دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں کراچی سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے تمام  ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کا جائزہ لینے ہوتے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر ڈویژن نگران مولانا حاجی رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے تحت 16 اگست 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے تمام ٹرانسلیٹرز نے شرکت کی۔

پروفیسر عبد الماجد عطاری نے How to improve the Quality of translationپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسلیٹ کرتےوقت ہمیں یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ ہمارا ترجمہ لینگویج اور شرعی اعتبار سے درست ہو اور ترجمہ نگاری کے لئے باصلاحیت اور اہل افراد کا انتخاب کیا جائے۔پروفیسر صاحب نے مزید کہا کہ ترجمہ کرتے وقت ہمیں پورے انہماک، شوق و لگن کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھانا ہے۔ انہوں نے ٹرانسلیٹر کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ لفظ کا لفظ سے نہیں بلکہ مفہوم کامفہوم سے ترجمہ کریں، ترجمہ شروع کرنے سے پہلے پورے مضمون کو ایک بار غور سے پڑھ لیں اور ٹرانسلیٹ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جس ملک کے لئے ٹرانسلیٹ کیا جارہا ہے ان کے قوانین کو بھی مد نظر رکھیں۔


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ایمبیسیڈر جمال بکر عبد اللہ اور ایتھوپیا کے قونصل جنرل ابراہیم خالد نے دورہ کیا جہاں انہیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدرفیع عطاری نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایمبیسیڈر اور قونصل جنرل کو فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات ( اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل ،شعبہ روحانی علاج اور سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ) کا وزٹ کروایا اور انہیں ان شعبہ جات کے ذریعہ کئے جانے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں جس پر مہمانوں نے دعوتِ اسلامی کی ان تمام کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات پیش کئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے مہمانوں کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے پر شکریہ ادا کیا اور تحفے میں انہیں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار عطاری کی دعوت پر الکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ملک اسلم (اسلام آباد)نے ملک ممتاز الحسن ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (کراچی) کے ہمراہ کراچی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا ۔

جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

بعدازاں شخصیات نے اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری،حاجی رفیع عطاری،ابو ماجد محمد شاہد عطاری سمیت نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں نگرانِ شوریٰ نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اہم دینی اور فلاحی سلسلوں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دینی کاموں میں ہر ممکنہ تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 15 جون 2023ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے اساتذہ / طلبہ براہِ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے اساتذۂ کرام و طلبہ / طالبات بذریعہ آڈیو/ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ جسم ایک سلطنت ہے اور اس کا بادشاہ دل ہےباقی سب اس کی رعایا ہے، حکم یہاں سے صادر ہورہا ہےکہ ہمیں کیا کرنا ہے، اگر دل و دماغ کی کیفیت دیکھنا چاہے یا اس کا امتحان لینا چاہےتو تنہائی ایک زبردست کمرۂ امتحان ہے۔نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ ہم تنہائی میں ہوں یا سب کے سامنے حیا ہمیں ہر اس کام سے بچاتی جسے بُرا سمجھاجاتا ہو۔ہمیں اللہ پاک سے حیا طلب کرنی چاہیئے۔ بیان کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔


14 جون 2023ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، شعبہ جامعۃ المدینہ کے ذمہ داران سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں کئی مقامات پر  اساتذۂ کرام اور معلمات بذریعہ آڈیو /ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو معاشرے کی تباہی کا سبب بننی والی بےحیائی اور فحاشی سے متعلق توجہ دلاتے ہوئے ان سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے اساتذۂ کرام اور طلبہ کو اس کی روک تھام میں اپنا کردار اداکرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگران شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اساتذۂ کرام کو سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے  اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی سطح کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران شوریٰ مولاناحاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نیک اعمال کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ نیک اعمال آخرت کے ساتھ دنیا میں بھی کام آئیں گے۔ وقت کی قدر سے متعلق بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ جو وقت آکر گزر چکا وہ اب کسی صورت واپس نہیں آئے گا لہذا وقت کی قدر کرتے ہوئے ذکر و اذکار اور نیک اعمال کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں۔

بچوں کی تربیت کے حوالے سے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ قابل رشک ہیں وہ والدین جن کابیٹا حافظ بھی ہو عالم بھی ہو اور مفتی بھی ہو، لہذا اپنے بچوں کو نمازکی تلقین کریں اور خود بھی قرآن سیکھ کر دوسروں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے مختلف دینی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اور 11 جون 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دو دن کا پروفیشنلز اجتماع منعقد  کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز، انجینئرز، پرنسپلز، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ اجتماع کے پہلے دن استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری نے بیانات کئے جبکہ مفتی حسان عطاری مدنی نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

شرکائے اجتماع نے ہفتے کی رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔ اجتماع کے دوسرے دن دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کی رہنمائی فرمائی۔اس کے علاوہ دو دن کے ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے بھی وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات کئے۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت، ڈویژن و ٹاؤن مشاورت، نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے کراچی سٹی ذمہ دار، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن و یوسی ذمہ داران اور شعبہ تعلیم کے کراچی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے شعبہ کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئےنیز دینی کاموں میں درپیش مسائل اور اُن کا حل بتایا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فالو اپ مدنی پھولوں کا اپڈیٹ اسٹیٹس اور ذمہ داران کی تقرری کا اپڈیٹ اسٹیٹس سمیت دیگر اہم نکات پر اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7جون 2023ء کو بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین و محبِّ دعوتِ اسلامی مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔مفتی صاحب نے دورۃ الحدیث شریف میں طلبائے کرام کو اپنے ملفوظات سے نوازا جبکہ طلبائے کرام نے ان سے ملاقات بھی کی۔

رکن انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ و ہیڈ آف پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نے مفتی صاحب کو اسلامک ریسرچ سینٹر، فیضان آن لائن اکیڈمی، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ اور مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مفتی وصی الرحمن صاحب نے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ عمر اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں جبکہ نگران شوریٰ نے مفتی صاحب کو فیضان قرآن ڈیجیٹل پین اور مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کی۔بعد ازاں مفتی صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس پر آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزٹ کے بعد مفتی سید محمد وصی الرحمن القادری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رکن انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ شہنشاہِ کراچی حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔


دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ  کے زیر اہتمام 17 اور 18جون 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بروز ہفتہ بعد نماز ظہر تا بروز اتوار بعدِ نماز عصر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان بھر سے ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شریک ہوں گے۔

اجتماع میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول مدنی مذاکرے میں شریک ہوکر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے فیض یاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی شرعی و معاشرتی حوالے سے رہنمائی فرمائیں گے۔

تمام ٹرانسپورٹرز سے اجتماع میں شرکت کرنے کی خصوصی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4 جون 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور شیطان کے شر سے اپنے نفس کو بھی بچانے کا ذہن دیا۔