دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ٹاؤن کی انڈر گراؤنڈ اور سپر مارکیٹ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کی دوکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس کے علاوہ حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو مئی 2022ء میں 3 دن، اگست 2022ء میں 1 ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ٹاؤن اور مارکیٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے چوک درس دینے اور درس کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)