عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 28 اپریل 2024ء کو کراچی میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی سیّد لقمان عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے ۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری،نگران شعبہ رمضان اعتکاف حاجی ساجد عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ کراچی سٹی کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار حافظ راشد نذیر نوری عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ سندھ کے صوبائی ذمہ دار علی حسن عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)