24 مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبے کے پرچیزر (purchase)اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات) دارالمدینہ، مکتبۃ ُالمدینہ، مدنی چینل، تعمیرات اور مالیات( سے تعلق رکھنے والے پرچیز (purchase) ڈیپارٹمنٹ کے افراد  اور ان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مرکز الاقتصاد الاسلامی دار الافتاء اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری صاحب ، مفتی سجاد عطاری مدنی ، شعبہ مالیات کے شرعی ایڈوائزر مفتی سعید عطاری مدنی نے ”جدید تجارتی طریقے، مشکلات اور ان کا حل “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور متعلقہ امور کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے ۔

علاوہ ازیں اس ورکشاپ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور آپ نے مارکیٹنگ کے متعلق شرکا کو اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی نکات فراہم کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 22 تا 24 مئی 2023ء بروز پیر، منگل اور بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا اجتماع منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے صوتی پیغام سے اجتماع کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نماز کی پابندی کرنے، درود و استغفار کی کثرت کرنےاور اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد رئیس عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مختلف موضوعات پر بیانات کئے۔بعدازاں اجتماع میں شریک تمام اسلامی بھائیوں نے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ القدسیہ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کم و بیش 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کررہی ہے۔ اس کے علاوہ موقع کی مناسبت سے عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی اور ان کی تربیت کے لئے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک پروگرام دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ 28 مئی 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”حج تربیتی اجتماع“ منعقد کرنے جارہی ہے۔

اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک سے زائد بار حج و عمرہ کی سعادت پانے والے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری عازمین حج کی تربیت فرمائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ رکنِ شوریٰ شرکا کو احرام باندھنےکا طریقہ، اراکینِ حج کی ادائیگی اور دیگر شرعی معلومات سے متعلق رہنمائی آگاہی فراہم کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہاؤس کیپنگ (Housekeeping) اسٹاف نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان فرمایا۔


ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی)کے زیر اہتمام16 تا 18 مارچ 2023ء تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹ کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تین دن تک ہونےوالے سیشن میں 16 مارچ کو محمد وسیم عطاری نے ”English+OL“ جبکہ محمد رفیق عطاری اور عبد الماجد عطاری نے ”Regional Languages“ کے متعلق گفتگو کیں۔ سیشن کے دوسرے دن سید حمزہ نے ”Formation پر کلام کیا۔

اسی طرح18 مارچ کو شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”Soft skill“ کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور اہم نکات بیان کئے۔ اس سے قبل مولانا سید ریحان علی عطاری نے ”شرعی تفتیش“ کے موضوع پر بات چیت کی اور اہم مسائل سے آگاہ کیا۔


28 مارچ 2023ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اس مدنی مشورے میں شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے ہمیشہ منسلک رہنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ رکن شوری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنےاور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکن شوری حاجی محمد علی عطاری ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


22 مارچ 2023ء  بروز بدھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محبوب اعوان نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے محبوب اعوان کی رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کروائی ۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی ،تعلیمی اور امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 22 مارچ 2023ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے خیرخواہ اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔

جہاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف کے انتظامی معاملات کے متعلق نکات بتائےجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 مارچ 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رمضان اعتکاف کے ذمہ داران و معلمین نے شرکت کی۔

رکن شوری نے اجتماع میں شریک شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے رمضان اعتکاف کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اور انکا حل بھی دیئے ۔(رپورٹ : کراچی سٹی نگران آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آئے ہوئے مختلف تاجران اور بزنس کمیونٹی کے وفد نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تاجران اور بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے اُن ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

علاوہ ازیں وفد میں موجود تاجران و بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات ہوئی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔بعدازاں وفد کی خصوصی مدنی مذاکرے میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شہر کراچی کے پراپرٹی ڈیلرز نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ذمہ دار عبد الرزاق عطاری نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی۔

ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے مہمانوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر ڈاکیومنٹری دکھائی اور شعبہ جات المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر ، شعبہ تراجم، فیضان آن لائن فاؤنڈیشن اور مدنی چینل دکھائے ۔ جس پر ڈیلرزحضرات نے خوشی کا اظہار کیا اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی نیت کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


22 فروری  2023ءبروز بدھ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں لائبریری کا افتتاح فرمایا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں علمِ دین کے فضائل بتائے نیز اس لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی علمی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)