دارالسلام ٹوبہ ڈویژن کی جامع مسجد اقصیٰ میں مدنی مشورہ

مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین اور بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 26دسمبر2019ء کوگوجرہ کابینہ ٹوبہ ڈویژن کی جامع مسجد اقصیٰ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین اور بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مجلس مدرسۃ المدینہ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے درست قراٰن پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح ذمّہ دار اسلامی بھائی نے ٹوبہ ڈویژن کی مارکیٹ کے دکانو ں میں مدنی حلقہ لگایا۔ (رپورٹ:محمد ظفر عطاری، فیصل آباد ریجن مجلس مدرستہ المدینہ بالغان)