دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت 17 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت کورس کے معلمین(مولاناشہزاد عطاری مدنی ، مولانا احمد رضا مدنی، مولانا نوید رضا مدنی،محمد حسنین عطاری مدنی ) اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

شعبہ امامت کورس پاکستان کے تعلیمی امورذمہ دار مولانا قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدنی پھول اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر تنظیمی سوچ کو بیدار کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔ قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے طلباء کرام کو عیدالاضحیٰ کے ایام میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمت کرنے اور اس کے لئے چرم قربانی جمع کرنے نیز اجتماعی قربانی کے کام میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں درجہ جائزہ کا سلسلہ ہوا اور اچھی کارکردگی پر طلبہ کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 17 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں قائم (کراچی، ملتان، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حیدر آباد ) دروۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے بذریعہ زوم اور رکن مجلس ائمہ مساجد محمد عابد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے بذریعہ ویڈیو لنک ”منصب امامت کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے فرمایا کہ ہر اسلامی بھائی کو منصب امامت پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے اور جہری نمازوں میں قرآن پاک ’’ خوش الحانی‘‘ سے پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیئے، ان شاء اللہ منصب امامت پر علماء و حفاظ کی تقرری کے ذریعے نمازیوں کی نماز اور ان کے عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا نیز مسجدوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ بھی بہتر سے بہتر ہوجائیگا۔رکن شوریٰ نے شرکا کو امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کرنے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی طلبہ نے امامت کی سعادت حاصل کرنے کی نیت کی۔

اسی طرح رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے جامعات المدینہ پاکستان کے اساتذہ، ناظمین اعلیٰ، اراکین شعبہ ائمہ مساجد ،نگران شعبہ جامعات المدینہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور امامت کے منصب پر فائز ہوکردین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم فنانس ڈیپارٹمنٹ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب، K.P.K اور کشمیر کے ریجنل ذمہ دار محمد عدیل احمد گوندل عطاری، H.Rپاکستان کے نگران سید اسد علی عطاری، نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان محمد عابدعطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کی خود کفالت اور ان کی ماہانہ آمدن واخراجات کا باقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانےپر گفتگو کی اور مساجد کی آمدن کی حفاظت کے لئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے پرکلام کیا۔ مدنی مشورے میں 100فیصد خودکفیل مساجد کے عملہ کا اجارہ مسجد انتظامیہ کی طرف سے کرنے پر مشاورت ہوئی۔

آخر میں رکن شوریٰ اور ذمہ داران نے دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید عطاری صاحب سے کم آمدن والی مساجد کے عملے کی دعوت اسلامی کی طرف سے مشاہرہ جات کی ادائیگی کے نظام پر مشاورت کی جس پر مفتی صاحب نے قیمتی مشورے دیئے۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان) 


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو  لاہورمیں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

13 جولائی 2021ء کو تعلیمی امور کے ذمہ دارقاری ارشد عطاری نے امامت کورس میں ہونے والی کلاسز کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کا مدنی مشورہ لیا ۔ قاری ارشد عطاری نے ”درود شریف کی فضیلت اورحسن اخلاق“کے موضوع پر بیان کیا اور اچھی و نمایاں کارکردگی پرحوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان عطار  متصل جامع مسجد بہزاد نارتھ ناظم آباد میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

10 جولائی 2021ء کو تعلیمی امور کے ذمہ دارمولانا قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے امامت کورس میں ہونے والی کلاسز کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کا مدنی مشورہ لیا ۔ مولانا شفقت اللہ عطاری نے ”حسن اخلاق“کے موضوع پر بیان کیا اور اچھی و نمایاں کارکردگی پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدرسین، ناظمین اعلیٰ، ریجن ائمہ ذمہ دار، شعبہ نگران مدرسۃ المدینہ قاری محمد لیاقت عطاری، شعبہ نگران امامت کورس حافظ محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو ترغیب دلائی کہ ہر اسلامی بھائی کوشش کرکے منصب امامت پر فائز ہوں ۔ ان شاء اللہ اس کے ذریعے مساجد کا تحفظ، نمازیوں کی نماز اور عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا۔ دعوت اسلامی سے مختلف شعبہ جات کے افراد’’امامت کی اہلیت کےحامل افراد کی تقرری‘‘ کیلئےرابطہ کرتےرہیں۔ الحمدللہ شرعی قوانین کےمطابق مامت کی اہلیت اور معاشرتی تقاضوں کوپورا کرنےوالے باصلاحیت ،حافظ و عالم ہونے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم یافتہ امامت کے خواہشمند افراد کومنصب امامت کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

