دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجدکے تحت  9 اگست 2019ء کو گجرانوالہ کی جامع مسجد غوثیہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمہ ٔ کرام سمیت علاقہ مکین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔علاوہ ازیں اجتماع میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے فی سبیل اللہ استخارہ اور تعویذاتِ عطاریہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسی طرح مجلس ائمہ مساجدکے تحت 8 اگست2019ء کو کراچی کےشہر لانڈھی اور کورنگی کابینہ میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ مجلس ائمہ مساجدنے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے متعلق نکات دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت اورنگی کابینہ میں  ائمہ کرام کامدنی مشورہ ہوا۔رکنِ مجلس نے ائمہ کرام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور عید الاضحیٰ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے لئےزیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے کے متعلق نکات دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت بورے والا کابینہ کے ائمۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذ مّہ دار نے ان کی مدنی تربیت کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہو ئے مدنی کاموں کو باقاعدگی سے کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ ائمہ مساجد کے تحت حجازی زون کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ائمہ مساجد نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں باقاعدگی سے کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں رضوی زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ مجلس ائمہ مساجد کےریجن ذمّہ دار نے ان کی مدنی تربیت فرمائی اورکارکردگی کا جائز لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