11 اپریل 2021ء بروز اتوار اورنگی ٹاؤن رمضان گوٹھ میں ایک نئی مسجد ریاض الجنہ کا افتتاح ریجن نگران حاجی امین عطاری سلمہ الباری نے نماز ظہر پڑھاکر کیا جس میں گوٹھ کے وڈیروں سمیت سیاسی  و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔


ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 اپریل 2021ء بروز پیر جامعۃالمدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کے درمیان نظامت کورس کی پہلی نشست جاری ہے  جس میں رکن شوری حاجی عقیل مدنی نے کورس مقاصد ، فوائد ، شعبے کے مدنی پھولوں پرگفتگو کی۔ اس کورس میں مختلف ذمہ داران بھی شریک ہیں اور شرکا کی تربیت کریں گے۔ مزید یہ کورس پاکستان میں 9 مقامات پر کروایا جارہا ہے۔


07 اپریل 2021ء بروز  بدھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام ہونے والے نظامت کورس کے لئے تربیتی(ورک شاپ) نشست جاری ہے جس میں رکن شوریٰ حاجی عقیل مدنی و دیگر مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران تربیت کررہے ہیں۔

مفتی محمد سجاد عطاری مدنی صاحب نے خصوصی گفتگو کی جس میں ائمہ مساجد اراکین ریجن پاکستان ، خودکفالت ذمہ داران ، پاکستان سطح ذمہ داران اور ناظم اعلٰی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: قاضی سہیل عطاری مدنی)


05اپریل 2021 ء بروز اتوار 11٫12٫13 اپریل کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام ہونے والے نظامت کورس کی بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔مختلف شعبہ جات سے وقت لیا جارہا ہے، تربیتی سیشن اور نصاب وغیرہ کو رکن شوری حاجی عقیل مدنی ، نگران پاکستان ائمہ مساجد فیضان مدنی، اراکین ریجن ائمہ مساجد اور دیگر ذمہ داران کے مشورے سے بنایا جارہا ہے۔ (رپورٹ: قاضی سہیل عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام یکم اپریل2021 ء بروز جمعرات کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون ، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دارالحدیث میں جامعات المدینہ کےفارغ التحصیل مدنی علماء کرام جو تدریسی کورس فرمارہے ہیں ان میں سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ائمہ مساجد کے شعبے میں بطور امام وخطیب‘‘، ’’ناظم اعلی ‘‘کےمنصب پر فائزہوکر’’دین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل کرنےپرترغیب دلائی۔

ہرمدنی اسلامی بھائی کو امام اور منصب امامت کے تقاضے پورے کرنے نیز احسن و نرم انداز میں عوام الناس کے عقائدواعمال کی اصلاح کرنے،نمازی بنانے اور مسجد بھرو تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن، ساؤتھ سینٹرل زون، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے تمام درجات اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

رکنِ شوری حاجی محمدشاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے امامت کی اہمیت اور عوام کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ اس موقع پر رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےائمہ مساجدکےشعبے کے ذریعے مساجد کو آباد کرنے، ماہ رمضان المبارک میں ہر مسجد کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور شاپنگ پلازہ وغیرہ میں تراویح کا باقاعدہ اہتمام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی عطیات کو بڑھاکردین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل کرنےکےحوالےسےترغیب دلائی۔امامت کورس کرنے والے ہراسلامی بھائی کو کورس مکمل کرنے کے بعد امام اور منصب امامت کے تقاضے پورے کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی

شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹڈذمہ دار نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے مساجد کی خود کفالت کا جائزہ لیا اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی کارکردگی اور سافٹ ویئر میں کے اندراج پر گفتگو کی ۔


شعبہ آئمہ مساجد  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس کے دفتر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے مساجد کی آمدن و خرچ ،ماہانہ رپوٹ، مساجد کی کارکردگی اور سافٹ ویئر میں اندراج پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی خود کفالت کا جائزہ لیا اور ماہانہ کارکردگی پر گفتگو کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”ائمہ مساجد“ کے زیر اہتمام 2 مارچ 2021ء بروز منگل  گوجرانوالہ شاہین آباد، گوجرانوالہ سینٹر میں نوید عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، ماجد عطاری ریجن خود کفالت ذمہ دار اور عبدالرحمن مدنی رکن زون مجلس ائمہ مساجد اسلامی بھائیوں نے مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔

بستہ ذمہ دار کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ آمدن بڑھانے کے حوالہ سے مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی بستہ پر آنے والوں کے حوالہ سے تربیت فرمائی۔ آخر میں مدنی بستہ کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیراہتمام25فروری2021ء بروز جمعرات حیدرآباد ریجن، میرپورخاص زون، میرپورخاص کابینہ فیضان مدینہ العطارٹاؤن میرپورخاص میں جامعۃالمدینہ کے مدرسین ،معلم امامت کورس ،جامعۃالمدینہ و امامت کور س کے طلباء کرام میں سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ نیت کی اصلاح ‘‘ ، ’’ درودِ پاک کی کثرت کرنے اور اپنی قلبی حالت پر توجہ کرنے کی تاکیدفرمائی نیز جامعۃالمدینہ کے اساتذہ،وطلباء کو’’منصب امامت ‘‘پر فائز ہوکر اس عظیم منصب کے ذریعے’’دین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل کرنے پر فضائل امامت و تبلیغ دین بیان فرمائے۔

ہر مبلغ بالخصوص امام صاحب کو احسن و نرم انداز میں عوام الناس کے عقائدواعمال کی اصلاح کرنےنیزاپنے متعلقین کوبھی نمازی بنانے اور مسجد بھرو تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

ماہ رجب وشعبان المعظم میں سحری اجتماعات کروانے اور ان اجتماعات میں نمازیوں ، اہل محلہ کی شرکت اورشعبہ نیک اعمال کےطےشدہ شیڈول و طریقہ کارکےمطابق اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمۂ مساجد کے زیر اہتمام 24فروری2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں  رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ونگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ لیا ۔

امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے پر تربیت فرمائی۔ائمۂ مساجدپاکستان کےنظام کوبہتربنانےاورہرمسجدکو آبادکرنے،نمازیوں اور اہل محلہ کےبچوں کو درست مخارج کےساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینےنیز اسکےاخراجات کوخودکفیل کرنےکےحوالےسےمدنی پھول عطا فرمائے۔

ماہ رجب وشعبان المعظم میں سحری اجتماعات کرنے اور اس میں نمازیوں اور اہل محلہ کی شرکت اورشعبہ نیک اعمال کےطےشدہ شیڈول و طریقہ کارکےمطابق اجتماع کرنے کی ذہن سازی کی گئی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے  زیر اہتمام 21فروری2021 ء بروز اتوار لاہور ریجن، ڈیرہ اسماعیل خان زون، پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

فضل الرحمان عطاری ناظم اعلیٰ اور نگران کابینہ مولانا کامران مدنی نے اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا نظام مضبوط کرنے، اپنے ہر ہر مقتدی کو قرآن پاک پڑھانے اور ہر ہر مسجد میں 12 دینی کاموں کو نافذ کرنے کی ترغیب دلائی۔