دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام 12اور13جنوری2021ء کو فیضا ن مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے مدنی مشورے میں نگران مجلس اجارہ،ریجن ذمہ داران و اراکین مجلس ائمہ مساجد کے ساتھ بھی مدنی مشورے ہوئے ۔

جس میں ائمہ مساجد کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کے تحت اجیر ائمہ مساجد کے مسائل اور تربیت کروانے پر ذہن سازی کی گئی اس موقع پر ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ائمہ مساجد کے اجارہ اور نیو گریڈنگ کے مطابق انکی تقرری،یومیہ حاضری کا بروقت اندراج کرنے اورمشاہرہ جات کےنظام کوبہتر بنانے نیز ائمہ مساجد کے تبادلہ و تقرری میں درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کرکے طریقہ کارکے مطابق مسائل کو بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

واضح رہے !ائمہ مساجد و اجارہ مجلس کے جملہ امور کے حل کیلئے متعلقہ ریجن اور زون کے ذمہ داران سے مربوط رہنے کی ہدایات پر رکن شوری ائمہ مساجد ونگران مجلس پاکستان نےفیصل آبادمیں نگران مجلس اجارہ سید اسد عطاری کے ہمراہ نگران مجلس ائمہ مساجد و اراکین ریجن و اراکین مجلس نے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام 12اور13جنوری2021ء کو فیضا ن مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے مدنی مشورے میں رکن شوری، نگران مجلس پاکستان فیضان عطاری مدنی  ،نگران مجلس اثاثہ جات وتعمیرات مولانا وسیم عطاری مدنی ، اراکین ریجن ائمہ مساجد و اراکین مجلس ائمہ مساجد پاکستان نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی شعبہ اثاثہ جات کے تحت ملک بھر کی مساجد کا سروے کرنے اور خالی پلاٹ و زیر تعمیر مساجد کے پروجیکٹ پر جاکر وزٹ کرکے اس کے جملہ امور کو شرعی اور تنظیمی طریقہ کارکے مطابق حل کرنے کے حوالےسے تربیت کی ۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے اثاثہ جات والی مساجد میں تین رکنی مسجد کی نائب متولی یا کمیٹی کی شرعی اور تنظیمی امور کے حوالےسے تربیت کرکے چندہ اور وقف کے احکام واحتیاطیں سکھانے بتانے اور عمل کرنے کیلئے ذہن سازی کرنے پر مشاورت ہوئی۔

مشاورت میں وہ مساجد کے پلاٹ جہاں پر کام جاری ہے اس کو تعمیرات کے شعبہ ذمہ دار کے ذریعے نقشہ کے مطابق چیک کروانے اور کام کو بروقت مکمل کروانے کیلئے کوششیں کرنے کی نیت کروائی گئی جس پر تمام ذمہ داران نے عمل کی نیت کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام 12اور13جنوری2021ء کو فیضا ن مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا  جس میں رکن شوری، نگران مجلس پاکستان اور اراکین مجلس سمیت ائمہ مساجد پاکستان کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی اور نگران مجلس پاکستان محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا جبکہ ائمہ مساجد پاکستان کے نظام کو بہتر بنانے اور ہر مسجد کو آباد کرنے نیز اسکے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے۔

