دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 7 اکتوبر 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن داتا صاحب کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں زائرین نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا نعمان مدنی رکن زون ائمہ مساجد لاہور جنوبی نے شرکا کے درمیان سیرت داتا صاحب کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: عبدالرحمن مدنی مجلس ائمہ مساجد لاہور ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیر اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیر اسماعیل خان کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ رکن زون فضل الرحمٰن عطاری اور نگران کابینہ محمد عمران عطاری مدنی نے سیکھنے کا جذبہ، صلاحیت و اہلیت، جذبے کا ہونا اور ملنساری کے حوالے سے گفتگو کی۔ رکن زون نے انہیں عرس اعلی حضرت اور گھر گھر میلاد مصطفیٰ کی دھومیں مچانے کا ذہن دیتے ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی  کی مجلس آئمہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تمام آئمہ کرام سمیت رکن زون آئمہ مساجد فضل الرحمان عطاری نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی و نگران زون نے مدنی مشورے میں امام صاحبان کو کیسا ہونا چاہئے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو امام صاحبان کا اخلاق اچھا ہونے ، ملنسار ہونے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلوں کی بھرپور نیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے  زیر اہتمام نگران مجلس گل شیر عطاری نے حیدرآباد ریجن ،کشمور زون کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مجلس ائمہ کے حیدرآباد ریجن کے ذمہ دار قاری شفیق عطاری ، نگران زون ارشاد عطاری سمیت ائمہ کرام نے شرکت کی۔

ائمہ مجلس کے نگران گل شیر عطاری نے ائمہ کرام کو 12 مدنی کاموں اور خود کفالت کا ذہن دیا نیز نگران مجلس نے  کشمور زون کی ڈہرکی کابینہ کے شہر سرحد میں  ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد  کے زیر اہتمام گوجرانوالہ زون ، گوجرانوالہ سینٹر ل کابینہ میں نگران کابینہ قاری قمر الدین عطاری نے کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مساجد کو خود کفیل کرنے اور مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔(عبدالرحمن مدنی ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)

دعوت اسلامی کی مجلس  آئمہ کے تحت 8 ستمبر 2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں کراچی ریجن آئمہ مساجد کے اراکینِ کابینہ اور اراکینِ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت نے شرکا کے درمیان شعبے کو مکمل خودکفیل کرنےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 8اگست 2020ء بروز  ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان زون لاہور ریجن لکی مروت کابینہ کے آئمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا۔جس میں رکن زون فضل الرحمن عطاری مجلس آئمہ مساجد اور نگران کابینہ عبدالقیوم عطاری نے شرکا کو امام مسجد کو کیسا ہونا چاہیے کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر حب میں 18جولائی2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ مگسی کالونی میں مجلس آئمہ مساجد حب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا نگران زون حاجی محمد امتیاز عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ ایک مبلغ کے لیے اچھا اخلاق،ملنسار اور سلام میں پہل کرنے والا ہونا چاہیے، دل جیتنے کا ایک بہترین نسخہ مسکرانا بھی ہے اور یہ سنت مبارکہ بھی ہے، مسکرانے سے دل تازہ ہوتاہے، مریضوں کی عیادت کیجیے، مسلمانوں کی خوشی غمی میں شرکت کیجیے، مرحومین کے لیے ایصال ثواب کیجیے، مسلمانوں کو تحفہ دیجیے اس سے محبت بڑھے گی۔

نگران پاک نے مزید کہا کہ ایک امام کو کیسا ہونا چاہئےاس بارے میں تربیت فرمائی جبکہ اس موقع پر مجلس آئمہ مساجد کے نگران مجلس گل شیر عطاری نے مدنی پھول اور تربیت فرماتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام 12 مدنی کاموں کو مضبوط بنائیں،مدنی دورہ وہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کو مستقل طور ہر ہفتے اپنے اوپرلازم کرلیں اور کارکردگی بھی بَروقت دیا کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنے مقتدیوں سے ملاقاتیں کریں، ان کا فیضان نماز کورس اصلاح اعمال کورس و دیگر کورسز کے حوالے سے مدنی ذہن دیا،اس مدنی مشورے میں رکن زون آئمہ مساجد کے ذمہ دار نور محمد عطاری اور حب، ساکران اور گڈانی کے آئمہ کرام نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 16مارچ2020ء بروز پیر  شریف مانسہرہ کابینہ میں ہزارہ زون کے ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار عبدالرحمٰن عطاری مدنی اورنگران زون قاری اشفاق عطاری نے شرکا کو مدنی کاموں کی ترقی کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے رمضان المبارک میں اعتکاف کی ترکیب بنانے اور رمضان عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 17مارچ2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدین شہر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اطراف کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد عبدالرحمٰن عطاری مدنی اور پشاور زون کے نگران قاری اشفاق عطاری نے ائمہ کرام کو بڑھ چڑھ کو مدنی کام کرنے، مساجد میں اعتکاف کی ترکیب بنانے اور رمضان عطیات جمع کرنے سے متعلق ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 8مارچ2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ پنیالہ ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مجلس ائمہ مساجدکے متعلقین امام صاحبان  نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبے کی نیو پالیسی بیان کرتے ہوئے ائمہ کرام کو تربیتی مدنی پھول دیئے اور 12 مدنی کاموں کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: فضل الرحمٰن عطاری، ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد) 


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجدکے تحت 6مارچ 2020ءبروزجمعہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار اسلام آباد ریجن کے اراکین زون و اراکین کابینہ اطراف علاقہ جات کے پی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔  اس موقع پر نگران مجلس گل شیر عطاری نے درود پاک کے فضائل، نیت پر عمل، شعبہ میں ترقی،اور مدنی کاموں میں ترقی کے موضوع پر بیان فرمایا جبکہ شرکا کو مساجد کی آباد کاری، جدول کی اہمیت، ائمہ کرام کی تربیت اوررمضان عطیات کے اہداف مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔رکن شوری نے مسجد کی آباد کاری اور مسجد کی صفائی پر بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹر: عبدالرحمن مدنی ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)