عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 28 مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں فارایسٹ ریجن کے ائمہ کرام ، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد اور ناظم اعلیٰ (شعبہ ائمہ مساجد و فیضان مدینہ بیرون ملک) نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے آفس ذمہ دار محمد شعبان عطاری مدنی کے ہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں سے رمضانُ المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمہ مساجد کی قراءت کو بہتر سے بہتر کرنے اور مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کےزیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہرلاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی اور  ڈویژن ذمہ داران سمیت ناظمینِ اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف، مدنی عطیات اور 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک کے ائمہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رکنِ مجلس بیرونِ ملک شعبان عطاری مدنی رکنِ شوریٰ کے ہمراہ موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی اورسٹی ذمہ داران سمیت HRڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جلد از جلد ائمہ مساجد (جو تراویح کی امامت کے خواہش مند ہیں) کوٹیسٹ دلوانے اور مسجد انتظامیہ کے ذریعےاُن کا اجارہ کروانے پر اہم امور پر گفتگو کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ آئمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران اور ناظمین اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ائمہ مساجد کے ذریعے تمام مساجد میں سنت اعتکاف کروانے کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام 26 فروری 2022ء بروز ہفتہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب وجوار کےعلمائے کرام و ائمہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں ائمۂ کرام و علمائے کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام 26 فروری 2022ء بروز ہفتہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب وجوار کے ائمہ کرام نے کافی تعداد میں  شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ کرام کو شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں ائمۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 فروری 2022ء بروز ہفتہ پشاور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مساجد کی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امام مسجد کی اہمیت اورچندہ جمع کرنے کی احتیاطوں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکائے اجتماع کی تربیت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نےرکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 فروری 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے نگران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی قاری محمد ایاز عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد امین قافلہ عطاری اورنگران شعبہ و صوبائی ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بریفنگ دی کہ دعوتِ اسلامی ہر سال تقریباً 1 ہزار امام تیار کر رہی ہے۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دیگر اہم موضوعات پر کلام کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ائمہ مساجد ساؤتھ آفریقہ ذمہ دارران، ائمہ ذمہ دار ساؤتھ آفریقہ مولانا قاسم مصباحی ، شعبہ ائمہ مساجد ناظماعلیٰ (بیرون ملک )، ناظمِ اعلی شعبان عطاری مدنی سمیت کم و بیش 19 ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران کی امامت کے موضوع پر تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز آئندہ کے اہداف بھی طے کئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی  مشورہ کیا جس میں نگرانِ ریجن صادق عطاری ،ریجن ذمہ دار شعبہ ائمہ مساجد ،مسجد کی کمیٹی ، شعبہ ائمہ مساجد ناظم اعلی (بیرون ملک )اور ناظمِ اعلی شعبان عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوری ٰنے مسجد میں امام صاحب کا تقرر کرنے اور مسجد میں دینی کام کرنے کے متعلق اس کی شرعی رہنمائی لینے کا ذہن دیا نیز ملکی سطح پر اجیر کے لئےگریڈینگ بنانے کے حوالے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)