واضح رہے ! ائمہ مساجد پاکستان کے 2دن کے مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی نے مسجد کو آباد کرنے ،نمازیوں اور اہل محلہ کے بچوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینے سمیت مسجد کے جملہ اخراجات کو احسن انداز میں خودکفیل کرنے کےحوالےسے تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 17  جنوری 2020ء بروز اتوار فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران زون بشیر احمد عطاری نے صبر کے فوائد کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو 12 دینی کام کے لیے اپنی اپنی مجالس کو فعال کرنے، عشر کی ترکیب مضبوط کرنے اور رمضان عطیات کے لیے ابھی سے کوشش کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ہر ہر رکن زون کو 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ :فضل الرحمان عطاری رکن زون)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 5جنوری2021ء بروز منگل فیضان مدینہ پیزو میں مدنی مشورے کا  سلسلہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی فضل الرحمان عطاری ناظم اعلیٰ اور نگران کابینہ عبدالقیوم عطاری نے شرکا کے درمیان قرآن کی اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئیے شرکا کو اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا نظام مضبوط کر نے ،اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قرآن پاک پڑھانے اور ہر ہر مسجد میں 12 دینی کاموں کا نفاذ کرنے جیسے کئی امور پر مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:فضل الرحمان عطاری رکن زون)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 06دسمبر2020ء  بروز  اتوار ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ مدنی مرکز فیضان مدینہ پنیالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لکی مروت کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

فضل الرحمان عطاری رکن زون اور نگران کابینہ عبدالقیوم عطارینے وقت کی پابندی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ کا نظام مضبوط کرنے، اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے، ہر ہر مسجد میں 12 دینی کاموں کا نفاذ اور ہر مقتدی سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:فضل الرحمان عطاری رکن زون)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 21 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ درہ  پیزولکی مروت میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تمام ائمہ کرام نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار محمد رمضان عطاری مدنی نے وقت کی پابندی کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ کا نظام مضبوط کرنے، اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے، ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے، ہر مقتدی سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 17 نومبر 2020ء بروز منگل فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی فضل الرحمان عطاری رکن زون اور ریجن ذمہ مولانا طیب مدنی نے شرکا کے درمیان وقت کی پابندی کے متعلق بیان کرتے ہوئے اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ کا نظام مضبوط کرنے، اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے اور ٹیلی تھون کے لیے بھرپور کوشش کرنے جیسے کئی امور کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کی   مجلس آئمہ مساجد کے تحت8 نومبر 2020ء بروز اتوار فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون و نگران کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی بشیر احمد عطاری نگران زون نے عدل و انصاف کے مو ضوع پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شرکا کو 12 مدنی کام کے لیے اپنی اپنی مجالس کو فعال کرنے اور گیارہویں شریف کے اجتماع کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر نے کے متعلق مدنی پھول دیئے ٹیلی تھون کے لیے بھرپور کوشش کر نے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی   مجلس آئمہ مساجد کے تحت 8 نومبر 2020ء بروز اتوار لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ فیضان مدینہ پیزو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لکی مروت کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی فضل الرحمان عطاری رکن زون اور نگران کابینہ عبدالقیوم عطاری نے وقت کی پابندی کرنےکے موضوع پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شرکا کو اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ کے نظام کو مضبوط کرنے اور اپنے ہر ہر مقتدی کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے اور ٹیلی تھون کے لیے بھرپور کوشش کر نے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ فیضان رضا مسجد رنگپورمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں پہاڑ پور کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

رکن زون فضل الرحمٰن عطاری نے شرکا سے سیکھنے کا جذبہ، صلاحیت و اہلیت، جذبے کا ہونا اور ملنساری کے حوالے سے گفتگو کی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکا کو گھر گھر میلاد مصطفیٰ کی دھومیں مچانے کا ذہن دیتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز 8 نومبر کو 1 ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہداف دیئے جبکہ اپنے شعبے کو خود کفیل کرنے لئے پلائنگ کرنے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی کابینہ فیضان مدینہ پنیالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لکی کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

رکن زون فضل الرحمٰن عطاری اور نگران زون بشیر احمد عطاری نے سیکھنے کا جذبہ، صلاحیت و اہلیت، جذبے کا ہونا اور ملنساری کے حوالے سے گفتگو کی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکا کو گھر گھر میلاد مصطفیٰ کی دھومیں مچانے کا ذہن دیتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز 8 نومبر کو 1 ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہداف دیئے جبکہ اپنے شعبے کو خود کفیل کرنے لئے پلائنگ کرنے متعلق مدنی پھول دیئے ۔