13 جنوری 2023 ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کورٹ کے اسٹاف کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورٹ کے اسٹاف کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


مختلف شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں دینی کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 10 جنوری 2023ء بروز منگل کراچی سٹی ڈویژن 1 کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کا 6 جنوری 2023ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا  ۔ اجتماع میں H.O.D ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے طلبہ اور اساتذہ کرام کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر مہروز عطاری مدنی نے کہا کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر مضامین قارئین کی علمی پیاس بجھاتے ہیں اور ان کی معلومات میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ تاجر ہو یا مزدور ، ڈاکٹرہو یا مریض، بچے ہوں یا نوجوان، مرد ہو یا عورت الغرض ہر ایک کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے خوب سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہفتہ ٔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منایا رہا ہے اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔ سال 2023 کے آغاز پر ہم اگر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروالیں گے تو یہ ہمیں گھر بیٹھے ہی موصول ہوجایا کرے گا اور یوں ہم گھر بیٹھے علم دین کا خزانہ حاصل کرلیں گے ۔

اس موقع پر اساتذۂ کرام کے درمیان بھی مدنی مشورہ ہوا جس میں اساتذۂ کرام کے ہمراہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے گفتگو رہی۔

طلبہ اور اساتذۂ کرام نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کرنے اور اس کا مطالعہ کرنے اور اس کو عام کرنے سمیت اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے  ذمہ داران کی دعوت پر شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی ۔

بعدازاں شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدمات ِ دعوت ِاسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


31 دسمبر2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو طھارت کے متعلق شرعی احکام سیکھائے اور اسلامی بھائیوں کو مزید علم ِدین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یکم جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں 63 دن مدنی تربیتی کورس اور 30 دن قراٰن و حدیث کورس کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ ) کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ   اسلامی کی جانب سے 8 دسمبر 2022ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام میں ٹریننگ سیشن ہواجس میں رکن ِشوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکن ِشوریٰ نے طلبہ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


7 دسمبر 2022ء بروز بدھ سوات  سے آئے ہوئے علمائے کرام نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آئے ہوئے پشتون علمائے کرام سے ملاقات فرمائی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں تحائف بھی پیش کئے جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئےاچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدنی کورسز اور شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن  ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی۔

علاوہ ازیں اراکینِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں صوبۂ بلوچستان سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کے لئے منعقد ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس اختتامی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے کورس کے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں مزید کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے کورس کے اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری معاون رکن شوری ٰ مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29نومبر2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بلوچستان سے  آئے ہوئے عاشقانِ رسول کے لئے ہونے والے ایک ماہ کے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کے اختتام پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو اپنی زندگی کے شب و روز نیک اعمال کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور ہر ہفتہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گزشتہ روز انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی گل سنجرانی کی دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

آخر میں سیکریٹری علی گل سنجرانی نے دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اوراپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)