دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 جون 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران سمیت مقامی کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ’’اللہ پاک کی نعمتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اولاد کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اختتامی دعا کروائی نیز عاشقانِ رسول سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:سہیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس مردان حاجی فیاض خان کی والدہ کے ختم چہلم کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے ’’ایصالِ ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قیامت کے دن کام آنے والے اعمال ذکر کئے۔

نگرانِ شعبہ نے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مقامی علمائے کرام اور شہر کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(رپورٹ: عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ٹاؤن کی انڈر گراؤنڈ اور سپر مارکیٹ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی دوکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو مئی 2022ء میں 3 دن، اگست 2022ء میں 1 ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ٹاؤن اور مارکیٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے چوک درس دینے اور درس کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 مئی 2022 ء بروز پیر ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت  سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں تاجر برادران کو تجارت کے مسائل بتائے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا نیز ان کی اخلاقی اور دینی اعتبار سے تربیت بھی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک تاجر شخصیت سے اُن کے گھر پر ملاقات کی۔

اس دوران ملتان سٹی کے نگرانِ محمد راشد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کُتُب و رسائل ’’ترجمہ کنزالعرفان‘‘، ’’نماز کا طریقہ‘‘ اور ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ تحفے میں دیئے۔

اس موقع پر ملتان کے ڈویژن تاجران ذمہ دار طارق امتیاز عطاری، شاہ رکنِ عالم ٹاؤن کے نگران حاجی عاصم عطاری، محمد اخلاق عطاری اور شاہ رکنِ عالم ٹاؤن تاجران کے ذمہ دار محمد مدثر رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 رمضانُ المبارک 1443ھ کی شب بمطابق 8 اپریل 2022ء بروز جمعہ پنجاب پاکستان کے ٹاؤن شپ (قائد اعظم ٹاؤن) میں واقع مدینہ مارکیٹ لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دییتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بعدنمازِ فجر گلزار مدینہ ڈاکخانے والی مسجد نواں والا چوک میں سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں لاہور ڈویژن  گلبرگ ٹاؤن ، کوٹ لکھپت میں پیکو روڈ پر شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت احکام زکوۃ کورس منعقد ہوا جس میں دارالافتاءاہلسنت  کے مفتی محمد انس مدنی عطاری صاحب نے زکوۃ و فطرہ کے متعلق اہم مسائل بیان کئے۔

اس اجتماع میں نگران گلبرگ ٹاؤن حافظ مبین، پیکو روڈ کے انجمن تاجران کے صدر رانا نصیر اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: شاہ زیب عطاری مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


29 مارچ 2022 ء کو اورنگی ٹاؤن میں جامع مسجد فیضان فاطمہ الزہراء کراچی  میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں اور تاجر برادران نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ نگران محمد بغداد رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف،تاجران کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی اور عطیات کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


27 مارچ 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران (فیصل آباد) کے ذمہ داران اور تاجران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے بذریعہ وڈیو لنک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے حلقہ کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کو عام کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے بارے میں عاشقانِ رسول کو ترغیب دلائی۔

بعدازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بھی شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع پر مختلف ذمہ داران نے دینی کاموں کومزید بڑھانے کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں لاہور کے حفیظ سینٹر میں مرحوم تاجر عبد الواحد خان  کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حاجی محمد افضل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔بعدازاں ذمہ داران نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روزشعبہ رابط برائے تاجران کے تحت خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ میں مسلمانوں کو دینی احکامات  سکھانے کےحوالے سے زکوٰۃ کورس منعقد ہوا۔

اس کورس میں تاجربرادران سمیت علاقائی ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کی ،کورس کے نگران مفتی ساجد عطاری نے زکوۃ وفطرہ کے احکام کے متعلق مسائل بتائے ، تاجر برادری سے ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے ایک اسلامی بھائی کے گھر پر ملتان شہر کے شعبہ رابطہ برائے تاجرکے ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی عطیات  کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور رمضان میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: مجلس تاجران ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )