مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے 16 مارچ 2023ء کو بذریعہ انٹر نیٹ یو ایس اے کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو ایس اے کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے امام صاحبان کی ذمہ داری کے حوالے سے کلام کیا، روزہ رکھو تحریک کا ذہن دیا، تراویح کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے اور ڈونیشن و اعتکاف کے حوالے سے نیتیں کروائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ آخر میں اعتکاف کروانے اور ڈونیشن جمع کے اہداف بھی دیئے۔( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی  کے تحت 16مارچ 2023ء کوبذریعہ انٹر نیٹ فیضانِ مدینہ کراچی سے یونان کے ائمہ کرام کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’اعتکاف، رمضان ڈونیشن ا ور روزہ تحریک ‘‘ کے موضوعات پر تربیت کی اور اسلامی بھائیوں کو تراویح کے حوالے سے شرعی مسائل بیان کئے نیز آنے والے ماہِ رمضان المبارک میں خصوصیت کے ساتھ روزہ رکھوتحریک چلانے کا ذہن دیا جس پر ائمہ کرام نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجدکے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ کراچی سے اٹلی کے ائمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورےمیں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ائمہ کرام کو مساجد میں 12 دینی کاموں کو کرنے سے متعلق ذہن سازی کی نیز ڈونیشن جمع کرنے اور اعتکاف کروانے کے حوالے سے نیتیں بھی کروائی۔ ( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15مارچ 2023ء کو شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجد کی جانب سے  نیپال کے ائمہ کرام میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امام صاحبان کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اس منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نیپال میں دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے ڈونیشن جمع کرنے ا ور وہاں رمضان المبارک کے اعتکاف کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پراسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


09 مارچ 2023ء کو بلوچستان کے شہر سوئی میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن شوری ٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”صدقے کے فضائل و آداب “پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکن شوری نے حاضرین کو 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے بھی تربیت کی اور مدنی پھول دیئے۔

اس اجتماع پاک میں سوئی شہر اور اس کے اطراف سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔ (رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی شعبہ ائمہ مساجد / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


18 فروری 2023ء بروز ہفتہ شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر قصور میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2023ء بروز جمعہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور کی جامع مسجد کنزالایمان جوہر ٹاؤن میں احکامِ مسجد کورس منعقد ہوا جس میں ذمہ داران اور مسجد انتظامیہ سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مسجد کے احکام، چندہ، وقف اور متولی کی ذمہ داریاں سیکھنے نیز شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے10فروری 2023ء  کو فیضانِ مدینہ جیکب آباد سندھ میں احکامِ مسجد کورس کروایا۔

مسجد انتظامیہ کے افراد،مقامی ذمہ داران و ائمہ مساجد نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ کورس چندہ،وقف،مسجد کے آداب و احکام کے موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جس میں چندہ جمع کرنے اور خرچ کرنے کی احتیاطیں بیان کیں نیز وقف کی اشیا کے احکام اور اسکے تحفظ کا طریقہ کار سمجھایا۔(رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


08 فروری 2023ء کو فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار ،بلوچستان میں شعبہ ائمہ مساجد (دعوت اسلامی ) کے تحت سنتوں بھرا بیان منعقد کیا گیاجس میں مسجد انتظامیہ کے افراد ، مقامی ذمہ داران اور ائمہ مساجد نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے ” امامت کی اہمیت و فضیلت اور امامت کرنے کی ترغیب “ پر بیان کیا نیز احکام مسجد کورس میں مقامی مسجد کی انتظامیہ کے افراد کو، مسجد کے آداب و احکام کے موضوع پر تربیت کی اور وقف کے احکام و اسکے تحفظ کا طریقہ کار سمجھایا ۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ٹانک ، خیبر پختونخوا میں احکام مسجد کورس ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت مسجد کی انتظامیہ کے افراد کوچندہ کی رقم استعمال کرنے اور وقف کی اشیا کی احتیاطیں سمجھائیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ مسجد کے آداب و احکام کے موضوعات پر تربیت بھی کی۔ (رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  ائمہ مساجد پاکستان کے تحت موچھ ضلع میانوالی،پنجاب میں ”احکام مسجد کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ کے افراد،مقامی ذمہ داران اورائمہ مساجد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی مسجد کے آداب و احکام کے موضوعات پر تربیت کی نیز انہیں وقف اور چندہ کی رقم سے متعلق ضروری شرعی مسائل سمجھائے۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو امامت کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے امامت کرنے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر پپلاں کی جامع مسجد غوثیہ محلہ نظام آباد ضلع میانوالی میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے چندہ کرنے، وقف اور مسجد کے آداب و احکام کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی،معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)