رکن شوریٰ نے یہ ذہن دیا کہ سب مدرسین اور ناظمینِ اعلیٰ کو بھی چاہیئے کہ امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کیجئے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکاسامان کیجئے۔ دعوت اسلامی کا مقصد امامت کے ساتھ ساتھ مسجد میں 12دینی کاموں کو بتدریج شروع کرنا اور نمازیوں کی قرآن وسنت کے مطابق تربیت کرکےانہیں بھی دین متین کی خدمت میں شامل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ مشورے میں کئی اسلامی بھائیوں نے اس میں نیت کی ہے کہ وہ امامت کی فرائض کو اپنانے کی کوشش کریں گے۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر میں ہونے والے امامت کورس کے معلمین اور طلبائے کرام سمیت نگران شعبہ امامت کورس محمد فیضان عطاری اور تعلیمی امورذمہ دار نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو نرم انداز میں گفتگو کرنے، حسنِ اخلاق کو اپنانے، امامت کورس میں مکمل وقت دینے اور کورس کا مکمل نصاب بہترین انداز میں مکمل کرنے کے بعد بہترین امام بن کر منصب امامت کے تقاضے پورا کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے طلبہ کو اچھے انداز میں قراءت کرنے،نعت شریف پڑھنے، اچھے انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت کو بیدار کرنے اور ہر کام کو بہتر اور اعلیٰ انداز میں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں امامت کورس کے معلمین اور طلبہ کو خوب مل کر ہمت وجوش کے ساتھ دعوت اسلامی کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی 2021ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فارغ التحصیل مدنی اسلامی بھائی، دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام، ناظم دورۃ الحدیث مولانا آفتاب عطاری مدنی، نگران شعبہ ائمہ مساجدحافظ محمد فیضان عطاری مدنی، رکن شعبہ محمد عابد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے ”منصب امامت کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے فرمایا کہ ہر اسلامی بھائی کو منصب امامت پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے اور جہری نمازوں میں قرآن پاک ’’ خوش الحانی‘‘ سے پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیئے، ان شاء اللہ منصب امامت پر علماء و حفاظ کی تقرری کے ذریعے نمازیوں کی نماز اور ان کے عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا نیز مسجدوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ بھی بہتر سے بہتر ہوجائیگا۔رکن شوریٰ نے شرکا کو امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کرنے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی طلبہ نے امامت کی سعادت حاصل کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


شعبہ ائمہ مساجد پاکستان دعوت اسلامی کے تحت 8 جولائی 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں جامع مسجد ستار محمود آبادکی انتظامیہ اور نگران کابینہ سمیت ریجن ذمہ دار مولانا وقار عطاری مدنی، شعبہ نگران حافظ فیضان عطاری مدنی اور ناظم اعلیٰ مولانا مزمل عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مسجد آباد کرنے، 12 دینی کاموں کے ذریعے مسجد کے نمازیوں کے اخلاق اور اعمال کی اصلاح کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کوشرعی اور تنظیمی ذمہ داریوں کو بروقت اور احسن انداز میں سرانجام دینے اور مسجد کے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجدپاکستان ودفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی شعبہ ائمہ مساجد کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مساجد ائمہ کرام نے شرکت کی۔

نگران زون محمد یعقوب عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں مقتدیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا۔


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، فیضان مدینہ کابینہ، مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےائمہ ٔمساجد کو فرض علوم سیکھنے اور نیت کی اصلاح کرنے پرتوجہ دلائی۔ شرعی غلطی ہوجا نے کی صورت میں بھرپور کوشش کرنے اوربطور ناظم اعلی ائمۂ مساجد مسائلِ نمازو قراءت /نماز میں لقمہ کے احکام/وقف اورچندے کے احکام ،اخلاقی تربیت کرنے پر مہارت تامہ اور بنیادی مسائل پرعبور حاصل کرنے پر ترغیب دلائی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس موقع پر فرمایا: ہمارا شعبہ بہت اہمیت اور حساسیت کا حامل ہے بھرپور توجہ کی برکت ثواب کثیر کا سبب ہے اور عدم توجہ کی وجہ سے گناہوں کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے، ہر ناظم اعلی مسجد انتظامیہ کے افراد بالخصوص صدر سے ملاقات کرکے انہیں خصوصی وقت دے اور مسجد کی آباد کاری اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی وبہتری اور مسجد کے اخراجات کی خودکفالت کیلئے کام کرنے کی ترغیب دلانے کی کوشش کرے۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم مئی2021 ء بروزہفتہ پنجاب ملتان ریجن ، خان پور   زون ، خان پور کابینہ میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی مشورہ کیا جس میں نگران ریجن محمد اسلم عطاری اور ریجن ذمہ دار مولانا مامون عطاری مدنی نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اموال کی مکمل زکوۃ بروقت نکالنے اور فطرہ اعلی قسم یعنی کشمش یا کھجور کے اعتبار سے ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر فیضان مدینہ خان پور میں ذمہ داران سے ملاقات بھی کی اور شعبہ ائمہ مساجد کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذمہ دارن کی ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)