دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت8 جنوری2020ء بروز بدھ سوئی بلوچستان میں فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد کے اطراف  میں علاقائی دورہ کا اہتمام ہوا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو درس دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد شعیب عطاری، مجلس رابطہ رکن سوئی کابینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 8جنوری2020ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپورمیں مدنی مشورہ ہواجس میں بہاولپور زون کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نے شرکائے مدنی مشورہ کو  مسجد کی صفائی، مسجد کے باہر لوہے کے بکس لگانے،عشر کیلئے ابھی سے کوششیں کرنے، مدنی چینل دیکھنے کے لئے ذہن سازی کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ مجلس کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے ان کے مزاج کے مطابق گفتگو کریں،انہیں عزت دیں، کسی سے حسد نہ کریں۔ (رپورٹ: محمد ظہور عطاری، رکن مجلس فیضان مدینہ وآئمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 7جنوری 2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے لاہور شمالی وجنوبی زون کےآئمہ مساجدکامدنی مشورہ فرمایا جس میں شمالی وجنوبی زون کےآئمہ، اراکینِ زون اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے مشورہ کو عقیدے سے متعلق دلائل جاننے اور از بر رکھنے،عوام کے مسائل سننے اور اطمنان بخش جواب دینے اور مجلس کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے نکات بیان کئےنیزآئمہ کرام کے مسائل سنے اور اس کا ممکنہ حل بھی پیش فرمایا۔


دعوت ِ اسلامی  کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 5جنوری 2020ء بروز اتوار ڈیرہ اسماعیل خان اور پنیالہ شریف میں مساجد کے امام صاحبان کا مشورہ ہواجس میں رکنِ زون نے مقتدیوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے اور خوشی و غمی میں اُن کے ساتھ شریک رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:فضل الرحمن عطاری، رکنِ زون مجلس آئمہ مساجد)

K.P.K میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت یکم جنوری بروزبدھ K.P.Kکے شہر رنگپورمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔رکنِ زون نےشرکا کی تربیت کی اور نمازیوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد)


مجلس ائمہ مساجد کے تحت  پاک آئمہ آفس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ریجن ذمہ داران کا تین دن(23,24,25 دسمبر) کا مشورہ ہوا جس میں متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی و نگران مجلس اجارہ ، ٹیسٹ مجلس نگران اور دارالافتاء اہلسنت کے مولانا سعید عطاری مدنی نےشرکت کی اور مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی۔ (احمدرضا عطاری مدنی، مجلس ائمہ مساجد شہر و اطراف)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجدکے تحت11دسمبر 2019ءبروز بدھ پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان نیم والی گلی میں واقع جامع مسجد مدینہ کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا۔بعد نمازِ مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔مبلغ ِدعوت ِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:فضل الرحمن عطاری،رکن زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت8دسمبر2019ء کو  پنیالہ شریف KPK میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں امام صاحبان نے شرکت کی۔ رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ایک امام کو علمی،عملی اور تنظیمی لحاظ سے کیسا ہونے چاہیئے؟ اس سے متعلق نکات دئیے نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: فضل الرحمٰن عطاری، رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجدکے تحت 6دسمبربروز جمعۃالمبارک کوکوٹ جائی رنگ پور خیبر پختون خواہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر رکن زون اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے علمِ دین کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اپنے بچوں کو حافظِ قرآن اور عالمِ دین بنانے کا ذہن دیا اورکہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مرنے کے بعدہماری اولاد ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں تو ہم پر لازم ہے کہ ہم بھی ان کی بہترین دینی تربیت کا اہتمام کریں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 4 نومبر بروز بدھ کو گرہ رنوال ٹانک پنجاب میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے  باہم مفید مشوروں اور اصلاحی نکات کا تبادلہ ہوا۔ رکن زون نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے بالخصوص نمازوں کی پابندی کرنے اور شعبے کے ساتھ مخلص ہو کر کام کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے نئے عزم کے ساتھ مدنی کام کرنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 3نومبر 2019ء کو K.P.Kکے علاقے رنگ پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امام صاحبان نے شرکت کی۔رکنِ زون نےشرکا کی تربیت کی اور کارکردگی جائزہ لیتے ہوئے اور اپنے شعبے میں اخلاص کے ساتھ مدنی کام کرنے اور اذان اور نماز کے حوالے سے اہم امور پر کلام کیا۔ (رپورٹ: فضل الرحمٰن عطاری، رکنِ زون مجلس آئمہ مساجد )


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  پنیالہ شریف KPK میں 3نومبر2019ء کو مجلس ائمہ مساجد کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں کو بڑھانے نیز شعبے میں مزید ترقی کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، فضل الرحمان عطاری،رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد)