ا ورپاکستان کے 6 ریجن کے خود کفالت ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

رکن ِشوریٰ نے ریجن ذمہ داران کو مساجد کی خود کفالت پر فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے کے بارے میں گفتگو کی ساتھ ہی ائمہ کرام اورمساجد ذمہ داران کے ذریعے گھریلو صدقہ بکس و عطیات بکس لگوانے کے کام کو مزید فعال و مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔

دسمبر2021ء تک ملک بھر میں دعوت اسلامی کےتحت قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر مشاورت ہوئی نیز رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے اور تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بیان کئے۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لاہور ریجن کے ذمہ دارمولانا آصف عطاری مدنی سے ان کے نومولود بیٹے کے اچانک انتقال پر تعزیت کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچے کی موت پر عموماً بچے کی ماں کوزیادہ صدمہ ہوتا ہے لہذا انہیں نرمی سے صبر کی تلقین کرنے، اس پر ملنے والے اجر کو بیان کرکے دلاسہ دینے اور غم کم کرنے کی کوشش کی جائے۔ مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا مصیبت پر جس کا جتنا زیادہ صبر ہوگا قیامت کے دن اس کے لئے اجر بھی اتنا زیادہ ہوگا۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی روڈمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ مولانا محمد عمران عطاری مدنی نے مساجد کی تعمیرات کے فضائل بیان کئے اور فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر اور اس کی آباد کاری کے لئے تمام عاشقان رسول سے بھر پورتعاون کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، شعبہ ائمہ مساجد، Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گوجرانوالہ زون میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ آ ئمہ مساجد مولانا فیضان عطاری مدنی کی آمد کا سلسلہ ہوا۔ نگران شعبہ آ ئمہ مساجد نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے ساتھ ہی فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز ، جامعۃ المدینہ بوائز اور دارالافتاءاہلسنت کا وزٹ بھی کیا ۔


شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت 27 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی اور خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عقیل عطاری مدنی نے مساجد کی خود کفالت کو فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے پر کلام کیا۔ مدنی مشورے میں ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر مشاورت کی جبکہ رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے پر گفتگو کی اور تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بھی بیان فرمائے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ائمہ کرام کو 75 گھریلو بکس اور شعبہ تقسیم رسائل کی جانب سے 15 چھوٹی لائبریری بکس دیئے گئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شعبہ ائمہ مساجد مکمل طور خود کفیل ہے جبکہ مزید آگے مزید ترقی کی طرف گامزن ہے۔(رپورٹ: عبد الرحمن عطاری مدنی، گوجرانوالہ زون)