گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ائمہ کرام کا تربیتی اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وندر میں ہوا۔  اجتماع میں وندر اوتھل حب بیلا کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی محمد عقیل رضا عطاری مدنی نے امام کو کیسا ہونا چاہئے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام کوخوش اخلاق، ملن سار، عاجزی و انکساری کرنے والا، نیکی کی طرف بلانے اور برائی سے منع کرنے والا ہونا چاہیئے نیز انہوں نے 12مدنی کام کرنےکے حوالے سے ائمہ کرام کو ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔ اس موقع پر لسبیلہ کابینہ کے نگران حاجی محمد گلفام عطاری، حب کابینہ کے نگران عبدالرزاق عطاری مدنی و اراکینِ زون بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 25فروری2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار نوابشاہ زون حیدر آباد ریجن میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں ائمہ کرام اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو تربیت کے مدنی پھول دیئے اور عطیات جمع کرنے و کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )


دعوت اسلامی کی  مجلس آئمہ مساجد کے تحت 23 فروری 2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ نواب شاہ میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نواب شاہ زون کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے اصلاحِ نیت کے حوالے سےشرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )


دعوت اسلامی کی  مجلس آئمہ مساجد کے تحت 24 فروری 2020ء پیر شریف مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا انعقاد ہوا۔ اجتماع میں سکھر زون، لاڑکانہ زون اور کشمور زون کے ائمہ کرام و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے اصلاحِ نیت کے حوالے سےشرکا کی تربیت فرماتے ہوئے ائمہ کرام کی ذمہ داریاں، محتاط گفتگو کرنے، قراٰن و حدیث کی تشریح مستند کتابوں سے رجوع کرنے کے بعد بیان کریں وغیرہ پہلوؤں سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )


دعوت اسلامی کی  مجلس آئمہ مساجد کے تحت 24 فروری 2020 پیر شریف لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں اراکینِ زون نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے رجب المرجب کے روزوں و سحری اجتماعات کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی نیو پالیسی بیان کی اور ائمہ کرام کی بہتری کے لیے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: فضل الرحمن عطاری )


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 22فروری2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ میرپور خاص میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا اہتمام  ہوا جس میں میر پور خاص زون کے ائمہ کرام و ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے نیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے تمام اعمال میں اصلاحِ نیت کااہتمام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی ) 


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 21فروری 2020  بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آبادمیں ائمۂ کرام کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا عقیل مدنی نے ائمۂ کرام میں تربیتی بیان فرماتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دی مزید اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بھی بیان فرمائے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ  مساجد کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس ائمہ مساجد، نگران ٹیسٹ مجلس و اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت  17فروری2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس اور ریجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے شعبہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )


گزشتہ دنوں  مجلس ائمہ مساجد کےمتعلقین امام صاحبان کا مدنی مشورہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  ہوا۔ اس موقع پر  لاہور جنوبی زون کے نگران  محمد  عبدالرشید عطاری نے  ائمہ کرام کو مجلس کو خود کفیل بنانےاور  اپنی مساجد میں 12 مدنی کاموں  کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز مقتدیوں  پر کوششیں کرکے  ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں ساتھ لے کر آنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 9 فروری بروز اتوارجامع مسجد منوڑا کراچی میں حلقے کا انعقاد کیا گیا ،جس میں رکنِ شوری عقیل مدنی عطاری نے ’’ جنت کی نعمتوں‘‘ سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا، نیز اہل ِعلاقہ کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا ۔(رپورٹر: احمدرضا عطاری مدنی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد  کے تحت 8فروری2020ء بروز ہفتہ جامع مسجد حسینی بابا بھٹ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے آخرت اور اس کی تیاری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے فکرِ آخرت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )