پچھلے دنوں   ایم پی اے رانا محمد ارشد(نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن)کے بہنوئی رانا خورشید کا انتقال ہوگیا۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحوم کی نمازِ جنازہ شاہ کوٹ میں ادا کی گئی ۔نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی و سماجی اور اہم شخصیات سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

مرحوم کی نماز جنازہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پڑھائی اور عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ بعد ازاں اسلامی بھائیوں تدفین کے موقع پر قبرستان میں فاتحہ و دعا کا سلسلہ کیا اور وہاں موجود شخصیات سے ملاقات کی۔