دعوتِ اسلامی کے شعبہ  بیرون ملک آئمہ مساجد کے تحت 10 نومبر 2022ء کو کراچی سے یوکے کے آئمہ کرام کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوری مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے ائمہ کے درمیان ’’راہِ خدا میں خرچ‘‘ کرنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب پیش کی اور اسی کے ساتھ ساتھ صدقات کے حوالے سے شرعی مسائل بیان کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شعبان مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 8 نومبر 2022ء کو پھلروان پنجاب میں احکامِ مسجد کورس منعقد ہوا جس میں مسجد انتظامیہ کے عاشقانِ رسول اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائےکورس کو مسجد کے آداب واحکام بیان کرتے ہوئے چندہ جمع کرنے اور خرچ کرنے کی احتیاطیں بتائیں نیز وقف کے احکام اور مسجد متولی کی ذمہ داریوں پر تربیت کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


8نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئمہ مساجد کے تحت کراچی میں یورپ کے ائمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں

عرفان عطاری اٹلی ائمہ ذمہ دار، مزمل عطاری گریس ائمہ ذمہ دار اور اورسیز ائمہ ذمہ دار شعبان عطاری مدنی نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے آئمہ کے درمیان ’’راہِ خدا میں خرچ ‘‘کرنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور دینی کاموں کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ٹیلی تھون مہم میں بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی اور اسی کے ساتھ ساتھ صدقات کے شرعی مسائل بیان فرمائے۔(رپورٹ : شعبان مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ مومن میں احکامِ مسجد کورس منعقد ہوا جس میں مسجد انتظامیہ کے عاشقانِ رسول اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے مسجد کی آباد کاری کرنے پر اُن کی شرعی رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ کورس مسجد کے آداب، وقف اور چندے کے چند ضروری مسائل بتائے نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہر متولی اور وقف سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھلوال میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد ہوا جس میں مسجد انتظامیہ کے عاشقانِ رسول  اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے مسجد کی آباد کاری کرنے پر اُن کی شرعی رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ کورس مسجد کے آداب، وقف اور چندے کے چند ضروری مسائل بتائے نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہر متولی اور وقف سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ سرگودھا کی تحصیل بھیرہ شریف میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں شرکا کو مسجد، چندہ اور وقف کے بنیادی احکام سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 نومبر 2022ء  کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ بیرون ملک آئمہ مساجد کے تحت ساؤتھ افریقہ کے آئمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ آئمہ ذمہ دار مولانا قاسم مصباحی صاحب آئمہ اورسیز ذمہ دار مولانا شعبان عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں آئمہ ذمہ دارنے ساؤتھ افریقہ کے آئمہ کے درمیان ’’امامت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مقامیوں میں دینی کام کرنے کے اہداف دیئے نیز ٹیلی تھون مہم کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پیر محل میں احکام مسجد کورس کروایا گیا۔

اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کی آباد کاری کرنے پر شرعی رہنمائی کرتے ہوئے شرکاکی تربیت کی اور ”مسجد کے آداب، وقف اور چندہ کرنے کے احکامات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ہر متولی و وقف سے متعلق افراد کی اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر گوجرہ میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کے درمیان”احکام مسجد کورس“ کروانے کے متعلق ایک سیشن کیا۔

دورانِ سیشن رکنِ شوریٰ  حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کے آداب، وقف اور چندہ کرنے کے احکام پر بریفنگ دی نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہر متولی اور وقف سے متعلق افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کے درمیان”احکام مسجد کورس“ کروانے کے متعلق ایک سیشن کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کے آداب، وقف اور چندہ کرنے کے احکام پر بریفنگ دی نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہر متولی اور وقف سے متعلق افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر جڑانوالہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

حلقے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مسجد کی آباد کاری اور احکام مسجدکورس کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں اس کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مورخہ 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر گجرات میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہجہانگیر روڈ گجرات میں ”احکام مسجد کورس“ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں مسجد انتظامیہ، امام صاحبان اور مقامی ذمہ دارانِ دعوت اسلامی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دورانِ کورس رکنِ شوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے احکام مسجد، چندے و وقف کے ضروری احکام اور متولی کی ذمہ داری کو آسان انداز میں بیان کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے  شرعی ذمہ داریوں اور تقاضوں کے مطابق  متعلقہ افراد کو  مسجد کی خدمت کرکے ثوابِ آخرت کمانے کی ترغیب دلائی نیز کورس کے اختتام پر شرکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ”احکامِ مسجد کورس“ کے انعقاد پر شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی  کا شکریہ ادا کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)