عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انصاری چوک ملتان میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (پاکستان) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جبکہ شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز کے تحت یکم جون 2024ء سے ہونے والے کورسز کے حوالےسے ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق یکم جون 2024ء سے ہونے والے 2 گھنٹے کامدنی قاعدہ کورس پاکستان کے ہر یوسی میں منعقد کیا جائے گا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔ ( رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)