4 اگست 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد نماز ظہر ہزارہ ڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے منصبِ امامت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے امامت کا اہل کون ہے؟امام کو کیسا ہونا چاہیے؟نیز اذان دینے والے کے احکامات پر باقاعدہ وضاحت اور مسائل بیان کرکے اصلاح کرنے اور توجہ دلانے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکن ِشوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ ائمہ مساجد کے تمام ذمہ داران کو اپنی مساجد میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازں ائمۂ کرام سمیت وہاں موجود امام صاحبان کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست 2022ء بروز جمعرات صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”تسبیحِ فاطمہ کےفضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہر نماز کے بعد اور سونےسے پہلے تسبیح فاطمہ کا ورد کرنے نیز اپنے معمولات میں تسبیح فاطمہ کو شامل کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 اگست 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نماز ِعصر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کے دور دراز سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”ایمان کی سلامتی“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایمان کی حفاظت کرنے، برے خاتمے کے اسباب، ایمان پر استقامت پانے اور اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

مزید رکنِ شوری نے مقامی نمازیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کودعوت ِاسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور نمازیوں نے رکن شوری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پشاور میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے پشاورڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے منصبِ امامت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز امامت کا اہل کون؟امام کو کیسا ہونا چاہیے؟اس حوالے سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے اذان دینے والے کے احکامات اور چند ضروری مسائل بیان کرتے ہوئے تمام ائمہ مساجد کو اپنی مساجد میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے امام صاحبان سے ملاقات کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 اگست 2022ء بروز منگل پشاور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلبرک میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے منصبِ امامت کی اہمیت بیان کی اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں امام صاحبان کی موجودہ تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے امامت کورس شروع کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں بیرونِ ملک سے اسپین کے ائمہ کرام شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی مشورہ درکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے” امام کو کیسا ہونا چاہیئے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحبان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے امام صاحبان کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رواں سال 2022ء میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 جون 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلِس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے تحت ملک بھر کے ائمہ اکرام نے بھی بذریعہ آڈیو/ وڈیو لنک شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اورشعبے کا 2026ء کا پلان، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم موضوعات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ آئمہ مساجد کا تعارف کرواتے ہوئے کہا:اللہ پاک کا شکر ہے کہ دعوت اسلامی نمازی بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بھرو تحریک بھی ہے اور امام بناؤ تحریک بھی ہے نیز شعبہ ائمہ مساجد کے تحت امامت کورس کا بھی شعبہ ہے جس کے ذریعے امام تیار کئے جاتے ہیں پھر ان کی کارکردگی، ان کے نظام کو لے کر چلنا اور مزید بہتر کرنا شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ ہے۔

الحمد للہ عزوجلدعوتِ اسلامی کے تحت 5 ہزار مساجد پر شعبہ ائمہ مساجد کی ذمہ داری ہے جو ان شاءاللہ مزید آگے بڑھیں گے نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ نمازیو ں کی تعداد بڑ ھائی جائے، مساجد میں فیضان آن لائن اکیڈمی کورسز کا پینا فلیکس لگایا جائے۔دعوتِ اسلامی کے تحت امام صاحبان شعبہ روحانی علاج کے دینی کام کو سر انجام دیں۔مقتدیوں کی ای رسید اکاؤنٹ کھلوائی جائے اور مقتدی اسلامی بھائیوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذریعے سے قراٰنِ پاک پڑھایا جائے۔

اسی طرح مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ داران میں کئی اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے پیش کیا اور اپنے شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی 12 ما ہ کے لئے تیار کرنے کی نیتیں کیں۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہا تھا کہ دعوتِ اسلامی ایک بہت بڑا نظام لے کر چل رہی ہے 48 ہزار سے زائد اجیروں کی سیلری میں اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔اس بنا پر خود کفالت کے حوالے سے اسلامی بھائی اپنی کوششیں تیز کریں اور شعبہ آئمہ مساجد کے اسلامی بھائی بھی اپنے شعبے کو ماہانہ کی بنیاد پر خود کفیل بنانے کی کوشش کریں

اس کے علاوہ  مدنی مشورے میں طے ہوا  کہ جو  مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت  ہیں  ان میں ہر ہفتے  پیر کے روزے کا اہتمام کیا جائے  اس لئے  کہ  پیر کا روزہ پیارے آقاﷺ کی   سنت  ہے  ،ایام بیض  کے روزے  13،14،15،  قمری  اعتبار  سے  یہ بھی  سنت ہے  ۔ یوم  عرفہ  کا روزہ رکھنے کے لئے  بھی سحری کا اہتمام کیا جائے گا۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی  اور ذمہ داران اسلامی  بھائیوں  نے   نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

29 جون 2022ء بروز بدھ کشمیر کے گاؤں منگلا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدرس کورس (قراٰن لرننگ ٹیچر کورس) کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے”قرأت کی اہمیت اور امامت و تدریس کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدِ بیان وہاں موجود طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 جون 2022ء بروز جمعرات میرپور کشمیر کی جامع مسجد سبحان بند خرما میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل کر کے بتاتے ہوئے ائمہ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کے اخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل کا حل بتایا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 جون 2022ء بروز منگل ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر میں جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےمنصبِ امامت کی اہمیت و فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں وہاں موجود طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 جون 2022ء بروز منگل ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ایک  تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل بھی کر کے بتایا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ائمۂ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش مسائل کے سلسلے میں گفتگو کی۔بعدازاں نشست میں شریک ائمۂ کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)