صوبۂ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 26 جون 2022ء بروزاتوار مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبے کے تمام ائمہ ٔ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کے ذمہ دار حافظ مولانا محمد فیضان عطاری مدنی نے ائمۂ کرام کو ہر مہینے اپنی اپنی مسجدوں میں جزوقتی نماز کورس کروانےاور روحانی علاج کا بستہ لگانے کے لئے روحانی علاج کورس کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح 27 جون 2022ء بروز پیر ذمہ داران نے گلگت بلتستان کے شہر گوری کوٹ، رٹو، چھوگام، ناصرآباد اور دادو جیل کی مساجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید 28 جون 2022ء بروز منگل حافظ مولانا محمد فیضان عطاری مدنی نے گلگت بلتستان میں دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے صوبائی نگران محمد عمران عطاری اور دیامر ڈویژن و گلگت ڈویژن نگران کے ہمراہ میٹنگ کی۔اس موقع پر حافظ مولانا محمد فیضان عطاری مدنی کے ہمراہ صوبائی ذ مہ دار حارث عالم عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے رواں سال دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کے کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھلوال ضلع سرگودھا کی ایک مسجد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مسجد کی صفائی ستھرائی کرنے، مسلمانوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنےاور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام پر نمازیوں سمیت ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جون 2022ء بروز پیر کشمیر کے شہر مظفر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ اپرچھتر میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ نے سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل کر کے بتایا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے ائمۂ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل کا حل نکالا۔بعدازاں نشست میں شریک ائمۂ کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات عبد اللہ گوٹھ بن قاسم ٹاؤن نیشنل ہائی وے کراچی کی جامع مسجد عثمانیہ میں شعبہ ائمہ مساجد بن قاسم ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ائمہ مساجد کو دینی امور میں بھرپور عملی شرکت کرنے اور مساجد کی آباد کاری کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے 2 مسجد کی ماہانہ آمدن و اخراجات کاجائزہ لیا اور جہاں اب تک خودکفالت کی حاجت ہے وہاں کم و بیش 50 صدقہ بکس جلد از جلد لگوانے نیز خود کفالت کے لئے کوشش جاری رکھتے ہوئے علاقے کی شخصیات سے ماہانہ 1 اجیر کو اسپانسر کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پچھلے کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ حافظ مولانا فیضان عطاری مدنی نے بھی مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سندھ کے شہر کراچی میں واقع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبے ائمہ مساجد کےذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’خوش اخلاقی اور خرچ میں میانہ روی‘‘  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں دیگر اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹر نیٹ (آن لائن) بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 جون 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر کراچی (سندھ) میں شعبہ ائمہ مساجد (بیرونِ ملک) کے ذمہ دار  اسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بیرون ملک میں ائمہ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مدنی مشورے میں یورپ، یوکے، افریقہ، فار ایسٹ، نیپال، بنگلہ دیش، یو ایس اے، سری لنکا اورآسٹریلیا کے ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 مئی 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ ظہر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں خدمت سر انجام دینے والے علمائے کرام اور ذمہ داران کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’اصلاحِ نفس، منصبِ امامت اور علما کا کردار‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دورِ حاضر میں علما کی ضرورت کی اہمیت کے حوالے سےعاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 مئی 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمہ مساجد وخطبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم وحکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

دورانِ مدنی مذاکرے بیان ہونے والے منتخب چنداہم فرامینِ امیرِ اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ۔

1)ہمیں عاجزی اختیار کرنی چاہیئے اور القابات لگوانے کی خواہش سے بچنا چاہیے یعنی عالم ،قاری ،حافظ اور مفتی کہلوانے کی خواہش نہیں ہونی چاہیے۔

2 )ہماری سری نماز، جہری نماز اور تنہا جو نماز پڑھتے ہیں نیز لوگوں کے سامنے انفرادی نماز پڑھتے ہیں تمام نمازوں کی کیفیت ایک طرح کی ہونی چاہیے۔

3 ) امام صاحب کو امامت کے مسائل جاننا ضروری ہیں۔

4) امامت رزق حلال کمانے کا اچھا ذریعہ ہے جو اس منصب کا اہل ہو وہ امامت کرے۔

5) دین کا کام جتنا امام کر سکتا ہے اتنا کوئی بھی نہیں کر سکتا۔

6) ہمارا ہر امام بہار شریعت کے ابتدائی چار حصے پڑھ لے۔

7)اپنی مساجد میں محبت رضا پر گفتگو کرتے رہنا چاہیے اور فکر رضا کا درس دیتے رہنا چاہیے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ گلستانِ جوہر کراچی میں  ایک شخصیت سے اُن کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس دوران ِ رکنِ شوریٰ نے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کےلئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شکریہ کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت گلشنِ اقبال کراچی کی جامع مسجد فیضانِ علی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےشرکائے اعتکاف کے درمیان ’’اچھی نیت کا ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)