شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی  ریجن، کوئٹہ زون ، لسبیلہ کابینہ کے علاقے اوتھل، بلوچستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک ائمہ کرام کو نمازیوں کی نماز درست کروانے اور عوام میں روزہ رکھنے کی شرعی احتیاطوں کی آگاہی کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ رکن شوریٰ نے امام صاحبان سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر نگران مجلس مولانا فیضان عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدنی اور کوئٹہ نگران کابینہ محمدعرفان عطاری و ناظم اعلی نورمحمد عطاری بھی موجود تھے ۔

دوسری جانب ’’جامع مسجد صابرین کی کمیٹی کے رکن اور اوتھل کی شخصیت حاجی عبدالمجید عطاری‘‘ کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا جس میں نماز درست ادا کرنے اور روزہ کے بنیادی احکام پر رکن شوریٰ نے گفتگو کی۔


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی  ریجن ، کوئٹہ زون، لسبیلہ کابینہ لاسی برادری کےجماعت خانہ(اوطاق)پر افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نماز کو درست ادا کرنے اور روزہ کے بنیادی احکام بیان فرماتے ہوئے تربیت فرمائی کہ اذانِ فجر کا ختم سحری یعنی روزہ بند کرنےسے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اذانِ فجر سحری کا وقت ختم ہوجانےکے بعد ہوتی ہے اب اگر کوئی اپنے گمان میں روزہ بند کرنے کیلئے اذان فجر کے وقت کھانے پینے کو جاری رکھے گا تو اس کا روزہ شروع ہی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب لسبیلہ کابینہ کے شہراوتھل میں رکن شوری نے شخصیات سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ مزید دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے خدمات سے آگاہ کیا اور مالی تعاون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 اپریل 2021ء بروز پیر کراچی  ریجن ، کوئٹہ زون ، کوئٹہ کابینہ میں رکن شوری حاجی عقیل مدنی نے نگران زون لیاقت علی عطاری ،کوئٹہ نگران کابینہ محمد عرفان عطاری ، ناظم اعلی نورمحمد عطاری کے ہمراہ مین بازار کوئٹہ میں قائم ڈونیشن سیل کا وزٹ فرمایا اور ڈونیشن سیل پر موجود اسلامی بھائی سے ملاقات فرماکر حوصلہ افزائی کی نیز انہیں خوب محنت و کوشش کرکے عطیات بڑھانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 اپریل2021 ء بروزپیر کراچی  ریجن، کوئٹہ زون و کابینہ، بلوچستان کا رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران مجلس مولانا فیضان مدنی نگران کابینہ گلفام عطاری و ناظم اعلی نورمحمد عطاری کے ہمراہ وزٹ کیا جہاں مدنی حلقہ اور سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ماہ رمضان کو عبادت میں گزارنے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ اپنے عطیات کے ذریعے تعاون کا ذہن دیا۔


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 اپریل2021 ء بروزاتوار کراچی  ریجن ،کوئٹہ زون، لسبیلہ کابینہ، حب چوکی، میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران مجلس مولانا فیضان مدنی نگران کابینہ گلفام عطاری و ناظم اعلی نورمحمد عطاری کے ہمراہ جامع مسجد حاجیانی رضیہ عدالت روڈ حب،بلوچستان کاوزٹ کیا جہاں مدنی حلقہ اور سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ماہ رمضان کو عبادت میں گزارنے اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔اس موقع پر بیان کے بعدحب چوکی میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ:محمدعابد عطاری مدنی)


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اپریل 2021 ء بروزجمعہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، لانڈھی کابینہ میں مدنی حلقے و سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی ، لانڈھی کابینہ میں ناظم اعلی نعمان مدنی عطاری و عبدالمتین عطاری کے ہمراہ جامع مسجد نور مصطفی مسجد کچھی کالونی میں ائمہ کرام کے درمیان بیان فرمایا۔

رکن شوری نے تربیت فرماتے ہوئے ماہ رمضان میں مساجد کو آباد کرنے ،مسجد میں آنےوالوں کو مستقل نمازی بنانے ، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے عطیات پیش کئے۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 اپریل 2021 ء بروزہفتہ کراچی ریجن ، بن قاسم زون ، میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کا افتتاح ہوا جہاں رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی اور ناظم اعلی شہر یارعطاری کے ہمراہ میمن گوٹھ ملیر کابینہ میں ڈونیشن سیل کاافتتاح فرمایا ۔

رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے شرکاء کو راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی و دیگر متعلقین سے رابطہ کرکے ان کی زکوۃو عطیات دعوتِ اسلامی کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔

دوسری جانب علی عطاری کے گھر ان کے نانان جان کے انتقال ہوجانے پر تعزیت کیلئے حاضری دی۔ دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوری کے رکن حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےعلی عطاری بھائی اور جملہ سوگوران سے تعزیتفرمائی اور شرکا کو صبر کی تلقین فرماکر خوب ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی نیزدعائے مغفرت میں ائمہ مساجد کی طرف سے کئے گئے ایصال ثواب بھی مرحوم کو ایصال کیاگیا ۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23  اپریل 22 اپریل2021 ءبروز جمعرات کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون ، کورنگی انڈسٹریل ایریا کابینہ میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں وزٹ کیا جہاں مختلف مقامات پر مدنی حلقوں ، سنتوں بھرے بیانات اور شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر نگران مجلس مولانا فیضان مدنی، نگران کابینہ توصیف عطاری و ناظم اعلی فہیم عطاری بھی رکن شوریٰ کے ہمراہ رہے۔

رکن شوری حاجی عقیل مدنی نے نیوکراچی کابینہ میں جامع مسجد فیضانِ عشق رسول میں ائمہ کرام کے درمیان بیان فرمایا۔بیان کے بعدنیو کراچی میں 2 کمپنی مالکان وعملہ اور 1 اسٹیٹ ایجنسی میں شخصیات سے ملاقات اور مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا۔

نماز عصر کے بعد تاجران میں مدنی حلقہ میں شرکت شخصیات سے ملاقات اور افطاراجتماع کا سلسلہ ہوا۔ بعد مغرب ایک کارخانہ میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23  اپریل 2021 ء بروز جمعۃالمبارک کراچی کی لانڈھی کابینہ میں دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی ،کراچی ریجن کے ذمہ دارحافظ محمد وقار مدنی ، لانڈھی کابینہ میں ناظم اعلی نعمان مدنی عطاری و عبدالمتین عطاری و دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے جامع مسجد ہارون میں ائمہ کرام کے درمیان بیان فرمایا۔ بعد نماز عصر جامع مسجد مہرالنساء کے پاس شخصیت کے گھر میں افطار اجتماع و مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا۔ جامع مسجد موسی کلیم اللہ میں نماز مغرب کی ادائیگی کے بعدایک شخصیت کے گھر میں مدنی حلقہ ہوا۔

رکن شوری نے تربیت فرماتے ہوئےماہ رمضان المبارک میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے عطیات پیش کئے۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)

شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 اپریل2021 ء بروز ہفتہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، فیضان مدینہ کابینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ نگران پاکستان، ریجن ذمہ دار ، ناظم اعلی ائمہ مساجد ، ائمہ کرام اور نگران کابینہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی عقیل مدنی و نگران مجلس مولانا فیضان مدنی نے نگران کابینہ بن قاسم ‘‘شفیق عطاری اور اس کابینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ناظم اعلی’’ثناء اللہ عطاری‘‘کے ہمراہ جامع مسجد عثمانیہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ائمہ کرام کے درمیان بیان کا سلسلہ فرمایا ۔

بعد نماز ِعصر جامع مسجد فیضانِ بخاری کراچی میں بیان کا سلسلہ ہوابیان کے بعدایک شخصیت کے گھرافطار اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد پھر ایک شخصیت کے گھر پر ملاقات اور مدنی حلقہ لگایا گیا۔

رکن شوری نےمدنی حلقوں اور شخصیات سے ملاقات میں تربیت کرتے ہوئےماہ رمضان المبارک میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمدعابد عطاری مدنی)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15اپریل2021 ء بروز جمعرات  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون ، کورنگی انڈسٹریل ایریا کابینہ میں ہفتہ وار اجتماع میں بیان اور مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں نگران شعبہ، نگران کابینہ، ریجن ذمہ دار، ناظم اعلی ، مقامی شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران مجلس مولانا فیضان مدنی، نگران کابینہ کورنگی انڈسٹریل ایریا‘‘ فرحان عطاری اور اس کابینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ناظم اعلی’’مولانا قاضی سہیل عطاری مدنی‘‘ و’’مولانا شعبان عطاری مدنی‘‘ کے ہمراہ عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد ابراہیمیہ کورنگی کراچی میں ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ” شان خاتون جنت “ کے موضوع پرمدنی پھول دئیے ۔

نمازمغرب کے بعدایک شخصیت کے گھر پر جبکہ جامع مسجد بلال میں نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد پھر دو مقامات پر مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ رکن شوری نےمدنی حلقوں اور شخصیات سے ملاقات میں تربیت کرتے ہوئےماہ رمضان المبارک میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)

شعبہ ائمۂ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 اپریل 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ میں مجلس ائمہ ٔمساجد کے ذمہ دار مولانا عبدالرحمن مدنی نے مدنی بستہ کا وزٹ کیااور وہاں موجود اسلامی بھائی کو مدنی عطیات کے لئے مزید کوششیں کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی مجلس کو دینے پر تربیت فرمائی۔(رپورٹ: عبدالرحمن مدنی )