عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انصاری چوک ملتان میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (پاکستان) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے تحت 1 مئی 2024ء سے ہونے والے کورسز کے حوالےسے ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق 1 مئی 2024ء سے ہونے والے 2 گھنٹے کامدنی قاعدہ کورس پاکستان کے ہر یوسی میں منعقد کیا جائے گا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔ ( رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 اپریل 2024ء بروز پیر مظفر گڑھ کی ڈویژن ڈی جی خان میں  ڈویژن ڈی جی خان کے ڈسٹرکٹ اور مظفر گڑھ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان شعبہ ذمہ دار گلی گلی مدرسۃ المدینہ مولاناابومعاویہ جہانزیب عطاری مدنی اورپنجاب صوبائی ذمہ د ار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ابوبلال عبدالماجد عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔

اس موقع پر شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے تحت ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا گیا اور ان شعبہ جات کے کاموں کو مزید بڑھانے کے تعلق سے گفتگو ہوئی ۔

اس کے علاوہ یکم جون 2024 ء سے شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت شروع ہونے والے 30 دن کے کورس فی یوسی کروانے کا ذہن دیا گیا ۔ اس موقع پرشرکا کو گھر گھر مدرسۃ المدینہ شروع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اہداف لئے گئے۔ 


6 مارچ 2024ء کو سکھر ڈویژن میں  شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی جانب سے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ د ار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

مدنی مشورے میں رکن شوری ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ٹریننگ کی جس میں گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا نیز انہیں 12 نئے مدارس شروع کرنے اور رمضان المبارک کے بعد 6 مقامات پر کورسز کروانے کا ہدف بھی دیا۔

اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ (رپورٹ:مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکن شوریٰ مولانا شاہد عطاری مدنی،، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ   معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے حوالےسے 4 مارچ 2024ء کو مدرسۃالمدینہ اشاعت الاسلام خانیوال روڈ ملتان میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ غلام الیاس عطاری، نگران ڈویژن مشاورت سادات عطاری سمیت شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے براہِ راست جبکہ ذیلی تا ملتان ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے پردے میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکن شوری ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے آئندہ کے اہداف دیئے نیز رمضان المبارک میں ختم قرآن اجتماعات کرنے کے تعلق سے رہنمائی کی اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران مجلس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 مارچ 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں رکن شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد مدنی عطاری ،نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے معاونت برائے اسلامی بہنوں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ہدف دیا نیز رمضان عطیات ،رسید بکس ، زکوۃ بروشرزاوردیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی جن پر نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 فروری    2024ء کو کوہاٹ ڈویژن میں دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

رکن مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی نے شعبے کے حوالے سے اپڈیٹ بتائی نیز گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے کے تعلق سے نکات بتائے۔

علاوہ ازیں فرض علوم پر مشتمل کورسز کے بارے میں گفتگو ہوئی اور عید کے بعد کوہاٹ میں 2 کورسز کروانے کا ہدف طے کیا گیا۔(رپورٹ : مولانا جہانزیب عطاری مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی  کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں  کے زیرِ اہتمام 28 فروری 2024ء کو لکی مروت میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

معلومات کے مطابق رکن مجلس پاکستان معاونت برائے اسلامی بہنیں مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی نے گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی ۔

ساتھ ہی مدارس میں قرآن ٹیچر ٹریننگ کے تعلق سے بریفنگ دی اور اہداف دیئے۔آخر میں اسلامی بھائیوں کے شعبے کے متعلق کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔(رپورٹ : مولانا جہانزیب عطاری مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


01 مارچ 2024ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی طرف سے کے پی کے میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ معاونت کے ڈسٹرکٹ اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ ابو ماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے 7مارچ کو ہونے والے اسلامی بہنوں کے ختم قرآن اجتماعات کے اہداف دیئے نیز گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے تعلق سے ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ : مولانا جہانزیب عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیرِ اہتمام 28فروری 2024ء بروز بدھ درہ پیزو ضلع لکی مروت کے پی کے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نگران و معاونت ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن پاکستان معاونت برائے اسلامی بہنیں مولانا محمد جہانزیب عطاری مدنی نے گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور 12 دن کے اسلامی بہنوں کے جزوقتی،کل وقتی اوررہائشی کورس کے حوالے سے پلاننگ دی نیز عید کے بعد کورسز کروانے کا ہدف دیاجبکہ جامعۃ المدینہ میں زیادہ سے زیادہ داخلے کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


شعبہ   معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے 1 مارچ 2024ء کو فیضانِ مدینہ گلبرگ پشاور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار، ڈسٹرکٹ نگران و ذمہ دار معاونت برائے اسلامی بہنیں نے شرکت کی ۔

رکن شوری ٰ مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے میں جاری دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور فیضان صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں کے تعلق سے اہداف دیئے نیز رمضان المبارک میں ختم قرآن اجتماعات کے مقامات فائنل کئے اور ڈونیشن جمع کرنے کے تعلق سے ترغیب بھی دلائی۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران مجلس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت منڈی احمد آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سب تحصیل نگران ، تحصیل ذمہ دار، ڈسٹرکٹ ذمہ دار معاونت برائے اسلامی بہنیں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران حاجی منیر عطاری نے مدنی مشورے میں جو فیضان صحابیات زیر تعمیر ہے ان کی جلد تعمیرات مکمل کرنے اور محارم کے اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اوکاڑہ ڈسٹرکٹ معاونت قاری عباس علی عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


1 فروری  2024ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کی جانب سے قائد آباد کراچی میں واقع حنفیہ مسجد میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران وذمہ دار اور شعبے کے ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے فیضان صحابیات کے آئندہ کے اہداف طے کئے نیز شخصیات سے ملاقاتیں اور محارم کے اجتماع رکھنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)